وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی جس میں اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔پیر کو سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچے۔ملاقات میں وزیر اعظم نے پاک سعودی عرب اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگرکیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔دوسری جانب سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری