بلدیاتی انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے جیتنے نہیں دینگے، پشتونخوا نیپ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا نیپ نے نصراللہ زیرے نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے حکومت کرنیوالے عناصر سمجھتے ہیں کہ انہیں عوامی ووٹ کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایجنسیوں اور حکومتی مشینری کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری عبدالرزاق خان بڑیچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس وقت وزرا اور حکومتی امیدوار سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن اس کھلی مداخلت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں سرکاری پارٹی نے سول سیکرٹریٹ میں اپنا بلدیاتی انتخابی کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے، جو انتخابات کی آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ حیثیت کو مکمل طور پر مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اس عمل سے شفاف انتخابات کے تصور کو بری طرح سبوتاژ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل 44 کے انتخابی دفتر اور یونین کونسل 34 کے علاقے میں منعقد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مقررین نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کرپشن، کمیشن خوری اور مافیا سے ہے، جو فارم 47 کے ذریعے حکومت تک پہنچے اور اب اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے بلدیاتی اداروں پر قبضہ جمانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ یہ عناصر سمجھتے ہیں کہ ہمیں عوامی ووٹ کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہمیں ایجنسیوں اور حکومتی مشینری کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پشتونخوا نیپ کسی صورت فارم 47 کے کونسلرز کو منتخب نہیں ہونے دے گی اور عوام اپنے آزادانہ اختیار اور مرضی سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ آخر میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران سے مطالبہ کیا کہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال میں ملوث وزراء اور ایم پی ایز کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور انہیں سرکاری مشینری کے ناجائز استعمال سے روکا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فارم 47 کے انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں، کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف9 مہینے باقی ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔