پشاور، تحریک بیداری کے زیراہتمام وحدتِ امت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
اسلام ٹائمز: شرکائے کانفرنس نے غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امت مسلمہ کے موجودہ کردار پر سوال اٹھائے۔ اس موقع پر علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اسوقت امت سو رہی ہے، پاکستان کے عوام اگر بیدار ہوتے تو ہمارے وزیراعظم کو شرم الشیخ کانفرنس میں جاکر مظلومین فلسطین کے حوالے سے منہ پر کالک ملنے کی جرات نہ ہوتی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) پشاور کے زیراہتمام "وحدتِ امت کانفرنس بعنوان: غزہ کے میدان میں امت کا امتحان" کا انعقاد صوبائی دارالحکومت میں کیا گیا، جس سے صدارتی خطاب جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں جماعت اسلامی کے سابق مرکزی امیر سراج الحق، مولانا طیب قریشی، علامہ جمیل حسن شیرازی، مولانا عابد شاکری، مولانا محمد شعیب اور دیگر شامل تھے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امت مسلمہ کے موجودہ کردار پر سوال اٹھائے۔ اس موقع پر علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت امت سو رہی ہے، پاکستان کے عوام اگر بیدار ہوتے تو ہمارے وزیراعظم کو شرم الشیخ کانفرنس میں جاکر مظلومین فلسطین کے حوالے سے منہ پر کالک ملنے کی جرات نہ ہوتی۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں مالاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.