اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنے کی دیر ہے ان ہائوس تبدیلی سامنے نظر آئے گی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس رات علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا اس رات کے پی ہائوس میں 30 سے 35 ایم پی ایز انہیں یہ کہہ رہے تھے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ استعفامت دیں۔

اب گورنر راج لگنے کی دیر ہے تو ان ہائوس تبدیلی سامنے نظر آئے گی کیوں کہ جس سیاست پر اب یہ چلے گئے ہیں یہ تعداد 35 سے بڑھ جائے گی۔

شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جو معاملات ہیں اور پی ٹی آئی کی جو قیادت بنی ہوئی ہے یہ قیادت ہے نہیں، جو ڈی چوک کے نعرے لگا رہے تھے وہ اب کوہاٹ پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا جیل کے سامنے جائے گا ،میں دیکھ رہا ہوں منگل کو عمران خان کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل نہیں جائیں گی، یہ کوئی حکمت عملی نہیں ہے بلکہ ان کے ڈر کا حصہ ہے کیوں کہ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ کوئی آئے گا تو دیکھیں گے، اس لیے کوئی جائے گا ہی نہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں، بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ درخواست ہے بشریٰ بی بی اور بانی کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حیران ہیں فیصل کریم کنڈی کے ہوتے ہوئے گورنر راج کا سوچا جا رہا ہے، گورنر راج تو ایک اشارہ ہے، یہ چاہتے ہیں صوبے کے حالات خراب ہوں، کے پی میں گورنر راج نہیں لگے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے، بیرسٹر گوہر
  • کیا ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم نامہ سامنے آگیا
  • سزا یافتہ شخص صرف سزا کاٹےگا، ڈرامےاب نہیں چلیں گے
  • گورنر راج لگا توہر چوک ڈی چوک ہوگا،تحریک انصاف کا پشاور جلسے میں اعلان
  • مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہو جائے گی ، فیصل واوڈاکا اہم بیان سامنے آگیا
  • وثوق سے کہتا ہوں مقتدرہ پی ٹی آئی سیٹلمنٹ نہیں ہو سکتی: شیر افضل مروت
  • گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان
  • ورلڈکپ کی تیاری مکمل—آغا سلمان کا اسکواڈ پر بڑا بیان سامنے آگیا
  • لائٹ ہائوس سائیکل مارکیٹ میں کمشنر کراچی کے احکامات کی خلاف وزری پردکانیں سیل ہیں