data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی پاکستان پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  جنرل الرویلی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور وہاں فیلڈ مارشل کے ساتھ تفصیلی ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور فوجی تربیت و مشقوں پر تبادلہ خیال کیا،  جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی، جبکہ چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

بعد ازاں جنرل الرویلی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و دفاعی شراکت داری، اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے  بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور تاریخی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں،  انہوں نے دوطرفہ تربیت، فوجی مشقیں، مہارت کے تبادلے اور دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور دفاعی و سیکیورٹی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے سعودی عرب کی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا،  ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے موجودہ تعاون کو مزید مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے ساتھ مشترکہ دفاعی تیاریوں کو بھی مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

شہباز شریف نے پاک سعودی عرب اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔

جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، آئی ایس پی آر

ملاقات میں پاک سعودی دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کےاقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

پاک سعودی دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے فروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

جی ایچ کیو آمد پر جنرل الرویلی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • وزیراعظم کا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
  • وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ
  • جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • وزیراعظم سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، تاریخی برادرانہ تعلقات مضبوط تر بنانے کا عزم
  • سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات
  • سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کا جی ایچ کیو کا دورہ ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
  • سعودی جنرل فیاض بن حمید الرویلی، عاصم منیرملاقات،فوجی تعاون پراتفاق
  • سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات