اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات میں وزارت کے مختلف امور اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور دیگر اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و سہولت کے لیے مزید مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی، ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری نے بھی ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی کی ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف سے تبادلہ خیال وفاقی وزیر

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ

برآمدات میں اضافے کے لیے اہم اقدام کے تحت وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیر کے روز متعلقہ حکام کو برآمد کنندگان پر عائد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

یہ فیصلہ ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا، جو ملک کی برآمدات بڑھانے کے لیے قائم کی گئی سب ورکنگ گروپ کی سفارشات کے تناظر میں وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، رواں برس اکتوبر میں قائم کیے گئے سب ورکنگ گروپ نے مختلف شعبوں پر تفصیلی تحقیق کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کے سفارشات پر جائزہ اجلاس

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے شرکت کی

ملکی برآمدگان پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے۔… pic.twitter.com/BJht8zshvk

— Senator Musadik Malik (@Team_Musadik) November 24, 2025

وزیرِاعظم نے گروپ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سفارشات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

بیان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان کی برآمدات 13.7 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13 ارب ڈالر کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ ماہ عالمی بینک نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان کی برآمدات کا جی ڈی پی میں حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے، جبکہ تقریباً 60 ارب ڈالر کی برآمدی صلاحیت ابھی تک استعمال نہیں کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے گزشتہ 5 برس کے دوران ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا بین الاقوامی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت بھی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے سے ایک موزوں چیئرمین کا تقرر کیا جائے تاکہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں دستیاب موجودہ فنڈز کا بہترین طریقے سے استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرِاعظم نے تاکید کی کہ ای ڈی ایف کے فنڈز صرف قومی برآمدات بڑھانے، متعلقہ تحقیق و ترقی کو فروغ دینے، برآمدی شعبے کی افرادی قوت کی تربیت و ہنرمندی میں بہتری لانے، اور عالمی معیار کی جدید سہولیات فراہم کرنے پر خرچ ہونے چاہییں۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کردار کا جائزہ لینے اور اسے ازسرِنو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ برآمدات میں حقیقی اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی ترویج اور مارکیٹنگ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، محمد اورنگزیب، جام کمال، ڈاکٹر مصدق ملک، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت برائے خزانہ اظہر بلال کیانی، چیئرمین ایس آئی ایف سی سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ برآمدات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہباز شریف ورکنگ گروپ وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کل 2روزہ دورے پربحرین جائیں گے
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات;دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کاجائزہ
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کی ملاقات،باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • اسپیکر ایاز صادق سے ایرانی رہنما ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات، دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال
  • اسلام‌آباد کچہری خودکش حملہ: منصوبہ بندی افغانستان میں ٹی ٹی پی قیادت نے کی، وفاقی وزیر اطلاعات
  • وزیراعظم‘فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات‘ باہمی امور پرتبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ