آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پور ی ہو گئی، ایف بی آر نے نے گریڈ 17اور اس سے اوپر ک افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نو ٹی فیکیشن جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔
مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ایف بی آر کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قواعد میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سب سے اہم ترمیم یہ ہے کہ قواعد میں جہاں کہیں بھی لفظ سول استعمال ہوا ہے وہاں پبلک کا لفظ شامل کر دیا گیا ہے اور ایک کی ذیلی شق (1) میں بھی یہی تبدیلی منظور کی گئی ہے۔
پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں ، سفیر متحدہ عرب امارات
ایف بی آر کی جانب سے رول 2 میں ایک نئی شق(ii-a) شامل کی گئی ہے جس کے مطابق پبلک سرونٹ سے مراد وفاقی یا صوبائی حکومتوں، خود مختار اداروں، سرکاری کارپوریشنز یا حکومتی ملکیتی کمپنیوں کے ایسے افسران ہوں گے جن کا پے اسکیل 17 یا اس سے اوپر ہو اور اس تعریف میں وہ ملازمین بھی شامل ہوں گے جو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت آتے ہیں۔اس شق میں ایسے افراد شامل نہیں ہوں گے جنہیں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 5 کے کلاز (n) کی ذیلی شق (iv) میں استثنیٰ دیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق ان ترامیم کا مقصد قواعد کو زیادہ جامع اور ہم آہنگ بنانا ہے، تاکہ سرکاری و نیم سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات کے تبادلے کا نظام مزید واضح، مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے ، ان کی چھیڑ چھاڑ صرف دوستانہ ماحول میں ہوتی ہیں، مہوش حیات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہیومن رائٹس پنجاب رضوانہ نوید کی گریڈ 20 میں ترقی، رضوانہ نوید کو ترقی دے کر ممبر محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی بورڈ پنجاب تعینات کر دیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فخرالاسلام ڈوگر کا تبادلہ کرکے ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن شاہد حسن کلیانی کا تبادلہ کرکے ڈی جی اوقاف پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ممبر سی ایم آئی ٹی سرفراز احمد باجوہ کا تبادلہ کرکے ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ محسن عباس شاکر کا تبادلہ کرکے ممبر سی ایم آئی ٹی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
او ایس ڈی نوید شہزاد مرزا ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات ہو گئے، ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم صدف ظفر کو ڈی جی پلاک تعینات کیا گیا ہے۔سپیشل سیکرٹری وائلڈ لائف محمد سلیم افضل کا تبادلہ کرکے ڈی جی فشریز پنجاب اور طاہر ظفر عباسی کو سپیشل سیکرٹری محکمہ وائلڈ لائف پنجاب تعینات کر دیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان کے احکامات پر سیکرٹری سروسز پنجاب حافظ شوکت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی ہم جب حملہ کرتے ہیں تو اعلانیہ کرتے ہیں چھپ کر نہیں، پاک فوج، افغان طالبان کا الزام مسترد اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم کسی اور لائن کی طرف جانے کا سوچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی افغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتیں،طالبان نے پاکستان پر الزام عائد کردیا پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی ملاقات،باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم