ملک 75 سال سے آزاد ہے لیکن "وَندے ماترم" پر بحث آج کیوں ہورہی ہے، پرینکا گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ بحث پارلیمنٹ میں قومی جذبے اور سیاسی پس منظر کے درمیان کھینچا تانی کو اجاگر کرتی ہے اور آئندہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی مباحث کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیر کے روز "وَندے ماترم" کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث ہوئی۔ اس دوران کیرالہ کے وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج "وَندے ماترم" پر بحث اس لئے چاہتی تھی کیونکہ مغربی بنگال میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ میں کہا کہ "وَندے ماترم" جدید قوم پرستی کی نمائندگی کرتا ہے اور اس پر بحث عجیب لگی۔ انہوں نے سوال کیا کہ 75 سال سے ملک آزاد ہے، تو "وَندے ماترم" پر بحث آج کیوں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بحث کے پیچھے دو مقاصد ہیں۔ پہلا انتخابی مقصد ہے کیونکہ اگلے سال مغربی بنگال میں انتخابات ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم اپنی سیاسی پوزیشن واضح کرنا چاہتے ہیں۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ جن لوگوں نے آزادی کی جنگ لڑی اور ملک کے لئے قربانیاں دی، حکومت ان پر نئے الزامات عائد کرنے کا موقع چاہتی ہے۔ اس طرح حکومت عوام کا توجہ ضروری مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اچھا تقریر کرتے ہیں لیکن حقائق کے معاملے میں کمزور پڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے حقائق پیش کرنے کا انداز ان کی مہارت ہے، لیکن میں عوام کی نمائندہ ہوں، کوئی فنکار نہیں۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جس موضوع پر بات ہو رہی ہے، وہ محض ایک ٹاپک نہیں بلکہ بھارت کی روح کا حصہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہمارا مقصد کیا ہے۔ عوام نے جو ذمہ داری ہمیں دی، جس اعتماد کا اظہار کیا، ہم اس کا کیسے جواب دے رہے ہیں، ہمیں اس کی وضاحت چاہیئے، کیونکہ آج ہم اس اجلاس میں اپنے قومی گیت پر بحث کرنے جا رہے ہیں، آپ نے اس بحث کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کے لئے نہیں کہہ رہے تھے، بلکہ یہ کہہ رہے تھے کہ جب تک ہم اس پر بحث نہیں کریں گے، کسی اور موضوع پر بات نہیں ہونی چاہیئے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ بحث پارلیمنٹ میں قومی جذبے اور سیاسی پس منظر کے درمیان کھینچا تانی کو اجاگر کرتی ہے اور آئندہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی مباحث کو بھی نمایاں کرتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پرینکا گاندھی ندے ماترم نے کہا کہ انہوں نے کرتی ہے
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.