ملک میں 480 جینڈر بیسڈ کورٹس قائم ہیں لیکن نتائج صفر ہیں؛ شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
سٹی 42 : سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 480 جینڈر بیسڈ کورٹس قائم ہیں لیکن نتائج صفر ہیں، جینڈر بیسڈ کورٹس موجود ہیں، قوانین بھی بن چکے، پھر بھی کنوکشن ریٹ انتہائی کم ہے ۔
ثمینہ زہری کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ۔ 70 فیصد جینڈر بیسڈ وائلنس کیسز رپورٹ نہ ہونے کا انکشاف شیری رحمان کی جانب سے کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ ملک میں جینڈر بیسڈ وائلنس کی صرف 5 فیصد کنوکشن ریٹ ہے، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعداد و شمار کے پانچ فیصد کنوکشن ریٹ شرمناک ہے۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
شیری رحمان نے بتایا کہ رپورٹ تک پہنچنے میں خواتین کو شدید دباؤ اور رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے، متوسط اور نچلے طبقے کی خواتین کو رپورٹ درج کرانے نہیں دیا جاتا۔ خواتین کیس درج کرائیں تو پوری پولیس اور جسٹس سسٹم کی کارروائی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ ہونے کے باوجود سزا کیوں نہیں ہوتی؟ یہ اہم سوال ہے۔ پراسیکیوشن کمزور ہے، ٹریننگ نہ ہونے سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 480 جینڈر بیسڈ کورٹس قائم ہیں لیکن نتائج صفر ہیں، جینڈر بیسڈ کورٹس موجود ہیں، قوانین بھی بن چکے، پھر بھی کنوکشن ریٹ انتہائی کم ہے ۔ریپ کیسز میں کنوکشن ریٹ 0.
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
شیری رحمان نے کہا کہ پورے ملک میں 64 فیصد کیسز میں ملزمان بری ہو جاتے ہیں، میرے سامنے پنجاب میں ملزمان کو ڈھول بجا کر ہیرو بنا کر پیش کیا گیا، ایسے ماحول میں پولیس کیا شواہد دے گی اور عدالت کیسے سزا دے گی؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی ٹریننگز ہو رہی ہیں لیکن نتائج سامنے نہیں آ رہے۔ جینڈر بیسڈ وائلنس کیسز میں ہائی کورٹس میں کچھ بہتری نظر آتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جینڈر بیسڈ کورٹس ہیں لیکن نتائج کنوکشن ریٹ نے کہا کہ انہوں نے کیسز میں ملک میں
پڑھیں:
ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہوگی۔ ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمے داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وہ 28 جولائی سے یہ نئی ذمے داری سنبھالیں گے۔ جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہوگی۔ ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔