وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے بارے میں عوامی تاثر پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سروے کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے یہ رائے دی ہے کہ ہماری  حکومت کے دوران انہیں کرپشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ عوام کی یہ رائے کرپشن کے خلاف جنگ اور شفافیت کے فروغ کے حوالے سے ہماری کوششوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی اکثریت نے معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو کامیاب قرار دیا جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی یہ رپورٹ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ 

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت سے بھرپور نظام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا اور اس حوالے سے مزید کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتے  معاشی اشاریے، اصلاحات اور حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر مثبت عوامی رائے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ؛ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مضبوط، مستحکم اور فعال جمہوریت کیلئے عوام کی بھرپور شرکت ناگزیر:ایاز صادق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے جس کے ذریعے عوام نہ صرف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ملک کی سمت اور مستقبل کا تعین بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد عوام کی رائے پر ہے اور عوام اپنے حقِ رائے دہی کے ذریعے اپنے نمائندوں کو اعتماد کا ووٹ دے کر ایوانوں تک پہنچاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا آئینی حق اور جمہوریت کو مستحکم بنانے کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ووٹ کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پرپیغام
  • پاکستان میں شفافیت میں اضافہ، کرپشن کم، معیشت ترقی کر رہی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
  • پاکستان میں شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہوئی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
  • پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی؛ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ جاری
  • شعبہ صحت میں سرمایہ کاری سے متعلق رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
  • وزیراعظم کے دورے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بڑھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب
  • مضبوط، مستحکم اور فعال جمہوریت کیلئے عوام کی بھرپور شرکت ناگزیر:ایاز صادق
  • بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ طلب کر دیا