عمران خان کبھی مائنس نہیں ہوسکتے‘پاکستانی عوام ان کیساتھ ہیں‘بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کبھی مائنس نہیں ہوسکتے ، 70 فیصد پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں، بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، پاکستان کے 70 فیصد عوام ان کے ساتھ ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کبھی مائنس نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی ایسے لیڈر نہیں جن کے بارے میں آپ ایسا سوچ سکیں، جو بھی صاحب اقتدار ہیں ان سے درخواست ہے بشریٰ بی بی اورعمران خان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی نے کب ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کی ؟ حیران ہوں فیصل کریم کنڈی گورنر کے پی ہوتے ہوئے گورنر راج کا سوچ رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں ان شاء اللہ گورنر راج کبھی نہیں لگے گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بہتری کی طرف جائیں، صوبے میں مسائل نہ ہوں، گورنر راج تو ایک اشارہ ہے، یہ چاہتے صوبے کے حالات خراب ہوں، یہ لوگوں کو اْکسا رہے ہیں کہ لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں اور نکلیں، جوگورنرراج چاہتے ہیں وہ بتائیں کب وزیراعلیٰ کوکہا یہ درست نہیں اسے ٹھیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی بیٹھتا ہے کہتا ہے گورنر راج لگا رہے ہیں، کیا آپ لوگوں کے مینڈیٹ کا اس طرح مذاق اڑا رہے ہیں؟ جو پریس کانفرنسز یا ٹاکس ہو رہی ہیں اس سے تو پاکستان کا دشمن ہی خوش ہوگا، اگر کوئی جمہوریت پسند ہو گا اسے تو موجودہ صورتحال میں نیند ہی نہیں آ رہی ہو گی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام ہماری طرف دیکھ ر ہیہیں، ہم آپس میں اتنے الجھ چکے ہیں کہ عوام مایوس ہو رہیہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ ہماری قیادت کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کروائیں، ملاقات کروائیں آپ دیکھیں گے بری باتوں کے بجائے اچھی باتیں آنا شروع ہو جائیں گی۔
اسلام آباد، پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی،بیرسٹر گوہر ،علی ظفر،شاہد خٹک و دیگر شریک ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی گورنر راج نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
ہمارا ہمیشہ سے موقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہمارا ہمیشہ سے موقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عطا تاڑ ہمیں بھاشن دینے والے ہوتے کون ہیں!ہم بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے حامی رہے ہیں اسمبلی میں بھی اس پر بات کروں گا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ادارے کے کردار کو سراہتے ہیں ہمیشہ سے اس کی تائید کی ہے، پی ٹی آئی کا ہمشیہ سے موقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔