2025-09-17@21:22:32 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا»:

    رواں سال کے دوران اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 14 پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے جس میں اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں رواں سال کے دوران پولیس پر جان لیوا حملوں میں مجموعی طور پر اے ایس آئی سمیت 14 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ رواں سال 12 فروری کو ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں کانسٹیبل خمیسو خان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، پھر 15 فروری کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل عمران خان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ اس کے بعد...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل میترو خان کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مقدمہ نمبر 355/2025 اے ایس آئی تراب شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اشتراکِ جرم اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات دفعہ 302، 34 اور 7 اے ٹی اے شامل کی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا...
    —فوٹو بشکریہ فیس بک جے یو آئی  پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف فاٹا کے زیرِ اہتمام گرینڈ قبائل جرگے میں مولانا فضل الرحمٰن نے شرکت کی۔جرگے نے قبائل میں دہشت گردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جرگے کے شرکاء نے قبائل میں جرگہ سسٹم کی بحالی کے لیے قائم کردہ کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔شرکاء نے کہا کہ قبائلی عوام کی نمائندگی اور ان کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں ہو گا۔جرگہ قبائل کے نقل مکانی کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے اور منرل...
    چارسدہ: خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ سٹی پولیس اور سی ٹی ڈی مردان ریجن نے مشترکہ کارروائی کے دوران غنی خان روڈ پر پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے مطلوب ٹارگٹ کلرز کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری اسماعیل اور حمزہ ساکنان کچے کونر تحصیل درگئی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر سی ٹی ڈی کے ہمراہ علاقے ڈھب بانڈہ میں ناکہ بندی کی اور اسی دوران دو مشکوک موٹر...
    کراچی: لیاری کےعلاقے آگرہ تاج میں نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔  کلری تھانے کی حدود لیاری سلمان آزاد روڈ پر نجی اسپتال کے سامنے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بینچ پر بیٹھے شخص پر نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا  جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 38 سالہ سلیم سومرو ولد رحیم سومرو کے نام سے کی گئی ۔ مقتول کو ماتھے پر...
    دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز...
    کراچی کے علاقے خیرآباد میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا شیر زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ منگھو پیر تھانے میں مقتول کے ماموں شوکت خان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مجھے آبائی گاؤں بٹگرام سے فون آیا، کراچی کے عباسی شہید اسپتال گیا تو بتایا گیا بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مولانا شیر زادہ مومن آباد میں گھر سے سحری کے بعد مسجد جانے کے لیے نکلے تھے، منگھو پیر میں 100 فٹ روڈ پر انہیں نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔ دوسری جانب نائب صدر جے یو آئی سندھ قاری عثمان کے مطابق مولانا شیر زادہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ...
    اسلام ٹائمز: امریکہ نے شہید سید حسن نصراللہ کے قتل کے لیے ضروری اسلحہ فراہم کرنے علاوہ اس قتل کی نامحدود سیاسی حمایت بھی کی ہے جس کے باعث صیہونی حکمرانوں کے خلاف کوئی عدالتی کاروائی نہیں ہو سکی اور ان پر جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقدمہ نہیں چل سکا۔ البتہ یہ جرائم اور مظالم وقت گزرنے فراموش نہیں کیے جائیں گے اور جتنی بھی دیر سے سہی آخرکار امریکہ اور صیہونی رژیم کو ان جرائم کی سزا ملے گی۔ تحریر: علی احمدی   اگرچہ شہید سید حسن نصراللہ کی ٹارگٹ کلنگ میں امریکہ کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کی لاجسٹک سپورٹ اور اسلحہ فراہمی ایک واضح امر ہے لیکن کچھ ایسے شواہد بھی پائے...
    پشاور کے ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی ہے۔ سی سی پی اوپشاور کے مطابق شہید کانسٹیبل عبد الخالق پولیو ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ غوندی کے قریب نشانہ بنائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورکر زخمی شہید کانسٹیبل عبد الخالق جنہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پستول سے کانسٹیبل پر فائر کھول دیا۔ پولیس ٹیم کو  جائے وقوعہ سے 30 بور کے خول برآمد ہوئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    ویب ڈیسک:پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف اور بھارتی وزیر دفاع کے مقبوضہ کشمیر میں موجود عسکریت پسندوں کی موجودگی کے پاکستان کے ساتھ تعلق کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔  گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف اُوپندرا دیویدی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوٰی کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 فیصد مبینہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کی بات کی تھی۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان 13 اور 14 جنوری کو بھارتی آرمی چیف...
۱