ڈیلس میں سندھی ثقافت کا رنگا رنگ میلہ، ٹیکساس اسمبلی ممبر سمیت اہم شخصیات کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (سنا) ڈیلس کی جانب سے سندھ کلچرل ڈے نہایت شاندار انداز میں منایا گیا، جس میں ڈیلس اور گردونواح سے بڑی تعداد میں سندھی خاندانوں نے شرکت کی۔
تقریب نے نہ صرف مقامی کمیونٹی کو یکجا کیا بلکہ سندھ کی تہذیب اور روایات کو امریکی سرزمین پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
تقریب میں ریاست ٹیکساس اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی، پاکستان قونصل خانہ ہیوسٹن کے وائس قونصل فرحان احمد، سنا کے مرکزی رہنما اصغر پٹھان، مرکزی جنرل سیکریٹری اسد شیخ اور متعدد کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکساس اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے کہا کہ سندھ کی ثقافت امن، محبت اور برداشت کی علامت ہے اور آج ڈیلس نے اس ورثے کو عزت دی ہے۔
پاکستان قونصلیٹ ہیوسٹن کے وائس قونصل فرحان احمد نے کہا کہ سندھی اجرک اور ٹوپی پاکستان کی پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کلچرل ڈے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو مضبوط بناتا ہے۔
سنا کے مرکزی نائب صدر اصغر پٹھان اور جنرل سیکریٹری اسد شیخ نے کہا کہ سندھی جہاں بھی جائیں اپنی روایت اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں اور یہی سندھ کا فخر ہے۔
دیگر مقررین نے کہا کہ سندھ صرف ایک خطہ نہیں بلکہ تہذیب، محبت اور انسانی اقدار کا روشن استعارہ ہے۔ ان کے مطابق اجرک، ٹوپی، ادب، موسیقی اور لوک فنون سندھ کی شناخت بھی ہیں اور اس کی امانت بھی۔
تقریب کے نظامت کے فرائض سنا ڈیلس کے صدر عامر میمن نے انجام دیے جبکہ سہیل خاصخیلی، سرفراز عباسی، شہریار ارشاد، غلام نبی کلوڑ، عمران پیرزادہ، محمد شفیع اور فہد جونیجو نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنما برکت بسریا، ڈیموکریٹک امیدوار اٹارنی صوفیہ انور اور پاک پیک گروپ کے ندیم اختر نے بھی شرکت کی۔
ہال کے ایک حصے میں سندھی دستکاری کی دلکش نمائش سجائی گئی جبکہ بچوں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے سندھ کی ثقافت کو نئی نسل تک پہنچایا۔ ہر چہرے پر خوشی تھی اور ہر دل میں یہ احساس کہ چاہے ہزاروں میل دور کیوں نہ ہوں، مٹی کی محبت کم نہیں ہوتی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ آج ڈیلس میں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، لاڑکانہ یا خیرپور کی کسی گلی میں ہوں جہاں لوگ اپنی شناخت پر فخر کرتے ہیں۔
تقریب کا اختتام روایتی رقص ہو جمالو کے ساتھ ہوا جس میں بزرگ، خواتین، نوجوان اور بچے سب ایک ساتھ جھومتے رہے اور سندھی ثقافت کی خوشبو دیر تک فضا میں رچی بسی رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ سندھ سندھ کی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔