ہم نے حماس کے درجنوں کمانڈروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے، اسرائیل کاٹز کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ نے "جنگبندی معاہدے کے باوجود" غزہ کی پٹی کیخلاف وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں فلسطینی مزاحمت کے درجنوں کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کا دعوی کیا ہے تاہم ماہرین نے اسے مزاحمت کیخلاف اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کو چھپانے کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف گذشتہ شب سے شروع ہونے والے نئے اسرائیلی حملوں کے دوران حماس کے درجنوں کمانڈروں کو "ٹارگٹ کلنگ" کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیل کاٹز نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان حملوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ساتھ تعلق رکھنے والے "درجنوں بنیادی ڈھانچوں" کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ سفاک اسرائیلی وزیر جنگ نے دھمکاتے ہوئے کہا کہ حماس کی قیادت کے کسی بھی رکن کے لئے کوئی استثنی موجود نہیں اور نہ ہی کبھی ہو گی۔ اسرائیل کاٹز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نہ ان لوگوں کے لئے جو "پینٹ کوٹ" میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی ان کے لئے جو "سرنگوں میں چھپے ہوئے" ہیں!
جنگ بندی معاہدے کی شرائط اور غزہ کی پٹی میں گذشتہ شب درجنوں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے کہا کہ فوج کو حماس کے تمام اہداف کے خلاف "انتہائی تشدد آمیز" کارروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ طریقہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ سفاک اسرائیلی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ جو بھی فوجی دستوں پر حملہ یا معاہدوں کی خلاف ورزی کرے گا، اسے "بھاری قیمت" چکانا پڑے گی!!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل کاٹز نے غزہ کی پٹی کہا کہ
پڑھیں:
عالمی دبائو ،اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
ایلینبی کراسنگ کو غزہ کیلئے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا
اسرائیل کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا ، حماس
عالمی دبائو بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کیلئے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لئے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، تاہم اب اسے اب کھولا جا رہا ہے۔جبکہ حماس نے خبردار کیا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہوسکتا۔ حماس نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے قبل اسرائیلی فوج کی خلاف ورزیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔حماس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر معاہدے کی پاسداری کے لئے دبا ڈالیں ۔حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہاکہ جب تک قابض قوت (اسرائیل) معاہدے کی خلاف ورزی کرتی رہے گی۔اپنے وعدوں سے بچنے کی کوشش کرے گی، جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہوسکتا۔ بدران کے مطابق حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل پر پہلے مرحلے کی مکمل تکمیل کے لیے دبا بڑھائیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔لیکن اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔