پاکستان میں حیران کن سولر انقلاب، بجلی کے نظام میں سولر 20 فیصد کے قریب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان 2025 میں اب تک 1.5 ارب ڈالر مالیت کے سولر پینل درآمد کرنے کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن چکا ہے۔
عالمی تحقیقی ادارے ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ’سولر انقلاب‘ کی رفتار کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 میں تقریباً صفر سے شروع ہونے والا یہ سفر 2026 تک ملک کے مجموعی توانائی نظام کا 20 فیصد حصہ بن سکتا ہے۔
ادارے کے مطابق صرف 2024 میں ہی پاکستان نے 22 گیگاواٹ صلاحیت کے سولر پینل درآمد کیے، جو برطانیہ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نصب کیے گئے مجموعی سولر سسٹمز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ تعداد کینیڈا کی پوری تاریخ میں لگائے گئے سولر یونٹس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کی ایک نمایاں عوامی قیادت میں ہونے والی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جس نے ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کی رفتار کو بے مثال بنا دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ویب ڈیسک :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کو دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی یہ توقعات ہیں کہ امریکہ جلد ہی شرح سود میں کمی کرے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق تجارتی ہفتے کے پہلے روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں 4 سینٹ ( 0.06 فیصد ) اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 63.79 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 7 سینٹ (0.12 فیصد) بڑھ کر 60.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی توقعات ہیں کہ امریکہ جلد ہی شرح سود میں کمی کرے گا، یہ ایک ایسا فیصلہ ہو گا جو معاشی سرگرمی کو سہارا دے سکتا ہے اور عالمی توانائی کی طلب میں اضافہ کر سکتا ہے۔