بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے لانچ کے بعد ملک میں تباہی آئی: رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہاہے کہ ہری پور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر خوشی بھی ہوئی اور حیرانی بھی،وزیر اعلیٰ کے پی ہری پور میں مہم چلا رہے تھے اور دھمکیاں بھی دے رہے تھے، جھوٹے مقدمات، گالم گلوچ، نفرت جیسے معاملات کا نتیجہ بہتر نہیں نکلتا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو 4 سال میں 40 فیصد پر گئی،بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے لانچ کے بعد ملک میں تباہی آئی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہو گا تو عوام کو ریلیف دے سکیں گے،ہم لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے نہیں دے پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کرنے والوں سے جواب طلبی میں وقت ضائع کیا جائے یا بہتری کے لیے کام کیا جائے،ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا جائے،حالات بہتر، لوگوں کو ریلیف دیا جائے یا پھر اسی دائرے میں گھوما جائے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات، گالم گلوچ، نفرت جیسے معاملات کا نتیجہ بہتر نہیں نکلتا، ہماری اولین ترجیح ہے کہ ملک آگے بڑھے،ترقی کرے اور لوگوں کے لیے آسانی ہو، جن لوگوں نے ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا ان کے حساب کا وقت آسکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمانے کہاکہ ملک کی بہتری کے لیے کام ہونا چاہیے، ان لوگوں کا حساب بعد میں بھی ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
چین نے خلائی جہاز شین زو 22 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شین زو 22 خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترجمان چین مینڈ سپیس ایجنسی نے بتایاکہ خلائی جہاز راکٹ سے الگ ہو کر اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے، جس کے بعد ایجنسی نے اس مشن کو مکمل کامیاب قرار دیا۔مشن کو منگل کی دوپہر 12 بج کر 11 منٹ پر شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ چینی خلا ئی پروگرام کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جو ملک کے جاری خلائی اسٹیشن منصوبے کی تعمیر اور توسیع میں مدد دے گا۔