بنگلہ دیش میں مجرمانہ تحقیقات کے محکمے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے حکام سے مذاکرات کے بعد ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹک ٹاک کے ایک وفد کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس میں ملک کے آئندہ 13ویں پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور ڈیٹا شیئرنگ کے مؤثر طریقۂ کار پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کامن ویلتھ سے تعاون کی درخواست

مذاکرات کے دوران سی آئی ڈی نے بنگلہ دیش پولیس اور ٹک ٹاک کے درمیان باضابطہ رابطہ چینل اور موثر اسکیلیشن سسٹم کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ نقصان دہ یا غیر قانونی مواد کو بروقت ہٹایا جا سکے۔

اجلاس میں غلط معلومات، جنسی طور پر نامناسب مواد، آن لائن جوئے کی تشہیر، سائبر بُلیئنگ اور آن لائن فراڈ گروپس کی جانب سے بھرتی کے ویڈیوز پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

متوقع قومی انتخابات کے تناظر میں ، سی آئی ڈی نے ٹک ٹاک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ سائبر پولیس سینٹر کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا جا سکے۔

نوجوان صارفین کے تحفظ کو بھی کلیدی ترجیح قرار دیا گیا۔ اس سلسلے میں سی آئی ڈی نے ایپ میں حفاظتی الرٹس، آگاہی مہمات اور والدین کی جانب سے مضبوط نگرانی کے ٹولز کی تجویز دی، تاکہ نوجوان خطرناک آن لائن چیلنجز سے دور رہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم

دونوں فریقوں نے اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک مواد اور انتخابات سے متعلق گمراہ کن معلومات کی نشاندہی اور بروقت ہٹانے کے لیے مخصوص پروٹوکول پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواستوں کی بروقت کارروائی بھی اہم ایجنڈا رہی۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کا بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے بڑی مبصر ٹیم بھیجنے کا اعلان

سی آئی ڈی نے کہا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیرخصوصاً سائبر فراڈ، ہراسگی اور جعلی پروفائلنگ سے متعلق کیسز میں تحقیقات میں رکاوٹ بنتی ہے۔

محکمے نے ٹک ٹاک سے واضح اور وقت کے پابند فریم ورک بنانے کی درخواست کی تاکہ قانونی تقاضوں کے تحت مطلوبہ ڈیٹا تیزی سے فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر، فریقین نے ٹیکنالوجی تعاون، معلومات کے تبادلے اور سائبر کرائم کے خلاف مربوط اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آن لائن انتخابات بنگلہ دیش پروٹوکول پولیس ٹک ٹاک ڈیٹا سائبر فراڈ سوشل میڈیا سی آئی ڈی مانیٹرنگ ہراسگی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ن لائن انتخابات بنگلہ دیش پروٹوکول پولیس ٹک ٹاک ڈیٹا سائبر فراڈ سوشل میڈیا سی ا ئی ڈی مانیٹرنگ ہراسگی انتخابات کے سی آئی ڈی نے بنگلہ دیش ٹک ٹاک کے کے لیے

پڑھیں:

پاک، یو اے ای اسٹریٹجک معاشی شراکتداری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے یو اے ای کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی اور یو اے ای کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان تجارتی توسیع اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یواے ای کی جانب سے پورٹس، ڈیجیٹل بینکنگ اور لاجسٹکس میں جاری سرمایہ کاری کو بھی قابل تحسین قرار دیا گیا۔ دونوں ممالک نے زراعت، کان کنی، مالیاتی خدمات اور ورچوئل ایسٹس میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

سفیر نے بتایا کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لیے سفری سہولت ناگزیر ہے۔ دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، فنانس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک، یو اے ای اسٹریٹجک معاشی شراکتداری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق  
  • پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیرا عظم  کی بحری  بادشاہ  ولی  عہد  سے ملاقاتیں  ‘ دفاع  سمیت  مختلف  شعبوں  میں تعاون  بڑھانے  پر اتفاق  : تجارت  ڈبل  کر ینگے : شہباز  شریف 
  • شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور بحرین کا تجارت 1 ارب ڈالر تک بڑھانے اور ویزا شرائط میں نرمی پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق