2025-11-17@23:54:28 GMT
تلاش کی گنتی: 172
«روان ایٹنکنسن»:
ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام کی بات کی جائے، تو وہ چہرہ جو کئی زبانوں، کئی ملکوں، کئی نسلوں میں ہنسی کا سبب بنا — وہ ہے روان ایٹنکنسن Atkinson) (Rowan ۔ اْن کا کردار مسٹر بین، اندازِ اظہار، خاموشی میں بولنے کی صلاحیت، اور اس سے بھی بڑھ کر، مزاح کا وہ اسلوب جو لفظوں سے کم، جسمانی حرکتوں اور تاثرات سے زیادہ بولتا ہے۔ یہ سب مل کر اْنہیں دنیا بھر میں ایک ممتاز اور مقبول ترین فن کار کا درجہ دلاتے ہیں۔ خاندانی پس منظر روان سیباسچن ایٹنکنسن نے 6 جنوری 1955 کو برطانیہ کی دارہم کاؤنٹی میں واقع کونسٹ (Consett) نامی علاقے میں آنکھ کھولی۔ اْن کے والد، ایرک ایٹنکنسن، ایک کسان اور کمپنی ڈائریکٹر تھے۔ ...
اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ نیوکلیئر معاملات میں دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو پیشہ ورانہ انداز میں حقائق کے ساتھ دباؤ میں آئے بغیر غیر جانبداری کے ساتھ اپنا کام کرنا چاہیے، یہی بات اس کی ساکھ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ امیر سعید ایراوانی نے کہا کہ ایران کو اپنی ترقی کے لیے جوہری توانائی کی ضرورت ہے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت ان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایٹمی صلاحیت تک رسائی حاصل کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پر خفیہ یا غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کو صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔ پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔ پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی کی قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اختیار کیا۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت چل رہا ہے۔ پاکستان کا عالمی عدم پھیلاؤ کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا شاندار ریکارڈ ہے۔ پاکستان...
‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ جیسی یادگار فلموں کی اداکارہ ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
امریکی اداکارہ اور 3 بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی بیٹی اور مشہور اداکارہ لورا ڈرن نے تصدیق کی کہ لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر وفات پا گئیں۔ ڈایان لیڈ نے اپنے 7 دہائیوں پر مشتمل فنی سفر میں مضبوط، ذہین اور پیچیدہ کردار نبھائے۔ انہوں نے فلموں ‘ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور’، ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ میں اپنی شاندار اداکاری پر آسکر کی نامزدگیاں حاصل کیں۔ وہ ٹی وی اور فلموں میں 120 سے زائد کردار ادا کر چکی تھیں، جن میں ‘چائنا ٹاؤن’، ‘سِٹیزن رُوتھ’، ‘جائے’ اور ‘این لائٹنڈ’ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لاسی اور لاسٹ اِن اسپیس جیسی...
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کے حالیہ ڈرون اور میزائل تجربات ایٹمی نہیں تھے، بلکہ صرف ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ہتھیاروں کے نظام کی آزمائش تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کو روس کے حالیہ تجربات کے بارے میں درست بریفنگ دی گئی ہوگی، کیونکہ ان تجربات کو کسی بھی صورت میں ایٹمی تجربہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر روس نے شدید ردعمل دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے وضاحت دی ہے کہ ہم نے 1990ء کے پہلے ایٹمی دھماکے کے بعد سے تاحال ایٹمی ہتھیاروں کا کوئی تجربہ نہیں کیا۔ روس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے جوہری پابندی توڑی تو روس بھی اسی کے مطابق اقدام کرے گا۔صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہاکہ روس نے اب تک کوئی جوہری تجربہ نہیں کیا، تاہم اگر امریکا نے اس حوالے سے اپنی پالیسی بدلی تو ماسکو بھی جواباً قدم اٹھانے پر مجبور ہوگا۔یہ انہو ں نے جمعرات کو صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔دیمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل روس کو واشنگٹن کی جانب سے کسی نئی حکمتِ عملی یا مؤقف کی اطلاع نہیں ملی۔پیسکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمحکمہ صحت اور آبپاشی کے مختلف عہدوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری کی آسامی کیلئے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح اسی محکمے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آبسٹٹریٹکس اینڈ گائناکالوجی کی آسامی کیلئے بھی ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ۔محکمہ آبپاشی میں ضلعدار ملتان زون کی آسامیوں کیلئے حتمی نتائج کے مطابق 11 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جن میں اوپن میرٹ اور خواتین کوٹے کے55 امیدوار شامل ہیں۔تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے...
اسلام آباد ،آئی ایٹ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ، ڈاکووں نے شہری سے 55لاکھ روپے لوٹ لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سیکٹر آئی ایٹ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 55 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار ملزمان بغیر نمبر پلیٹ بائیک پر آئے تھے ، اور پیٹرول پمپ منیجر سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں، تھانہ آئی نائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت...
بھارت خبرار : ایٹمی موحول میں جنگ کی گنجائش نہیں ‘ چھوٹی ست اشععال انگیز ی کا بھی فیصلہ کن جواب دینگے : فیلڈ مارشل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے، میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث دوبارہ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی اور دیگر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔عالمی خبررساں اداروں کے مطابق یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد کیا گیا ہے۔یورپی ممالک نے سلامتی کونسل میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں ہے۔پابندیوں کے تحت ایران پر یورینیم افزودگی، بیلسٹک میزائل سرگرمیوں، اور حساس جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندی ہوگی۔ ساتھ ہی درجنوں ایرانی شہریوں اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیے...
نیویارک: اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث دوبارہ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی اور دیگر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد کیا گیا ہے۔ یورپی ممالک نے سلامتی کونسل میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں ہے۔ پابندیوں کے تحت ایران پر یورینیم افزودگی، بیلسٹک میزائل سرگرمیوں، اور حساس جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندی ہوگی۔ ساتھ ہی درجنوں ایرانی شہریوں اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور...
نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت پر سلامتی کونسل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے، پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا، ایک ایٹمی طاقت نے دوسری ایٹمی طاقت پر تیز رفتار میزائل اور کروز داغے، اے آئی کے استعمال سے سفارت کاری کا راستہ محدود ہو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن...
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی طاقتوں کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں دوبارہ سخت عالمی پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کر دے گا۔ یورپی اقدامات پر سخت ردعمل ایران کی قومی سلامتی کونسل (SNSC)، جس کی سربراہی صدر مسعود پزشکیان کر رہے ہیں، نے ہفتے کو کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ (E3) کے اقدامات ’غیر دانشمندانہ‘ ہیں اور اس سے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مہینوں کی سفارتی کوششیں متاثر ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی تنصیبات پر حملے سے نیوکلیئر آفت پھوٹ سکتی ہے، روس کا انتباہ کونسل کے بیان میں کہا...
تہران: ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے نئی پابندیوں کے باعث اب آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ اگرچہ ایران نے تعاون ختم کرنے کا باضابطہ وقت نہیں بتایا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ...
سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔ ویانا میں منعقدہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے 69ویں سالانہ اجلاس میں سعودی عرب کو ایجنسی کے گورنرز بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ مملکت اب 2027 تک گورنرز بورڈ میں اپنی خدمات سرانجام دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات گورنرز بورڈ 35 ارکان پر مشتمل ایجنسی کا اہم ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے جو حساس معاملات بالخصوص جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے تحت رکن ممالک کی سرگرمیوں کی پُرامن نوعیت کی نگرانی، ایجنسی کے مالیاتی بیانات، پروگرام اور بجٹ کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور اپنی سفارشات جنرل کانفرنس کو پیش کرتا ہے۔ قابل ذکر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے اہم معاہدے میں شامل ہونے کیلئے دیگر عرب ممالک پر ’دروازے بند نہیں ہیں۔’ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں قبل از وقت اس پر جواب نہیں دے سکتا، لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ دروازے بند نہیں ہیں۔‘معاہدے میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیٹو جیسے سسٹم کی بات کرتے رہے ہیں۔ ’میرے خیال میں مسلمان آبادی کا بنیادی حق ہے کہ وہ مل کر اپنے خطے، ممالک اور قوموں کا دفاع کریں۔واضح رہے کہ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان معاہدے کے...
"یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے " قطر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر کی جانب سے پاکستان کا تعارف
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر میں ہونے والے ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر نے پاکستان کا تعارف اس الفاظ میں کروایا کہ یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے اور جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اس اجلاس کے سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرکے اس کی جگہ **ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP)** شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بند کیے گئے پروگرامز میں **پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاکستان اسٹڈی** سمیت دیگر مضامین شامل ہیں۔ اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں طلبہ کی انرولمنٹ...
پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری کالجوں میں بی ایس پروگرام ختم کردیا گیا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد غیر ضروری مضامین کو بند کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ بی ایس پروگرام میں انرولمنٹ کم اور ڈراپ آؤٹ شرح بہت زیادہ ہے، صوبے کے 36 کالجوں میں مختلف مضامین کو بند کیا گیا جس کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ 128 کالجوں میں 230 بی ایس پروگرامز کو ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم کے ایٹمی دھمکیوں اور جھکنے سے انکار کے بیان پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ انڈیا ’ایٹمی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے جس پر پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ " ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، مودی کو خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، وہ بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے واضح کیا کہ ہماری ایٹمی طاقت جارحانہ سوچ نہیں بلکہ انڈیا کی جوہری جارحیت کے توازن کے لیے ہے"۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، نیوکلیئر صلاحیت ہمارے دفاع...
لندن / پیرس / برلن: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو باضابطہ خط لکھا ہے، جس میں اگست کے آخر تک کوئی سفارتی حل نہ نکلنے کی صورت میں پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ — ژاں-نوئل بارو (فرانس)، ڈیوڈ لیمی (برطانیہ) اور جوہان ویڈفل (جرمنی) — نے خط میں کہا کہ اگر ایران نے مقررہ ڈیڈ لائن تک معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ "اسنیپ بیک میکانزم" استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ میکانزم 2015 کے جامع مشترکہ ایکشن پلان (JCPOA) کا حصہ تھا، جس کے تحت ایران پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیاں...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر سخت انتباہ کے ساتھ اقوام متحدہ کو خط لکھا اور دوبارہ پابندیوں کا عندیہ دیا ہے رپورٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھا جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر اگست کے آخر تک کوئی سفارتی حل نہ نکلا تو وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے تیار ہیں.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں تینوں یورپی طاقتوں نے کہا کہ وہ تمام سفارتی وسائل استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ایران ہتھیار بنانے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی چھت پر اچانک نمودار ہو کر نہ صرف میڈیا کو حیران کر دیا بلکہ ایٹمی میزائل نصب کرنے کا مذاق بھی کیا۔ اس وقت روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ ٹرمپ، جو اپنی سیکیورٹی ٹیم اور اسنائپرز کے حصار میں تھے، پریس روم کی چھت پر تقریباً 20 منٹ تک چہل قدمی کرتے رہے۔ جب صحافیوں نے پوچھا کہ وہ چھت پر کیوں ہیں، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ "بس تھوڑی سیر کر رہے ہیں"۔ اور جب پوچھا گیا کہ وہ یہاں کیا بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انہوں نے مذاق میں کہا: "ایٹمی میزائل" — پھر ہاتھ کے اشارے سے میزائل لانچ کرنے...
ماسکو: روس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کے اعلان پر خبردار کیا ہے کہ جوہری معاملات پر بیان بازی میں “انتہائی احتیاط” کی ضرورت ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کے روز کہا: ’’روس جوہری عدم پھیلاؤ کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہر کسی کو جوہری بیانات کے حوالے سے بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔” یہ بیان اس وقت آیا جب صدر ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری مدویدیف کے مبینہ “اشتعال انگیز تبصرے” کے جواب میں دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا آبدوزیں جوہری اسلحہ سے لیس ہوں گی یا صرف جوہری...
شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار اس عزم کا اظہار شمالی کوریا کے حکمراں کِم جونگ اُن کی بہن کم یو جانگ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں تاہم شمالی کوریا ایٹمی پروگرام پر کوئی بات چیت یا رعایت ممکن نہیں۔ کم یو جانگ نے مزید کہا کہ امریکا مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے تو پہلے شمالی کوریا سے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبے سے دستبردار ہو۔ شمالی کوریا کے حکمراں کی بہن کم یو جانگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو...
TEHRAN: ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق آئندہ مذاکرات کے لیے نئی شرائط کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں یورینیم افزودگی کا حق تسلیم کرنا لازم ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کے حق کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گا، کیونکہ یہ حق ایران کی خودمختاری، سائنسی ترقی اور پُرامن ایٹمی توانائی کے استعمال سے وابستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اس حق کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ جوہری توانائی صرف پُرامن مقاصد کے لیے استعمال ہوگی۔ قطری خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایران...
الجزیرہ کیساتھ انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ موجودہ فتنہ الخوارج درحقیقت اسی گمراہ عقیدے کا تسلسل ہے، جو صدیوں سے مسلمانوں کو اپنے نظریاتی انحراف کی بنیاد پر قتل کرتا چلا آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج، اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے متعلق پاکستان کا دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین پولین بلوچ نے وزارت کی طرف سے درست اعداد و شمار نہ دئیے جانے اور کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایٹمی مواد کے بارے میں نہیں پوچھ رہے ہیں۔ پولین بلوچ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اراکین نے سرکاری ٹیلی ویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھا دیا۔ رکن کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ وزارت کی طرف سے درست اعدادوشمار نہ دیے جانے اور کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ چیئرمین...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین پولین بلوچ نے وزارت کی طرف سے درست اعداد و شمار نہ دئیے جانے اور کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایٹمی مواد کے بارے میں نہیں پوچھ رہے ہیں۔ پولین بلوچ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اراکین نے سرکاری ٹیلی ویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھا دیا۔ رکن کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ وزارت کی طرف سے درست اعدادوشمار نہ دئیے جانے اور کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ چئیرمین کمیٹی نے کمیٹی کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی کے ایرانی ایٹمی تنصیبات کے دورے پر پابندی عائد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق بعض معلومات اسرائیلی حکومت سے حاصل شدہ دستاویزات میں شامل تھیں۔ نائب اسپیکر کا کہنا تھا کہ اب آئی اے ای اے کو ان تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رافیل گروسی کے ممکنہ دورے کو غیر ضروری اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ...
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی پر اپنی ایٹمی تنصیبات کے دورے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس بات کا اعلان ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے عدم تعاون کا بل منظور نائب اسپیکر نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایران کو معلوم ہوا کہ اس کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق معلومات اسرائیلی حکومت سے حاصل شدہ دستاویزات میں موجود ہیں۔ نائب اسپیکر کے مطابق اب آئی اے ای اے کو ایرانی ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کو اجتماعی دفاع اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دے دیا۔سلامتی کونسل کو لکھے خط میں امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کو اجتماعی دفاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت ختم کرنا ہدف تھا۔خط اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈروتھی نے تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور استعمال کے خطرے کو روکنا ضروری تھا، ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر مستقبل میں انٹیلی جنس رپورٹس میں ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی سے متعلق...
امریکی ایوان نمایندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک بھاری اکثریت سے مسترد ہوگئی ہے، یہ تحریک ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے بلاجواز حملے، ہٹ دھرمی اور ٹرمپ کے صدارتی اختیارات سے تجاوز کے خلاف تھی۔ مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن نے پیش کی۔ ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا، جب کہ ایرانی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’’ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو کسی بھی قیمت پر نہیں روکے گا۔‘‘ سی این این کی رپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکہ دوبارہ حملے میں دیر نہیں کرے گا۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ کیا، لیکن اگر ایران نے پھر ایٹمی سرگرمیاں شروع کیں تو اس بار بھی کارروائی کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر اب مکمل طور پر مؤثر ہو چکا ہے، اور ان کے کہنے پر اسرائیلی فضائی حملے روک دیے گئے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر معمولی خلاف ورزیاں ہوئیں لیکن اب مکمل جنگ بندی پر...
ایران کی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، بل کے حق میں 222 ووٹ ڈالے گئے، کسی نے مخالفت نہیں کی، جبکہ ایک رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس قانون کے تحت، آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی کی اجازت صرف اس صورت میں دی جائے گی جب ان کی سیکیورٹی کی ضمانت دی جائے۔ یہ اقدام حالیہ علاقائی کشیدگیوں کے بعد ایران اور بین الاقوامی جوہری نگران اداروں کے درمیان بڑھتے تناؤ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس قانون سازی کو تہران کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات کو لاحق بڑھتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب امریکا کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وہ عالمی تنازعات کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے، اس ضمن میں انہوں نے روس- یوکرین جنگ اور اسرائیل – حماس تنازع کا خصوصی حوالہ دیا تھا لیکن صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کے اعلانات اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر ایک انتہائی کمزور شخص بیٹھا ہے، جسے اپنے الفاظ کی حرمت و اہمیت کا کچھ پاس نہیں، جو کہتا کچھ ہے کرتا کچھ ہے، اسے بار بار دنیا کو دھوکا دینا پڑتا ہے، وہ دنیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی امن انڈیکس 2025 کی رپورٹ کشمیر کو جنوبی ایشیا کا سب سے خطرناک تنازع قرار دیتے ہوئے خبردار کرتی ہے کہ یہ علاقہ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ کی چنگاری بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں بھارت کی 1989 سے جاری ظلم و بربریت کا ذکر ہے جس میں 40 ہزار سے زائد کشمیری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ فوج زدہ علاقہ بنا دیا ہے، جب کہ آزاد کشمیر میں پاکستان محض دفاعی نکتہ نظر سے 60 ہزار کے قریب افواج رکھتا ہے-یہ دونوں ممالک کے طرز عمل میں زمین آسمان کا فرق ظاہر کرتا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد مئی 2025 میں بھارت کا پاکستان پر اچانک...
پاکستان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ہیں جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے۔ بیان کے مطابق خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا خدشہ انتہائی سنگین ہے، یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ترجمان نے خطے میں جاری غیر معمولی کشیدگی اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
میاں رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کا حملہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران کی ایٹمی تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، ان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ یہ حملہ پورے خطے کو غیر مستحکم کر چکا ہے اور دنیا کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، او آئی سی فوری مشترکہ اقدامات کرے تاکہ امریکا کی مزید جارحیت کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی ہتھیاروں کا ڈھول عراق کی یاد دلاتا ہے، یہ خطرناک مثالیں قائم کی جا رہی ہیں، کل کوئی اور ملک...
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہاہے کہ امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، یو این چارٹر کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا امیری مقدم نے کہاکہ اسرا ئیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پر حملہکیا گیا ، 15جون کو مسقط میں ہمارے امریکہ کیساتھ مذاکرات طے تھے ، اسرائیل کے گرین سگنل کے بعد امریکہ نے ہم پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے بین الاقوامی خلاف ورزی کی ،اسرا ئیل این پی ٹی کی ممبر نہیں ہے، سلامتی کونسل کے تین مستقل ممالک کی سپورٹ سے ہم پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ایٹمی پروگرام کی انٹرنیشنل ایجنسی مانیٹرنگ کر...
امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے واضح کرتے ہیں دنیا کو امریکا کے صدر ٹرمپ کی بات سننا ہوگی، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کردیا اور اگر جوابی کارروائی ہوئی تو اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع اورایئرفورس چیف نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اور جوہری سائٹس کو تباہ کردیا، امریکا بار بارکہتا رہا کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھرپور اور گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔ وزیردفاع نے کہا کہ امریکا نے بات چیت کیلئے60 روز دیئے مگر تہران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اُن کا کہنا...
ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،،تہران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دینگے، امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے واضح کرتے ہیں دنیا کو امریکا کے صدر ٹرمپ کی بات سننا ہوگی، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کردیا اور اگر جوابی کارروائی ہوئی تو اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع اورایئرفورس چیف نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اور جوہری سائٹس کو تباہ کردیا، امریکا بار بارکہتا رہا کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھرپور اور گزشتہ رات سے زیادہ...
واشنگٹن: امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔ امریکی وزیردفاع نے ا یئرچیف کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ امریکی وزیردفاع نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔...
امریکا نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اب ایران کو امن کی طرف آنا ہوگا، اگر امریکا پر حملہ کیا گیا تو گزشتہ رات سے سخت جواب دیا جائےگا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ امریکی ایئر چیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے ایران کی جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے کسی ایرانی شہری یا فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی ریڈار امریکی جہازوں کو پکڑنے میں ناکام رہے، جب تک امریکی جہاز کارروائی کرتے رہے کسی ایرانی جیٹ نے اڑان نہیں بھری۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی تینوں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، امریکا بار بار کہتا رہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں...
ایران کا اسرائیل پرتازہ جوابی حملہ، فوجی اڈوں،ایٹمی ری ایکٹرکو نشانہ بنانے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز ایران اسرائیل جنگ نویں روزمیں داخل ہوگئی،ایران کی جانب سےاسرائیل پرتازہ جوابی حملہ کیاگیا،آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنےمیں ناکام ہوگئے،مقبوضہ وسطی اورجنوبی فلسطین میں سائرن بج اٹھے،حیفا پرایرانی حملوں میں زخمیوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی۔ ایران نے اسرائیل کےفوجی اڈوں اوردمونا میں ایٹمی ری ایکٹرکو بھی نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے،ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،اسرائیلی جنرل نےانتباہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوسکتی ہے،عوام تیار رہیں،مزید مشکل دن آنیوالے ہیں۔ ایران کے شہر اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،خیال رہے کہ اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں مودی سرکار کے سر پر سوار جنگی جنون نے پورے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر سمیت پورا خطہ شدید خطرات سے دوچار ہوچکا ہے ریاستی دہشت گردی اور فالس فلیگ سے مودی سرکار خطے کو جنگ میں جھونک رہی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے صورت حال کے تناظر میں سنگین وارننگ جاری کی ہے۔سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی خلاف ورزیاں عالمی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔ بھارت کشمیر کو مستقل پْرتشدد خطہ بنا چکا ہے۔ کشمیر دنیا کے بدترین...
ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کےلیے صرف رہبرِاعلیٰ کے ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔ ایٹمی ہتھیار کی تیاری مکمل ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔...
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے اور سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے قریب پہنچ چکا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں عراقچی نے کہا کہ “ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کرے گا۔ اگر ہم واقعی ایسے غیر انسانی ہتھیار تیار کرنا چاہتے تو اس وقت سے بہتر کوئی موقع نہ ہوتا، جب خطے کا واحد ایٹمی مسلح ریاست ایران پر کھلی جارحیت کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید...
روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے دنیا کو ایک ایٹمی تباہی کے دہانے پر لے جا سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی پاسداری کی ہے، اور تہران کے جوہری پروگرام کا واحد حل سفارتکاری ہے، نہ کہ فوجی حملے۔ ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر ان جوہری تنصیبات پر حملے بند کرے جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔ بیان میں اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل کے حالیہ حملوں میں نطنز، فردو اور اصفہان سمیت کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے وقتی نقصان ضرور ہوا ہے، تاہم ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ناکارہ بنانا اسرائیل کے لیے ممکن نہ تھا۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مطابق، سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ نطنز کے جوہری مرکز کے زیر زمین حصے کو ممکنہ طور پر براہ راست نقصان پہنچا ہے۔ وہاں ہزاروں سینٹری فیوجز نصب تھے۔ زمین کے اوپر موجود بجلی کا بنیادی نظام بھی تباہ ہو چکا ہے۔فردو میں واقع زیرزمین افزودگی کا پلانٹ، جو ایران کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بین الاقوامی سیکورٹی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو 2025 ء کے اوائل تک تقریباً 600 جوہری وارہیڈز تک پہنچ چکا ہے۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی ) نے اپنی سالانہ رپورٹ ’ سِپری ائر بک 2025’ میں کہا ہے کہ چین کا جوہری ذخیرہ 2023 سے ہر سال تقریباً 100 وارہیڈز کے حساب سے بڑھ رہا ہے۔ادارے نے خبردار کیا کہ اسلحہ کنٹرول کے عالمی معاہدوں کے کمزور ہونے کے باعث...
سٹی 42: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ایران کیساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے ۔ہمارا ایٹمی پروگرام امن کے لئے ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاص توجہ مرکوز ہے، اللہ تعالیٰ جب حالات بہتر کرتا ہے تو اللہ پاک کی رحمتیں برستی ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہی ہیں،عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے،شہباز شریف نے بنیاد رکھی، مریم آگے لے کر چل رہی ہے، ہم نے کینسر اور دل کے امراض کے ہسپتال قائم کئے،مریم نواز میڈیکل سٹی بنا رہی ہے، پنجاب کے دیگر...
لندن:مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان جنگ کیلئے نہیں ،امن کیلئے ایٹمی قوت بنا،ایران پر حملہ کونسی انسانیت ہے؟ میڈسے گفتگو کرتےہوئے نوازشریف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کا یہ اقدام زیادتی ہے،ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ ایٹمی قوت ہے ،انہوںن ے واضح کیاکہ پاکستان جنگ کیلئے نہیں ،امن کیلئے ایٹمی قوت بناہے۔ Post Views: 5
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کی جوہری صلاحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل جیسی بے لگام ریاست کے جوہری عزائم پر شدید تشویش ہونی چاہیے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ تو این پی ٹی (معاہدہ عدم پھیلاؤ اسلحہ) کا رکن ہے، نہ ہی کسی عالمی معاہدے کا پابند ہے، جو اسے ایک غیر ذمہ دار جوہری قوت بناتا ہے۔ World should be wary and apprehensive about Israel’s nuclear prowess, a country not bound by any international nuclear discipline not signatory to NPT or any other binding arrangement. Pakistan is signatory to all international nuclear disciplines, our nuclear capability is for… — Khawaja...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے اقوامِ متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کے توسط سے مغربی طاقتوں کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو وہ “معاہدہ برائے ایٹمی عدم پھیلاؤ” (NPT) سے دستبردار ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے خط میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی ممالک ایران کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں اور پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور ایران کے قانونی حقوق کے خلاف ہے۔سعیدایراوانی نے کہا کہ...
fact check, پاکستان کی ایران پر ایٹمی حملے کی صورت میں اسرائیل کو ایٹمی حملے سے جواب دینے اور فوج کو اسرائیل کیخلاف جنگ میں اتارنے کی دھمکی کی حقیقت سامنے آگئی
اسلا م آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا لیکن اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آگئی اور یہ دعویٰ بے بنیاداور جھوٹا نکلا ۔ اسرائیلی چینل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیاہے کہ’’ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا، پاکستان نے فرانس کو بھی بتایا کہ کوئی بھی ملک اگر براہ راست ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو پاکستانی فوج اسرائیل...
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کیخلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے، عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کیلئے ان پر جنگیں مسلط کرنیوالا امریکا اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکہ اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ سابق وفاقی وزیر نے اسرائیل کی منافقانہ اور دوہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکہ اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ سابق وفاقی وزیر نے اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے۔ اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے...
خطے کی تازہ صورتحال، ان واقعات سے ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام کی قدر ہوتی ہے، عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایران پر چڑھائی کی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب تھا جس کی مدد سے وہ مستقبل میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا تھا ، اب اس صورتحال میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے ہیں جس کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی قد رہوتی ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے سلسلہ وار دو بیانات میں عمرچیمہ نے لکھا کہ 1981 میں اسرائیل نے عراق کا ایٹمی پلانٹ تباہ کیا پھر 2003 میں امریکہ یااتحادیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے حملہ کرکے صدام کا تحتہ الٹ دیا، لیبیا نے ڈر کر 2004 میں ایٹمی پروگرام پر کام روک کر سامان امریکہ کے حوالے کر دیا لیکن 8 سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد ایک اہم بیان میں حملے کی وجوہات بتائی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے حملے کی منصوبہ بندی 6 ماہ سے جاری تھیں۔ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ اپریل کے آخر میں ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیدی تھی۔ جس میں حملے کے دن اور تاریخ کے بارے میں طے کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کرنا شروع کر دیے تھے جس پر اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد ایک اہم بیان میں حملے کی وجوہات بتائی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے حملے کی منصوبہ بندی 6 ماہ سے جاری تھیں۔ ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ اپریل کے آخر میں ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیدی تھی۔ جس میں حملے کے دن اور تاریخ کے بارے میں طے کیا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کرنا شروع کر دیے تھے جس پر اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی...
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)عالمی جوہری ادارے نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، نطنزجوہری تنصیب پراسرائیلی حملے سے معلق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔(جاری ہے) آئی اے ای اے نے تصدیق کی کہ نطنز سائٹ پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کے اضافے کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور حملے میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو اس کے حالیہ حملوں کے نتائج بھگتنا پڑیں گے اور اسے ’بھاری قیمت‘ ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جواب صرف اسرائیل ہی نہیں، بلکہ اس کا بنیادی حلیف امریکا بھی دے گا۔ انہوں نے مزید بیان کیا کہ آج صبح اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جن میں مذہبی اور سکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے تہران کے رہائشی علاقوں میں دھماکوں کے ساتھ جاری رہے، لیکن ان کے مطابق ان کا جوابی حملہ انتہائی منظم اور فیصلہ کن ہو گا۔ خطے میں اس تازہ کشیدگی نے عالمی امن کو درپیش خطرات کو بڑھا دیا ہے، خاص طور...
حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی ایران کے اُن ممتاز ایٹمی سائنسدانوں میں سے تھے جنہوں نے نہ صرف سائنسی میدان میں اہم خدمات انجام دیں بلکہ ملکی دفاعی ڈھانچے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ 11 جولائی 1958 کو ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہونے والے فریدون عباسی نے شہید بہشتی یونیورسٹی سے نیوکلیئر فزکس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ وہ نہ صرف ایک ماہرِ طبیعات تھے بلکہ پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ برگیڈیئر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ ڈاکٹر فریدون عباسی کی علمی زندگی تدریس و تحقیق سے عبارت تھی، اور وہ امام حسین یونیورسٹی اور ایک عرصے تک شہید بہشتی یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر کے طور...
اسلام ٹائمز: جب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور اسکا بورڈ آف گورنرز میدانی حقائق پر بھروسہ کرنے کے بجائے صرف اور صرف سیاسی بنیادوں پر مبنی رپورٹس پر انحصار کرینگے تو اسکا نتیجہ بین الاقوامی اداروں پر عدم اعتماد کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اس بات پر تاکید کی ہے کہ ان سیاسی دباؤ کے باوجود وہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا اور بورڈ آف گورنرز جیسے سیاسی ہتھیاروں کو ایران کی سائنسی اور تکنیکی میدان میں روک تھام کا عنصر نہیں بننے دیگا۔ اپنے سرکاری بیانات میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ ایجنسی کو اپنے تکنیکی اور غیر...
بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جامع و بامقصد مذاکرات کے آغاز کے لیے اپنا کردار ادا کرے، خصوصاً جموں و کشمیر جیسے دیرینہ مسئلے کے حل میں جو خطے میں پائیدار امن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں ایٹمی خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ فوجی اشتعال انگیزیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں برطانیہ کا اہم دورہ کیا۔ دورے کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ سنہ...
پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری مواد کی چوری اور فروخت پر بھارت سے پوچھ گچھ کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی...
سٹی42: سابق وزیرخارجہ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ، پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں ممتاز تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں انڈیا کی پاکستان پر مسلط کردہ بلا اشتعال جارحیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کی...
لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، میزائل ٹیکنالوجی دی، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتربنارہی ہے۔ خصوصی طیارے سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہر شعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔ خصوصی طیارے سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔ قائد ن لیگ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتربنارہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ن لیگ کے نوازشریف نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ لوگ کام...
مسلم لیگ نون کے صدر کا ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئے مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ نون ملک کی ترقی میں اپنا...
مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی: نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لندن:(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا۔ نوازشریف نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں اور کام کو ووٹ ملتا ہے، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے،...
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ن کے قائد نواز شریف نے بتایا کہ ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے بنائے تھے، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔ انھوں نے کہا کہ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، لوگ کام کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ...
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایٹم بم تو کئی ممالک نے بنا لیے لیکن ایٹمی دھماکے کرنے والے کم ہیں اور یہاں صرف حسد اور بغض میں کہا جاتا ہے کہ نواز شریف تو دھماکے کرنا نہیں چاہتے تھے، او بھائی اس وقت نواز شریف ہی وزیر اعظم تھے اور یہ دھماکے انہوں نے ہی کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہیرو ماننے سے انکار کردیا۔ نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا، ہیرو وہ ہے جس نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدید کو ’ہیرو‘ نہیں کہا جاسکتا، ڈاکٹر قدیر کو وہ پذیرائی ملتی ہے، جس کے وہ حقدار تھے تاہم پاکستان کےایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قراردیا جاسکتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے، لیکن اس کو شروع کرکے کامیاب کرنا اور کامیاب کرکے رکھے رکھنا یہ اصل بات ہے، اصل لمحہ تو وہ ہے کہ جب آپ اپنے آپ کو ڈکلیئر کریں کہ آپ ایٹمی قوت ہیں، اور ایک کامیاب دھماکا کرکے دنیا کو دکھائیں،یہ لمحہ 28 مئی 1998کو ہی آیا۔...
اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ’ہیرو‘ نہیں کہا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا بھارت کےخلاف فتح پر فخر کے لمحے کے حق دار تو مسلح افواج ہیں۔ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان سے متعلق وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کوبطورسائنسدان ہمیشہ یادرکھاجائے گا مگر وہ لیڈر نہیں، ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو ہیرو نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو حکومتی سطح پر نظر...
ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ہیرونہیں کہا جاسکتا؛ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قرار دیا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ
ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ہیرونہیں کہا جاسکتا؛ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قرار دیا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ’ہیرو‘ نہیں کہا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا بھارت کےخلاف فتح پر فخر کے لمحے کے حق دار تو مسلح افواج ہیں۔ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان سے متعلق وزیراعظم کے...
سٹی 42 : مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے، یوم تکبیر قوم کے لیے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار راجہ علی اصغر نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نے عالمی دباؤ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خود مختاری کو ترجیح دی۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی ن لیگ جاپان کے مرکزی رہنما سردار ظہور اقبال نے اس موقع پر کہا...
اس موقع پر کشمیری حریت رہنمائوں اور آزاد کشمیر کے قائدین سمیت مقررین نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا دفاعی حصار ہے ستاون اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم تکبیر آزاد کشمیر میں بھی جوش و جذبے سے منایا گیا، مظفر آباد اور راولاکوٹ میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا کر مارچ کیا۔ ریلیوں کے شرکاء نے "لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ، آزادی کے تین نشان اللہ، محمد اور قرآن، پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ اور دل دل ہے کشمیر جان جان پاکستان، چھین کے لیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سر بلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہو۔ا دس مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1988ء کو رکھی گئی۔ 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ...
لاہور؍ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہو گئے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان...
لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں نوائے وقت کا بھرپور کردار ہے جو آبروئے صحافت مجید نظامی کے صورت میں پوری قوم نے دیکھ رکھا ہے۔ 28 مئی1998ء اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے، جس دن پاکستان سائوتھ ایشیا میں طاقت کا توازن قائم رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے۔ ادارہ نوائے وقت پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہے۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، تمغہ امتیاز نے ان خیالات کا اظہار مجید نظامی ہال میں 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب سے کیا۔ سینئر ساتھیوں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، ہیڈ آف ہیومین ریسورسز چودھری شفیق سلطان، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، سپیشل...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے پوری قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دی اور اس دن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو قائد نواز شریف اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ جب ہم اجتماعی طور پر فیصلہ کرتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے مئی 1998ء میں پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے للکارا، مگر قائد نواز شریف نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف قومی وقار کا دفاع...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ تکبیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری اور ناقابلِ فراموش دن ہے۔ نوازشریف نے 28 مئی 1998 کو جرأت مندانہ فیصلہ کیا اور ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔ نوازشریف نے امریکی دباؤ کے جواب میں صاف اور دو ٹوک الفاظ میں "ایبسلوٹلی ناٹ" کہہ کر قومی غیرت کا علم بلند کیا اور ملکی خودمختاری کو مقدم رکھتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ آج ہماری افواج ہر میدان میں دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہیں یہ اسی مضبوط فیصلے کا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 وہ دن تھا جس د ن نوازشریف کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں. ’’X‘‘ پر بیان میں کہا نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے سے انکارکردیا تھا اور امریکا سے دھماکے نہ کرنے کی ڈیل کررہا تھا. انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹرعبدالقدیر، گوہرایوب خان، مجید نظامی، راجا ظفرالحق اور شیخ رشید نے کابینہ اجلاس میں ایٹمی دھماکوں کیلیے پرزوراصرار کیا اور کابینہ دھماکوں کیلیے مجبورہوئی۔ مزید پڑھیں: ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق گوہرایوب اور میں نے کرائے شیخ رشید اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ28 مئی کا دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیرنہیں بلکہ پوری قوم اور ہمارے...
اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک...
—جنگ فوٹو ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔مسلم لیگ ن جاپان کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیر کی مناسبت سے ایک پُروقار اور جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس تھے، جنہوں نے یومِ تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وطنِ عزیز کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ملک یونس نے کہا کہ بھارت کے...
وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی—فائل فوٹو کراچی میں واقع مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں یومِ تکبیر پر تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر وزیرِ مملکت کھئیل داس کوہستانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وجہ سے ہی ہم آج ایٹمی طاقت ہیں۔انہوں نے کہا اسمبلی میں ایک شخص کہتا تھا میں کیا کروں کیا جنگ کروں؟ نواز شریف کہاں خاموش ہیں وہ رہنمائی کر رہے ہیں۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے آج قوم خوشی منا رہی ہے، انہیں سپہ سالار بنانے کے خلاف لوگ سازشیں کر رہے تھے۔ کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ شہباز شریف عالم اسلام کے لیڈر ہیں، آج بھی دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہم امن...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 27سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا. پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10 مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998ء کو رکھی گئی۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ...
انہوں نے اپنے پیغام میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس دفعہ پاکستانی سالمیت کو چیلینج کیا جس کا ریاست پاکستان نے عوام کی تائید سے بھرپور جواب دے کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے یوم تکبیر کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر تاریخ کا وہ دن ہے جس دن وطن عزیز پاکستان اسلامی قوت بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا اور جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم ہو گیا۔ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضا تھا کہ تمام تر پابندیوں اور دباو کو پس پشت ڈال کر ملکی مفاد کے پیش نظر...
ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم تکبیر جوش اور خروش سے منایا جا رہا ہے۔کراچی سے خبیر تک عوام ایک آواز ہیں، مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے پر وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا رہا ہے اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔لاہور میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں جبکہ سرگودھا میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ریلی نکالی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم جھنگ، بہاولنگر، لودھراں، ڈی جی خان سمیت پنجاب...
دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے پاکستان کے ازلی دشمن نے جسارت اور جارحیت کی لیکن افواج پاکستان نے بنیان المرصوص کے کامیاب آپریشن سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ان کی ملاقات ہوئی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر خوش آمدید کہا۔ 28 مئی یوم تکبیر، یوم دفاع کے موقع پر سادہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تقریب...