لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور کالم نگار آفتاب اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا نظام عنقریب بڑی تبدیلی سے گزرنے والا ہے۔ ان کے مطابق “اللہ نے اس کا فیصلہ کر لیا ہے اور پاکستان میں ایک خلیفہ آنے والا ہے۔”

اپنے وی لاگ میں آفتاب اقبال کاکہنا تھا کہ  وہ شخص 45 سال عمر کا ہوگا، وردی میں نہیں ہوگا اور اس کا تعلق بنو ہاشم کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان تاریخی روایات کے مطابق 710 عیسوی میں برصغیر میں پہنچا تھا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ “نئے نظام کو اللہ کا بھیجا ہوا شخص لیڈ کرے گا، جسے ووٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ طویل عرصہ حکمرانی کرے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ  “اس تبدیلی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید جنگ ہوگی۔”

دہشتگردی جمہوری معاشروں میں ناقابلِ قبول ٹھہرنی چاہیے،طاقت کے بل پر لوگوں کے حقِ رائے دہی سے انکار کرنا بھی دہشت گردی کو جنم دیتا ہے

میرا @Aftab_Iqbal1 سے صرف ایک سوال ہے
آپ کے اس دعوے کا سورس کیا ہے؟ غیب کا علم تو صرف اللہ رب العزت کی ذات کے پاس ہے۔ آپ کیسے اتنے وثوق سے کہہ رہے کہ پاکستان کو لیڈ کرنے کے لیے کوئی 45 سالہ شخص آ رہا ہے جس کی کوئی پبلک پروفائل نہیں ہے اور وہ بنو ہاشم سے ہے؟؟؟ pic.

twitter.com/LGLWknh4B4

— Fayyaz Shah (@RebelByThought) November 27, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، گلشن اقبال کی خوب صورتی بلند عمارتوں سے اجڑنے لگی

پلاٹ نمبر 3/4، بلاک 13-D پر بے لگام تعمیرات ایس بی سی اے تماشائی بن گئی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ پر مبینہ سرپرستی کے سنگین الزامات، ادارہ مسلسل خاموش

گلشن اقبال بلاک 13-D، پلاٹ نمبر 3/4پر خلافِ ضابطہ بلند عمارت کی تیز رفتار تعمیر نے پورے علاقے کو بدترین مسائل میں دھکیل دیا ہے ۔ ایک طرف غیر قانونی فلورز کھڑے کیے جا رہے ہیں، دوسری جانب علاقے کا سیوریج سسٹم اس قدر تباہ ہو چکا ہے کہ گٹر مسلسل سڑکوں پر اُبل رہے ہیں، بدبو اور گندگی نے رہائش ناقابلِ برداشت بنا دی ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی مافیا کھلے عام قوانین کو روند رہی ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خاموشی عوام کے زخم پر مزید نمک چھڑک رہی ہے ۔شکایات جمع کرانے کے باوجود نہ کارروائی ہوئی اور نہ ہی کوئی سروے ۔ مکینوں کے مطابق بلڈنگ کی تعمیر سے سڑکیں ٹوٹی، سیوریج لائنیں دب گئیں اور گٹر کا پانی گھروں کے دروازوں تک پہنچ چکا ہے ۔مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کی مبینہ سرپرستی کے بغیر اس نوعیت کی بے خوف اور خلافِ ضابطہ تعمیر ممکن ہی نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کا یہ رویہ محض غفلت نہیں بلکہ مبینہ ملی بھگت کی نشانی ہے ۔ ادارے سے بارہا رابطے کی کوشش کے باوجود کوئی وضاحت یا مؤقف سامنے نہیں آیا۔علاقہ مکین چیخ اٹھے ہیں کہ اگر حکومت سندھ نے فوری نوٹس نہ لیا تو یہ غیر قانونی عمارت علاقے کے انفراسٹرکچر، صحت اور سکیورٹی تینوں کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گی۔ مکینوں نے وزیر بلدیات اور اینٹی کرپشن حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سہاروں سے محروم انسان
  • اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ
  • مودی سرکار کا صحافت پر نیا وار — کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ، اسلحہ برآمد کرنے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • مودی کا صحافت پر وار! کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ،اسلحہ برآمد کرنے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • سندھ بلڈنگ، گلشن اقبال کی خوب صورتی بلند عمارتوں سے اجڑنے لگی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ نور ولی محسود تھا : وفاقی وزیر کا دعویٰ
  • پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا
  • سامعہ حجاب کا امیر بوائے فرینڈ تلاش کرنے والا بیان، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید