گورنر سندھ کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تعیناتی سے متعلق ہماری مشاورت ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہیں اور پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہی کے ذمے دار بانیٔ پی ٹی آئی اور وہ لوگ ہیں جو 2018ء میں انہیں اقتدار میں لائے۔ بانیٔ کے اقتدار میں آنے کے بعد جو 4 سال گزرے ان ہی میں تباہی ہوئی، بہت کوششوں کے باوجود وہ 4 سالہ تباہی ختم نہیں ہو رہی، اس ساری تباہی کی ذمے دار اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کا ٹرائل چل رہا ہے، یہ سارے چہرے خود ہی اپنے انجام کو پہنچیں گے، مسلم لیگ ن کی ترجیحات ان کو انجام تک پہنچانا نہیں ہے، اس وقت ہماری ترجیحات یہ ہیں کہ ملک کو سنبھالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت مکالمے سے آگے بڑھتی ہے لیکن بانی پی ٹی آئی نے ڈیڈ لاک پیدا کیا۔
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک کو ترقی دی جائے، عام آدمی کو آسانی دی جائے، معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کی عزت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں، موجودہ حکومت یا پچھلی پی ڈی ایم کی حکومت میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، کرپشن کا کسی کے پاس ثبوت ہو تو سامنے لائے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت اپنا آپریشن سندور افغانستان کے ذریعے چلا رہا ہے، بھارت اب براہِ راست پاکستان پر یلغار کی جرأت نہیں کر سکتا، وہ افغانستان کو فنڈنگ کر کے گمراہ کر رہا ہے، ہم افغانستان کے اوپر کوئی جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی حکومت نے نہیں بلکہ اسپیکر نے کرنی ہے، موجودہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنی مدت پوری کرے گی۔
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ بھارتی میڈیا بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے۔ وہ بالکل صحت مند ہیں، ایکسر سائز بھی کررہے ہیں، جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو مکمل سہولتیں دی جا رہی ہیں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھ کر اگر کوئی قیدی اسلام آباد پر چڑھائی کے منصوبے بنائے تو ملاقاتیں کیسے کروائیں؟ اس کی دو تین مثالیں پہلے بھی موجود ہیں کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کون سا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ جیل میں بیٹھ کر ملک کے خلاف تحریک چلائی جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کو کسی اور جیل میں منتقل کرنے کی کوئی تجویز نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ جیل میں رہا ہے
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔