Express News:
2025-09-18@00:17:47 GMT

ایران کا جوہری مذاکرات کے لیے نئی شرائط کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

TEHRAN:

ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق آئندہ مذاکرات کے لیے نئی شرائط کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں یورینیم افزودگی کا حق تسلیم کرنا لازم ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کے حق کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گا، کیونکہ یہ حق ایران کی خودمختاری، سائنسی ترقی اور پُرامن ایٹمی توانائی کے استعمال سے وابستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اس حق کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ جوہری توانائی صرف پُرامن مقاصد کے لیے استعمال ہوگی۔

قطری خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کی گئیں تو یہ یورپ کے سفارتی کردار کے اختتام کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایسی کوئی پابندیاں لگتی ہیں تو ایران کے ایٹمی پروگرام میں یورپی شراکت داری مکمل طور پر ختم تصور کی جائے گی۔

عباس عراقچی کے مطابق، ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس میں وقت، مقام، نوعیت، شرائط اور ضمانتوں پر مشاورت جاری ہے۔

تاہم انہوں نے یہ واضح کر دیا کہ ممکنہ مذاکرات صرف جوہری معاملات تک محدود ہوں گے اور دفاعی امور پر کسی قسم کی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایران جوہری بم کو "غیر اسلامی اور غیر انسانی" تصور کرتا ہے اور ان کا ملک صرف پُرامن ایٹمی پروگرام کا حامی ہے۔

واضح رہے کہ2015 کے جوہری معاہدے، جسے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (JCPOA) کہا جاتا ہے کی بحالی پر بات چیت کے دوران ایران کی جانب سے یہ سخت مؤقف سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت میں اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا تھا،جس کے بعد ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں آئندہ ردعمل زیادہ فیصلہ کن اور افسوسناک ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عباس عراقچی کہ ایران کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250917-01-8
لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملک بھر میںفریشر ز ویلکم مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ نئے طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی رہنمائی اور تعاون جمعیت کی اولین ترجیح ہے جبکہ نئے طلبہ پر تشدد کے حالیہ واقعات کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فریشرز ویلکم مہم کے تحت ملک بھر کی جامعات اور کالجز میں نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا جائے گا، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں داخلوں و ہاسٹلز کے مسائل میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پرفریشرز فیسٹیول بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز پراعتماد ماحول میں کر سکیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی اس افسوسناک وڈیو پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں ایک نئے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویے نہ صرف طلبہ کے وقار بلکہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بھی تباہ کرتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمے دار افراد کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط
  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے
  • ویانا: پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدہ
  • اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز
  • ایران پر دباو کیلئے ہر حربہ آزمائیں گے، مارکو روبیو
  • ہم ہرگز یورپ کو اسنیپ بیک کا استعمال نہیں کرنے دینگے، محمد اسلامی