حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا آگاہی سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدر آباد (کامرس ڈیسک ) حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو اور علی بابا ڈاٹ کام کے ساتھ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کی تمام دستاویزاتی ضروریات ایک پلیٹ فارم سے رسائی کے لیے ایک آگاہی سیمینار چیمبر سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رضوان صمد، ڈپٹی منیجر چینج مینجمنٹ، پاکستان سنگل ونڈو نے بتایا کہ پی ایس ڈبلیو پاکستان میں تجارتی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو امپورٹ ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے تمام مراحل کو ایک ہی پورٹل پر یکجا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تاجر اپنے تمام امپورٹ اور ایکسپورٹ سے متعلقہ امور گھر بیٹھے محض ایک کمپیوٹر یا موبائل فون کے ذریعے مکمل کر سکتے ہیں اور پہلے کی طرح 20 سے زائد فزیکل دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہی۔ نادرا ویریفکیشن کی سہولت بھی بہت جلد آن لائن موجود ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایس ڈبلیو کے ذریعے اعانت نامے ہر سٹیمیٹس ، بینک ادائیگیاں، کسٹمز کلیئرنس اور دستاویزات کی پروسیسنگ جیسے تمام مراحل آن لائن ہونے سے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پی ایس ڈبلیو اب تک 97 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ، 13 لاکھ سے زائد ڈیکلیئریشنز اور 8.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حیدر ا باد چیمبر پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم بتایا کہ انہوں نے کے ذریعے کے لیے
پڑھیں:
پی سی بی نے حیدر علی کی معطلی ختم کر دی، بی پی ایل کھیلنے کی اجازت
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر حیدر علی کی عبوری معطلی واپس لے لی ہے۔ حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ الزامات سے بری ہونے کے بعد سے کسی مقابلہ جاتی کرکٹ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر پولیس نے کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد پر خارج کردیا
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ بی پی ایل کے لیے محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافے اور احسان اللہ کو بھی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
حیدر علی پاکستان کی جانب سے 35 ٹی 20 اور 2 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ وہ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے جب مانچسٹر کی ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے مقامی پولیس میں ان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پاکستانی کرکٹرز کے تنازعات، حیدر علی تک کی طویل کہانی
پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کو معطل کر دیا تھا۔ مانچسٹر پولیس نے 25 ستمبر کو کیس خارج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالت میں مقدمہ بھیجنے کے لیے کافی شواہد نہیں ملے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ بی پی ایل پابندی پی سی بی حیدر علی کرکٹ مانچسٹر معطلی