2025-12-13@20:38:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1701
«چین اور ایران»:
زونگ بی وو نے کہا کہ تعلقات کی درست سمت کو برقرار رکھنا اور باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، موجودہ عالمی نظام میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیوں کے تناظر میں چین اور ایران کے تعلقات کی قدر و قیمت مزید واضح ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں چین کے سفیر نے ایران چین تھنک ٹینکس کے تیسرے فورم کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی نظام میں، جہاں یکطرفہ طرزِ عمل میں اضافہ ہو رہا ہے، چین اور ایران کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو چکی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے ایران میں سفیر زونگ پی وو نے ایران چین تھنک ٹینکس کے...
امریکی فورسز نے نومبر میں ایک کارگو جہاز پر کارروائی کی جو چین سے ایران جا رہا تھا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے جارحانہ بحری حربوں کی تازہ ترین مثال ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے جہاز کو سری لنکا سے کئی سو میل دور بورڈ کیا۔ یہ کئی سال بعد پہلی مرتبہ تھا کہ امریکا نے چین سے ایران جانے والے کارگو پر اس طرح کارروائی کی۔ #BREAKING: The Wall Street Journal reports that U.S. forces intercepted a ship in the Indian Ocean last month, confiscated Chinese military equipment reportedly headed to Iran, and then permitted the vessel to continue sailing. pic.twitter.com/JPqbsy51qw — Intel Net (@TheIntelNet) December 13, 2025...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-06-10 بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک )چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔جیو تیان کو 2024 ء میں چین کے زوہائی ائر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-26 بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ائر شو میں...
بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے انقلاب منچہ کے ترجمان شریف عثمان ہادی پر فائرنگ کے واقعے پر شدید تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں طارق رحمان نے واقعے کو ’غیر انسانی اور وحشیانہ‘ قرار دیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت اور خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ جلد از جلد ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار واضح رہے کہ انقلاب منچہ ایک سیاسی تنظیم ہے، اس کے ترجمان اور ڈھاکا سے آئندہ عام انتخابات کے ممکنہ...
فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات اشک آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس آن پیس اینڈ ٹرسٹ کے موقع پر ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ایران دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پاک ایران تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
پاک فوج، پیپلز لبریشن آرمی کی انسداد دہشت گردی مشق جاری: مضبوط دفاعی تعاون کی عکاس، آئی ایس پی آر
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی 28 نومبر سے 14 دسمبر 2025ء تک مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق Warrior-IX کر رہے ہیں۔ اس دو ہفتے کی مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سنٹر (NCTC) پبی میں معزز مہمانوں کے دن (DVD) کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ چین کے سینئر معززین بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے تقریب میں بطور مہمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد (کامرس ڈیسک ) حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو اور علی بابا ڈاٹ کام کے ساتھ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کی تمام دستاویزاتی ضروریات ایک پلیٹ فارم سے رسائی کے لیے ایک آگاہی سیمینار چیمبر سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رضوان صمد، ڈپٹی منیجر چینج مینجمنٹ، پاکستان سنگل ونڈو نے بتایا کہ پی ایس ڈبلیو پاکستان میں تجارتی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو امپورٹ ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے تمام مراحل کو ایک ہی پورٹل پر یکجا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تاجر اپنے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میکسیکو سٹی: امریکا کے بعد میکسیکو نے بھی چین، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والی متعدد مصنوعات پر 50 فیصد تک درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ میکسیکو کے اس اقدام سے بھارت کی ایک ارب ڈالر کی برآمدات متاثر ہوں گی۔ صدر کلاؤڈیا شائن باؤم نے مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے ضروری ٹیرف کو ضروری قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو نے ان ممالک سے درآمد کی جانے والی متعدد اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے جن کے ساتھ اس کا کوئی تجارتی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ ان ممالک میں بھارت، چین، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔میکسیکو کی حکومت کے مطابق یہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے بارے میں کہا ہے کہ اسے فروخت کر دینا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سی این این کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ چینل کی ریٹنگز اس قدر کم ہیں کہ انہیں شمار کرنا بھی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کے تحت سی این این کی فروخت مناسب قدم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ متعدد مرتبہ اپنی تقاریر اور صحافیوں سے گفتگو میں ایسے ٹی وی چینلز...
پاکستانی ویڈیو گیمر، ٹیکن اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای اسپورٹس اسٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Arslan Ash (@arslan.ash) انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔ انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید...
پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے مانسہرہ سے چین (سنکیانگ) تک مجوزہ نئی سڑک کی منظوری نے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ خطے میں بھی جیو اکنامک اور جیو اسٹریٹجک بحث کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز ٹو کی رفتار میں اضافہ، اقتصادی زونز کے ذریعے 2030 تک 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہدف اس منصوبے کو بعض حلقوں میں وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی کے لیے افغانستان کے روایتی زمینی راستے کے ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعی افغانستان کا مکمل نعم البدل بن سکتا ہے؟ وفاقی حکومت کے مطابق یہ سڑک دراصل قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈ اور متبادل الائنمنٹ کے...
چین نے 9 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے ڈونگ فنگ کمرشل اسپیس انوویشن ٹیسٹ زون سے لی جیان -1وائی 11 کیریئر راکٹ کے ذریعے 9 سیٹلائٹس بشمول متحدہ عرب امارات کے 813 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں لانچ کیا ۔ سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں داخل ہوئے، اور لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ اس بار لانچ کیے گئے نو سیٹلائٹس میں سے تین کا تعلق مصر، نیپال اور متحدہ عرب امارات سے ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا 813 سیٹلائٹ چین اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ سیٹلائٹ متحدہ عرب امارات کو ماحولیاتی نگرانی اور وسائل کے سروے جیسے...
چین، ایران، سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز تہران : بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے، چین، ایران اور سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابقایران اور سعودی عرب نے بیجنگ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی، اور ریاستی اقتدار اعلی ، علاقائی سالمیت، آزادی اور سلامتی کا احترم کرتے ہوئے، اپنے اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا۔ ایران اور سعودی عرب نے چین کے مثبت کردار اور تعمیری کردار کو سراہا اور اسے جاری رکھنے کاخیرمقدم کیا، اور اس موقف کا...
لاہور: لیاقت آباد کے علاقے میں 11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد بازار میں اوباش کو ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق بچی وین میں اسکول سے لیاقت آباد گھر واپس آ رہی تھی، اوباش نے وین میں بچی سے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنا شروع کر دیا۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ بروقت کاروائی پر ایس پی شہربانو نقوی نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ٹیم...
پاکستان کے ایم ایم اے فائٹرز نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ پاکستانی فائٹرز کی عالمی سطح پرجذبہ، ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کی دھوم ہونے لگی۔ لبنان میں جاری انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کے فائٹرز نے تاریخی کامیابیاں سمیٹیں۔ پاکستانی فائٹر عبدالمنان شاندار فتوحات کے بعد جونئیر مین کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے۔ لبنان میں 18 ممالک کے تقریباً 400 کھلاڑی اہم ترین مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ لبنان میں آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ 4 دسمبر سے 10 دسمبر 2025 تک کھیلی جارہی ہے۔ پاکستانی فائٹرز اپنی مہارت سے سابق عالمی چیمپئنز کو شکست دے کر متعدد اہم مقابلے جیت چکے ہیں۔ گزشتہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان غالب رہا، جہاں کاروبار کے آغاز ہی میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 170,000 کی سطح عبور کر گیا۔ صبح 9 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 170,171.82 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 715.44 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی اورآٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنری سمیت مختلف کلیدی شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔ انڈیکس میں وزن رکھنے والے بڑے اسٹاکس جیسے حبیب بینک، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، اوجی ڈی سی ایل، ماری پیٹرولیم، حبکو اور یونائیڈڈ بینک...
لاہور(نیوز ڈیسک) شدید دھند کے باعث ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے موٹروے ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زراعت میں ترقی، جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ چھ ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی اور زرعی مشینری میں تعاون کیلئے چین کیساتھ دو B2B ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ پنجاب میں ایگری تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اشتراک کار کیلئے چین کیساتھ 3 ایم او یوز سائن کیے گئے۔ کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج کی دستیابی کیلئے چین کیساتھ 1 ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب میں زرعی ترقی میں پیش رفت کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا اور پنجاب حکومت کا زرعی ترقی کو مزید فروغ دینے کیلئے چین کیساتھ...
ایران، چین اور سعودی عرب نے تہران میں منعقد ہونے والی ایک مشترکہ نشست میں فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور ملکی سالمیت کی خلاف ورزی اور جارحیت کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بیجنگ معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب اور عوامی جمہوریہ چین کی سہ فریقی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 18 دسمبر 2025ء کے دن تہران میں منعقد ہوا جس کی صدارت مجید تخت روانچی، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے نائب پولیٹیکل سکریٹری نے کی۔ اس مشترکہ نشست میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخراجی نے کی جبکہ...
سعودی عرب، ایران اور چین نے منگل کے روز تہران میں ہونے والے اجلاس کے دوران بیجنگ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے سعودی چینی ایرانی مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے کی جبکہ سعودی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی اور چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ میاؤ دی یُو نے کی۔ سعودی اور ایرانی وفود نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ بیجنگ معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے اور اچھے...
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ہونے والی حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کو سراہا۔ گفتگو میں خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی امور اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران قریبی مشاورت کے ذریعے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ مزید پڑھیں: دونوں رہنماؤں...
امریکی محکمہ خزانہ نے روس کی کمپنیاں لوک آئل اور روس گیس پر ثانوی پابندیاں عائد کیں، جس کے بعد روسی تیل کی برآمدات کو شدید چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں چین کو براہِ راست روسی تیل کی فروخت تقریباً رک گئی، اور ماسکو کو اپنے تیل کی فروخت جاری رکھنے کے لیے 7 سے 10 ڈالر فی بیرل تک رعایت دینا پڑی، کیونکہ روس کے پاس تیل کو سمندر میں ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موجودہ عالمی حالات میں چین کی منڈی میں ایران اور روس کے درمیان تیل کی رقابت بڑھ رہی ہے، لیکن چینی کسٹمز کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نومبر میں روسی تیل کی فروخت میں کمی...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈائریکٹر آئی سی ٹی رابعہ اورنگزیب، آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے متعلقہ افسران جبکہ ڈی جی پی ایل آر اے اور انکی ٹیم نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ...
لندن: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ روڈ شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوئے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ روڈ شو میں گلوکار علی ظفر سمیت عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا اولین ترجیح ہے، اپنے کھلاڑیوں پر دل کھول...
چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی
چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیاؤننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلیج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر بیسڈ طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود تربیت کے دوران، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے...
ایریزونا جہاز کو دوبارہ “آنسو” نہ بہانے دیں، چینی میڈیا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :سات دسمبر 1941 کو جاپان نے پرل ہاربر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1100 سے زیادہ امریکی بحری اہلکار اور میرین یو ایس ایس ایریزونا شپ کے ساتھ ڈوب گئے۔ 84 سال گزرنے کے بعد بھی اس جہاز سےتیل رِس رہا ہے، سمندر کی سطح پر سیاہ تیل کے قطرے “سیاہ آنسوؤں” کا نام سے جانے جاتے ہیں۔ اب جب وہ دوبارہ اُبھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو کیا بین الاقوامی برادری یو ایس ایس ایریزونا کے “آنسوؤں” کو دوبارہ گرنے سے روک سکتی ہے؟ سی جی ٹی این کی جانب سے بین الاقومی انٹرنیٹ صارفین سے...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جنوبی ایشیائی خطے کے لیے پاکستان کے عزم اور تعاون کی پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کا سارک کی جگہ نیا علاقائی اتحاد بنانے پر غور، بھارتی شمولیت کا امکان کم انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے، تاکہ پورا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر شان سہگل نے جامشورو میں SABS یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج کے 19ویں ڈگری شو سالانہ تھیسس ڈسپلے/نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ وہ اپنے کاروبار ایف بی آر کے ساتھ رجسٹر کروائیں اور چیمبر کی رجسٹریشن حاصل کر کے اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے مواقع حاصل کریں۔ شان سہگل نے کہا کہ یہ اقدامات طلبہ کی کاروباری ساکھ کو مضبوط بناتے ہیں اور انہیں مستقبل میں بڑے کاروباری مواقع تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔نمائش کے دوران 101 طلبہ نے اپنے آرٹ ورک اور تھیسس پروجیکٹس پیش کیے، جن میں 37 آرکیٹیکچر،...
پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب میں شرکت کریں گے۔شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز بھی موجود ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس موقع پر پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی محاذ آرائی کی طرف نہیں جانا چاہتی اور “اینٹ کا جواب پتھر” دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پر مسلسل الزامات لگائے جا رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ گوہر علی خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں 180 نشستیں ملنی چاہیے تھیں لیکن صرف 91 نشستیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ “ملک بھی ہمارا اور فوج بھی ہماری” اور مشکل وقت میں پی ٹی...
بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی غیر معمولی پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں، کچھ باتوں کا عوام کو بتانا ضروری ہے کیوںکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں جبکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ...
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، ان سے ملاقاتوں کی اجازت ملے تو معاملات بہتری کی طرف چلے جائیں گے۔سوشل میڈیا پر پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا، نہ ہے نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے، یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو...
’اب ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی‘، فیصل واوڈا کو فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم
سینیئر سیاستدان، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے پہلے نرم لہجہ اپنایا تھا، مگر آج ریاست نے اپنا مؤقف پوری وضاحت کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پوزیشن کی تائید کی۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر فیصل واوڈا کے مطابق اب پاکستان، اس کی فوج اور شہدا کے حوالے سے ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے واضح کیاکہ فوج کے خلاف دشمن ملک کا بیانیہ کسی قیمت پر قبول...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے تجارتی سیشن کے دوسرے نصف حصے میں تقریباً 900 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ شام 4:10 بجے، انڈیکس 167,176.11 پوائنٹس پر تھا، جو 892.56 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ اہم شعبوں میں یکساں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کھاد، کمرشل بینک، تیل و گیس کی کھوج کرنے والی کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1078.03 points (+0.65%) at midday trading....
کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کے لیے شارٹ لسٹڈ 5 امیدواروں کے حتمی انٹرویوز جمعہ کو ہوں گے جسے انٹرویو دینے والے امیدواروں کے ذہانت و مہارت کے امتحان سے زیادہ تلاش کمیٹی search committee کے کنوینر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا امتحان قرار دیا جارہا ہے۔ اس عہدے کے لیے آنے والی ساڑھے 5 سو درخواستوں کی اسکروٹنی اور ازاں بعد پہلے مرحلے میں کیے گئے 30 امیدواروں کے انٹرویوز میں سے نکالے گئے 5 امیدواروں میں سے "ٹاپ آف دی ٹاپ" دو امیدوارہیں۔ یہ امیدوار سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی جبکہ پنجاب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی حلقوں کا خیال ہے کہ...
—فائل فوٹوز ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین کی تقرری کے عمل کا آخری مرحلہ کل ہو گا جس میں وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں سرچ کمیٹی ٹاپ 5 امیدواروں سے تفصیلی انٹرویو کرے گی۔وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ور تربیت ندیم محبوب نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ پہلے مرحلے کے انٹرویوز کے دوران سرچ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ٹاپ 5 امیدواروں کے مزید تفصیلی انٹرویوز کیے جائیں تاکہ بہترین امیدواروں میں سے سب سے ’بہترین امیدوار‘ کا انتخاب کر کے اس کا نام وزیرِ اعظم کو بھیجا جا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ بہتر امیدوار کی تلاش میں یہ طریقہ کار نیا نہیں بلکہ نجی شعبے میں بھی اس عمل...
ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرچوری کرکے فرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر چوری کرکے فرارہوگئے۔ سعود آباد ماڈل کالونی میں لٹیروں نے یونین کمیٹی کےچئیرمین اوران کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرزبھی لے اڑے،یوسی پانچ کے چئیرمین محمد طلحہ خان نے چوری کی واردات سے متعلق فوٹیج بناکرسوشل میڈیا پروائرل کردی۔ یو سی چئیرمین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ان کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے چاروں ٹائرلے گئے۔ نامعلوم ملزمان ان کے پڑوسی کی گاڑی کے بھی ٹائر چوری کرکے لے گئے ہیں۔ چند روزپہلے اسی علاقے سے کار بھی چوری ہوئی۔ انھوں نے متعلقہ...
جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان لوٹ آیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں تقریباً 300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 166,416.18 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو 270.84 پوائنٹس یا 0.16 فیصد کی بہتری ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ مارکیٹ میں مجموعی طور پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، خصوصاً بینکاری، سیمنٹ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ PSX Opened Positive ????☀️ KSE 100 opened positive by +236.81 points this morning. Current...
چین کے صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک بڑے عالمی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں بدلتے حالات میں اسٹریٹیجک خود مختاری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین یوکرین اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے چین کے صدر شی جن پنگ پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے، عالمی تجارت کے توازن اور ماحولیات کے مسائل پر یورپ کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کریں۔ میکرون اپنے چوتھے سرکاری دورۂ چین پر ہیں، جہاں ان کے ساتھ فرانسیسی کاروباری شخصیات کا بڑا وفد بھی موجود ہے۔ اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ تجارتی مواقع بڑھانے اور...
چین کے صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک بڑے عالمی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں بدلتے حالات میں اسٹریٹیجک خود مختاری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین یوکرین اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے چین کے صدر شی جن پنگ پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے، عالمی تجارت کے توازن اور ماحولیات کے مسائل پر یورپ کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کریں۔ میکرون اپنے چوتھے سرکاری دورۂ چین پر ہیں، جہاں ان کے ساتھ فرانسیسی کاروباری شخصیات کا بڑا وفد بھی موجود ہے۔ اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ تجارتی مواقع بڑھانے اور...
اسپتال … بلکہ کہیں بھی جانا تو ان دنوں راولپنڈی میں ویسے ہی لاینحل مسئلہ بنا ہوا ہے اور جن سڑکوں کی تعمیر کے لیے راستے مسدود کیے گئے ہیں وہ شہ رگ جیسی ہیں۔ ان کی تعمیر نو سے بلا شبہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے میں نمایاں مدد ملے گی مگر کیا ہی اچھا ہوتا کہ ان سڑکوں کی کھدائی کا عمل شروع کرنے سے پہلے ان کے متبادل راستوں کو کچھ بہتر کر دیا جاتا اور ایک طرف سے عارضی سی سڑک بنا دی جاتی تا کہ کچھ سہولت ہو جاتی۔ اپنے ڈاکٹر سے گیارہ بجے کا وقت لو اور گھر سے اسپتالوں کا رش چھٹنے کے بعد سوا نو بجے بھی نکلو تو...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جہاں بدھ کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دن 12 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,329.05 پوائنٹس یعنی 0.79 فیصد کمی کے ساتھ 166,313.22 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟ اہم شعبوں میں فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو متاثر کیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور پاور جنریشن شامل ہیں۔ Market is down at midday ????⏳ KSE 100...
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں لیمپس، چٹائیاں، مچھر دانیاں، خشک دودھ، تیار کھانا اور ادویات شامل ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، سری لنکن صدر کی درخواست پر پاک آرمی کے عارضی پل روانہ کر رہے ہیں۔ ہائی کمشنر سری لنکا فریڈ سینویراتھنے نے کہا کہ فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ورچوئل اثاثوں کے شعبے کی نگرانی کے لیے بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی تعیناتی کا مقصد ملک میں ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل فنانس اور ورچوئل ایسٹ ٹیکنالوجیز کے لیے مضبوط، واضح اور مستحکم ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینا ہے، تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری اور شفافیت دونوں کو فروغ مل سکے۔بلال بن ثاقب کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے حالیہ برسوں میں وزارت کے مختلف شعبوں میں معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دیں، تاہم نئے عہدے کے بعد قواعد کے مطابق وہ معاون...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے مشترکہ فوجی مشق وارئیر- IX کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دو طرفہ پاکستان چین سالانہ انسداد دہشت گردی مشقوں کا نواں ایڈیشن ہے، جو دو آہنی دوستوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے۔ مشق کا باضابطہ آغاز یکم دسمبر 2025 ء کو نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا، جہاں دونوں ممالک کے سینئر عسکری حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف میجر جنرل بیان شیامِنگ تقریب میں موجود تھے۔ اس سال...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز میں ہی بُلش مومینٹم برقرار رہا۔ ابتدائی کاروباری سیشن میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، انڈیکس 167,000 کی حد عبور کر گیا صبح 11 بج کر 25 منٹ پر کے ایس سی 100 انڈیکس 168,966.68 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 904.49 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1063.17 points (+0.63%) at midday trading. Index is at 169,125.36 and volume so far is 156.98 million shares (12:00...
اسرائیلی فوج نے اپنے اعلیٰ افسران کے لیے موبائل فون کے استعمال کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئے حکم نامے کے تحت لیفٹیننٹ کرنل اور اس سے اوپر کے تمام کمانڈرز سرکاری رابطوں کے لیے صرف ایپل آئی فون استعمال کرسکیں گے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا اور افسران کے فونز میں ممکنہ ہیکنگ یا دراندازی کے خطرات کو کم کرنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کی وجہ یہ بھی ہے کہ اعلیٰ سطح پر استعمال ہونے والے تمام سرکاری فونز کا آپریٹنگ سسٹم ایک جیسا ہو تاکہ سکیورٹی اپ ڈیٹس، کنٹرولز اور مانیٹرنگ کو...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق واریئر IX کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، منگلا کورکے کمانڈر، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا ہے، مشق کا...
معروف تاجر رہنما، سابق سرپرست اعلی کاٹی مرحوم ایس ایم منیر بھائی جان کی تیسری برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران، سابق صدور اور چیئ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ میں بیک وقت 1 لاکھ 67ہزاراور 1 لاکھ 68 ہزار کی2 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1300پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں165ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور57.43فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ سرمایہ کار اسٹیل ،ٹیلی کام ،بینکنگ اور توانائی کے شعبوں میں سرگرم رہے جس کی وجہ سے انڈیکس مثبت انداز میں آگے کی جانب بڑھتا رہا ۔ماہرین کے مطابق نئے ماہ کے آغاز پر سرمایہ کاروں کے پر امید رویہ نے تیزی کے رجحان کو فروغ دیا اور مثبت معاشی اشاریوں نے بھی مارکیٹ...
لاہور: پاکستان کی چار رکنی ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ لاہور جم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ 70 پلس ایج گروپ میں وقار نثار، 60 پلس ایج گروپ میں رشید ملک جبکہ 55 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز اور فرقان الدین خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی ٹی ایف سینئر چیمپیئن شپ کا پہلا ایونٹ چھ سے بارہ اور دوسرا 13 سے 19 دسمبر تک تھائی لینڈ میں ہورہا ہے۔ منتخب کردہ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں زیادہ تر یورپین سینئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔پاکستانی سینئر کھلاڑی مینز سنگلز،...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کی صبح ایکویٹیز نے ابتدائی مندی سے تیزی سے ریکوری کی، جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور دسمبر کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ دوپہر 12 بج کر 20 منٹ تک بیںچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 760.58 پوائنٹس یعنی 0.46 فیصد اضافے سے 167,438.27 پر ٹریڈ کررہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیزسمیت دیگر اہم شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +618.6 points (+0.37%) at midday...
یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں یو اے بُلز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسپن اسٹالینز کو 80 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ابوظہبی ٹی10 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی کامیابی میں سب سے نمایاں کردار آسٹریلوی اسٹار ٹم ڈیوڈ کا تھا جنہوں نے محض 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 98 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ٹم ڈیوڈ نے 326.66 کے تباہ کن اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بڈاپسٹ (آن لائن) سینیٹر مشاہد حسین سید کو ایشیا یورپ پولیٹیکل فورم (اے ای پی ایف) کے چیئرمین کے طور پر متفقہ طور پر منتخب کرلیا گیا۔ یہ انتخاب اس 2 براعظمی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں عمل میں آیا جو ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں منعقد ہوا، اس کانفرنس میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 35 ارکانِ پارلیمان، سیاسی شخصیات اور تھنک ٹینک کے نمائندگان نے شرکت کی جن میں 15 ایشیا سے اور 10 یورپ سے تھے۔ اپنے عہدے کی قبولیت کی تقریر میں سینیٹر مشاہد حسین، جو انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز (ICAPP) کے بھی شریک چیئرمین ہیں، نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ہنگری کے سابق نائب وزیر خارجہ ژولٹ نیمیتھ کو...
سعود بن محمد الساطی سے اپنی ایک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، عالمی و علاقائی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت خارجہ میں سیاسی مشیر "سعود بن محمد الساطی"، ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیداران سے مشاورت کے لئے تہران پہنچے، جہاں انہوں نے آج ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی صورت حال بھی مورد بحث رہی۔ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں...
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایمان گروپ آف کمپنی کے مالک پر دوران سفر اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹروے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈ کو گولیاں لگیں جو شدید زخمی ہو گئے،انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کراوایا گیا ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج...
ہنگری: (ویب ڈیسک) سینیٹر مشاہد حسین سید کو ایشیا۔یورپ پولیٹیکل فورم(اے ای پی ایف ) کے چیئرمین کے طور پر متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا۔یہ انتخاب اس دو براعظمی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں عمل میں آیا جو ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں منعقد ہوا اور کل اختتام پذیر ہوا، یہ کانفرنس ’’یوریشیا میں امن اور جمہوریت‘‘ کے عنوان کے تحت منعقد کی گئی جس کی میزبانی ہنگری کی حکمراں جماعت فیدیز نے کی۔ ہنگری کے سابق نائب وزیر خارجہ ژولٹ نیمیتھ کو یورپ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشیا۔یورپ پولیٹیکل فورم (اے ای پی ایف ) کا شریک چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اس کانفرنس میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 35 ارکانِ پارلیمان، سیاسی شخصیات...
پاکستان ای سی اوکونسل آف منسٹر ز کا چیئر مین منتخب ‘ دہشت گردی ‘ موسمیاتی تبدیلی مشترکہ چیلنج: اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان 2026ء تا 2027ء کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ای سی او رکن ملکوں کے وزراء خارجہ نے پاکستان کو چیئرمین شپ پر مبارکباد دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم کے کونسل آف وزراء (ای سی او سی او ایم)کے 29 ویں اجلاس میں ورچوئل شرکت کے موقع پر اپنے خطاب میں جمہوریہ قازقستان کے وزیر خارجہ، اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے موجودہ چیئرمین کونسل آف وزراء وزیر خارجہ یرمک کوچربایف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، اقتصادی تعاون...
ویب ڈیسک : پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخاب آج ہونے والے 29ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ہوا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے چیئرمین شپ پر پاکستان کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اگلا ای سی او وزراتی کونسل اجلاس 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔
چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اسکواش فیڈریشن نے سرینا ہوٹلز کے تعاون سے چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد 24 تا 28 نومبر 2025 مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کیا۔ 07 پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ جمہوریہ چیک، مصر، ہانگ کانگ چائینا، جاپان، ملائیشیا اور سوئٹزرلینڈ کے 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں کے گروپ نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ سرینا ہوٹلز، اپنے اسپورٹس ڈپلومیسی انیشیٹو کے تحت، قومیتوں کے درمیان روابط مربوط بنانے کے لیے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اسکواش چیمپیئن شپ جیسے کھیلوں کے ایونٹس، ایتھلیٹک عمدگی کو فروغ...
کراچی: پاکستان کے نور زمان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ جیت لی۔ اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس پر37 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے فائنل میں سیڈ 2 اور عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے سیڈ 10حمزہ خان کو 2-3 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حمزہ خان نے پہلا گیم 9-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 7-11 سے کامیابی حاصل کی تاہم عالمی نمبر 42 نور زمان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے اگلے تینوں گیم جیت کر کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔ سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے نور زمان...
کراچی:(نیوزڈیسک)پاکستان کے نور زمان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ جیت لی۔ اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس پر37 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے فائنل میں سیڈ 2 اور عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے سیڈ 10حمزہ خان کو 2-3 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حمزہ خان نے پہلا گیم 9-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 7-11 سے کامیابی حاصل کی تاہم عالمی نمبر 42 نور زمان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے اگلے تینوں گیم جیت کر کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔ سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے نور زمان...
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان گہرا اعتماد پایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ ہم ہمیشہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ مگر مذاکرات میں اصل رکاوٹ امریکہ کا رویہ ہے۔ امریکی فریق ہی ہے جس نے حقیقی اور منصفانہ مذاکرات کے لیے کبھی سنجیدہ رویہ نہیں اپنایا۔ وہ مذاکرات کی بجائے ڈکٹیشن اور اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتا ہے۔ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار فرانس24 کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ماضی میں ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی کے باوجود، واشنگٹن_تہران کے درمیان ثالث کے طور پر سعودی عرب کے کردار کے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی شیئرز کی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس لگ بھگ 800 پوائنٹس تک گر گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ مارکیٹ نے مثبت رجحان کے ساتھ آغاز کیا تاہم کاروبار آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی۔ صبح 11 بجے کے وقت کے ایس سی 100 انڈیکس 160,910 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 781 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت کئی اہم شعبوں میں...
انڈیا اور چین کے درمیان شنگھائی ایئرپورٹ پر ایک انڈین خاتون کو واپس بھیجنے کے واقعے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ انڈیا کی ریاست اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی پریما وانگجوم لندن سے جاپان جا رہی تھیں جب 21 نومبر کو شنگھائی ایئرپورٹ پر انہیں امیگریشن حکام نے روک لیا۔ پریما کا کہنا ہے کہ حکام نے ان سے کہا کہ اروناچل پردیش چین کا حصہ ہے اور اگر چاہیں تو چین کا پاسپورٹ لے سکتی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ انہیں 18 گھنٹے تک بغیر کھانے پینے کے اور جاپان جانے کی اجازت کے بغیر رکھا گیا اور ہراساں کیا گیا۔ چین کی وزارت خارجہ نے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ...
بھارت نے شنگھائی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شہری کو مبینہ طور پر 18 گھنٹے تک زیر حراست رکھے جانے کا واقعہ سامنے آنے پر چین سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایک خاتون، پریما وانگجوم تھونگڈوک، جو بھارتی پاسپورٹ رکھتی ہیں، 21 نومبر کو شنگھائی میں ٹرانزٹ کے دوران چینی حکام نے ان کا پاسپورٹ ‘غیر معتبر’ قرار دیتے ہوئے انہیں آگے سفر سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں رپورٹس کے مطابق چینی حکام کا مؤقف تھا کہ چونکہ خاتون کا تعلق بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ہے، اس لیے ان کا بھارتی پاسپورٹ معتبر نہیں۔...
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت نے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے اہم ملاقات کی۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت نے عالمی کھیلوں کے منظرنامے میں ایک نئی اور شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرنا سعودی عرب کے وژن اور کھیلوں سے وابستہ سنجیدہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔ ریاض میں سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان اسپورٹس تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل وژن 2030 کے تحت کھیلوں کے شعبے میں غیر...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت نے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل وژن 2030 کے تحت کھیلوں کے شعبے کو غیر معمولی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ چیئرمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کنگز بلڈرز کی جانب سے جدید طرز تعمیر اور عالمی معیار کی رہائشی سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان منصوبہ ’’کنگز جے ایس ٹاور‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سندھ سیدہ شہلا رضا نے باقاعدہ طور پر منعقدہ تقریب میں منصوبے کا افتتاح کردیا ہے، کنگز بلڈرز گزشتہ 48 برسوں میں سندھ خصوصاً کراچی کو سیکڑوں کامیاب اور معیاری منصوبے دینے کی شاندار تاریخ رکھتا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کنگز بلڈر کے سی ای او ڈاکٹر طلحہ، کنگز بلڈر کے ڈائریکٹر مدثر تھانوی، مصطفی تھانوی، آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز، چیئرمین سدرن ریجن اور کنگز...
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ جدید میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درست نشانہ بنانیکی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ سینئر سائنس دانوں اور انجینئرز نے تجربہ دیکھا، تجربہ تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا روشن ثبوت ہے۔ صدرمملکت، وزیراعظم،فیلڈ مارشل،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
ایرانی وزیرخارجہ علی لاریجانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور خطے میں سلامتی و تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کے سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں سفیر نے کہا کہ ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور سپریم لیڈر کے نمائندے علی لاریجانی کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے اور یہ دورہ پاکستان–ایران تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور...
پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تمام درج شدہ کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو عوام کیلئے ظاہر کرے، اس سے سرمایہ کار بہتر فیصلے کر سکیں گے اور مارکیٹ کے تمام شرکاء کیلئے معلومات میں شفافیت بھی بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی، ان تبدیلیوں کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت بڑھانا، سرمایہ کاروں کا تحفظ بہتر بنانا اور شریعت کے مطابق سرمائے کی مارکیٹ کا مضبوط نظام قائم کرنا ہے، پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ...
کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت بڑھانا، سرمایہ کاروں کا تحفظ بہتر بنانا اور شریعت کے مطابق سرمائے کی مارکیٹ کا مضبوط نظام قائم کرنا ہے، پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تمام درج شدہ کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو عوام کے لیے ظاہر کرے۔ اس سے سرمایہ کار بہتر فیصلے کر سکیں گے اور مارکیٹ کے تمام شرکاء کےلیے معلومات میں شفافیت بھی بڑھے گی مزید یہ کہ منظور شدہ ترامیم کے تحت درج شدہ کمپنیوں کے...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر نیت صاف ہوتی تو الیکشن کمیشن آف انڈیا 30 دنوں کی مختصر وقت میں کام کرنے کے بجائے مناسب وقت دیکر شفافیت اور جوابدہی پر توجہ مرکوز کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) عمل کے خلاف ایک بار پھر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے نام پر پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے، یہ کوئی اصلاح نہیں ہے بلکہ مسلط کیا گیا ظلم ہے۔ راہل گاندھی نے بھارت کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری "ایس آئی آر" عمل...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔اپنے تہینیتی پیغا م میں انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔دوسری جانب پاکستان کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ خبر نگارخصوصی) سنوکر ٹیم ورلڈ کپ 2025ء فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ مسقط میں کھیلے جا رہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا۔ قومی کیوسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔ دوسری جانب ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش ’اے‘ کو شکست دیکر تیسری مرتبہ ایشین ٹائٹل جیت لیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے فائنل کا فیصلہ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا حصہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ای اسپورٹس کو مستقبل کی ایک بڑی انڈسٹری قرار دیا تھا اور اسی وژن کے تحت یہ مقابلے شروع کیے گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے زیر اہتمام سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ گیمز 2025ء کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھا، جنید بلند، ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، سندھ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مثبت معاشی اشاریوں کے باعث خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا مثبت رجحان پورے کاروباری سیشن کے دوران برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 163,817.82 کی انٹرا ڈے بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ دوپہر 1 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 162,870.24 کی سطح پر تھا، جو 643.97 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ Asian markets rallied in early trading Thursday, buoyed by Nvidia's strong earnings amid...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ’’ایم آئی فائیو‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ چین برطانیہ میں ارکانِ پارلیمنٹ، ان کے عملے اور سیاسی حلقوں تک رسائی حاصل کرکے جاسوسی کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ایجنسی نے ارکانِ پارلیمنٹ کو ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ایجنٹ مختلف جعلی شناختوں اور آن لائن نیٹ ورکنگ ویب سائٹس، خصوصاً ’’لنکڈ اِن‘‘ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے اور فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایم آئی فائیو کے مطابق چینی وزارت برائے ریاستی سیکورٹی (ایم ایس ایس) کے ایجنٹ ریکروٹرز (نوکری دینے والے) بن کر سامنے آتے ہیں، پارلیمنٹ سے منسلک افراد سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں مشکوک ملازمتوں کی پیشکش کرتے...
مئی میں جنگ کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بڑھتے مالی نقصان کے باعث ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ چین سے رابطہ کرکے سنکیانگ کے حساس فوجی فضائی زون ‘ہوٹان روٹ’ کے استعمال کی اجازت دلائے۔ چند ہفتے قبل بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد براہ راست پروازیں بحال ہوئی تھیں، جو ہمالیہ میں سرحدی جھڑپوں کے بعد معطل تھیں۔ اب ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپریل میں لگائی گئی پابندیوں نے اس کی طویل پروازوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایندھن کے اخراجات میں 29 فیصد اضافہ اور پروازوں کے وقت میں 3 گھنٹے تک اضافہ کمپنی کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتا جا...
اسحاق ڈار، چینی وزیراعظم ملاقات: سٹرٹیجک شراکت داری کی توثیق: خطے میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں، پیوٹن
ماسکو (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں چین کے وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی۔ پاکستان اور چین نے سٹرٹیجک شراکت داری کی توثیق کی۔ ایس سی او فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ دو طرفہ تذویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ماسکو میں ایس سی او سربراہ وفد کے ساتھ روسی صدر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم خطے میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)جمہوریہ بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے کہا ہے کہ بلغاریہ اور پاکستان رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں یہ دونوں ملکوں کے لیے آگے بڑھنے اور بالخصوص معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بہترین وقت ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان پہلے ہی حکومت سے حکومت کی سطح پر باضابطہ دوطرفہ میکنزم موجود ہے جو مشترکہ بین الحکومتی کمیشن برائے اقتصادی تعاون کی صورت میں قائم ہے۔یہ کمیشن 2015 میں قائم ہوا جس کا پہلا اجلاس صوفیہ میں اور دوسرا اجلاس 2019 میں اسلام آباد میں ہوا جبکہ تیسرا اجلاس آئندہ سال بلغاریہ میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ...
سٹی 42: شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بند کردی گئی ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سےموٹروے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بندکر دی گئی ہے۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری ...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو نے کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی ۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ مثبت انداز میں کھلی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں 163,602.15 کی انٹرا ڈے بلندی تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ دوپہر 12 بج کر 40 منٹ تک بینچ مارک انڈیکس 162,348.94 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ 413.75 پوائنٹس یا 0.26 فیصد کا اضافہ ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +902.47 points (+0.56%) at...
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو ہرگز ڈکٹیشن قبول نہیں، ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے، ہماری تمام تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، فی الحال کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزودگی نہیں ہو رہی۔ اسلام ٹائمز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کیلئے صرف باوقار اور باہمی مفاد پر مبنی مذاکرات ہی قابل قبول ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا برابری اور منصفانہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، امریکی صرف اپنی شرائط مسلط کرنا چاہتے ہیں، ایسے مذاکرات بے معنی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بچی کی ہلاکت میں ملوث شاہ میڈیکل سینٹر کو دوبارہ سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے شاہ میڈیکل سینٹر، نارتھ ناظم آباد کو سنگین خلاف ورزیوں،غیر قانونی طور پر اسپتال چلانے اور مسلسل عدم تعمیل کے باعث دوبارہ سیل کر دیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال ایک نومولود بچی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایس ایچ سی سی کو موصول ہونے والی شکایت کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی میں ایس ایچ سی سی کے ایکسپرٹ پینل نے اسپتال کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انتظامیہ کے ساتھ باضابطہ خط و کتابت بھی کی، تاہم...
پی سی بی نے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقاوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم کے مالکانہ حقوق کے لئے باضابطہ ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی دلچسپی رکھنے والے ادارے اور گروپس اپنی بولیاں 15 دسمبر کو صبح 11 بجے تک جمع کرا سکیں گے، جبکہ بڈز اسی روز کھولی جائیں گی۔ پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر اہل قرار دیے گئے بڈرز ہی اگلے مرحلے میں شامل...
بھارتی فضائیہ نے لداخ کے انتہائی حساس اور چینی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ایک نیا ایئربیس فعال کرکے خطے میں ایک نئی اسٹریٹجک پیش رفت کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس سرگرمی کے ذریعے بھارت نے نہ صرف اپنی فضائی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی ہے بلکہ چین کے ساتھ جاری طویل کشیدگی کے پس منظر میں اپنی عسکری موجودگی بھی نمایاں طور پر بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ نے بذاتِ خود سی-130 طیارے میں اس نئے ایئربیس مڈھ نیوما پر افتتاحی لینڈنگ کی، جسے بھارت انتہائی مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ایک بڑا عسکری سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ یہ ایئربیس سطح...