بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری ایک بار پھر بحران کا شکار ہے، اور انڈیگو کے حالیہ مسائل نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ 1991 کی لبرلائزیشن کے بعد آخر کیوں بھارت دنیا کا سب سے بڑا ایئرلائنز قبرستان بن گیا۔ گزشتہ تین دہائیوں میں کم از کم دو درجن نجی ایئرلائنز دیوالیہ، مقروض یا بند ہو کر تاریخ کا حصہ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک پرانا مذاق مشہور ہے’ اگر آپ کو چھوٹی دولت کمانی ہے تو بڑی دولت سے ایئرلائن شروع کریں۔‘ یہ جملہ بھارتی فضاؤں کی حقیقت بیان کرتا ہے، جہاں 1991 میں نجی شعبے کو اجازت ملنے کے بعد سے اب تک درجنوں ایئرلائنز ختم ہو چکی ہیں۔

ایسٹ ویسٹ ایئرلائن لبرلائزیشن کے بعد سب سے پہلی نجی ایئرلائن تھی، لیکن کم کرایوں کی جنگ، بھاری قرض اور فنڈز کے بحران نے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ 1995 میں کیرالا سے تعلق رکھنے والے کمپنی کے مالک تقی الدین واحد قتل ہوئے ، اور 1996 تک ایئرلائن مکمل طور پر بند ہو گئی۔ ڈمانیا ایئر ویز نے پریمیم مختصر رُوٹ متعارف کرائے لیکن کم کرایوں کی وجہ سے اخراجات پورے نہیں ہو سکے اور کمپنی 1997 میں بند ہو گئی۔

موڈی لفٹ لفتھانزا کے ساتھ جوائنٹ وینچر تھا، لیکن تنازعات کے باعث 1996 میں لفتھانزا نے طیارے واپس لے لیے، اور ایئرلائن فوراً بند ہو گئی۔ ایئر سہارا چند سال بڑے پیمانے پر چلی لیکن 1997–98 کے مالی بحران نے اسے ڈگمگا دیا، جس کے بعد وہ پہلے جزوی اور پھر مکمل طور پر جیٹ ایئرویز کو بیچ دی گئی۔

1953 کے ایئر کارپوریشن ایکٹ کے تحت دہائیوں تک صرف دو سرکاری کمپنیاں—ایئر انڈیا اور انڈین ایئرلائنز—کو اجارہ داری حاصل تھی۔ 1991 میں معاشی اصلاحات کے بعد پہلی بار نجی کمپنیوں کو پروازیں چلانے کی اجازت ملی۔

ایسٹ ویسٹ، جیٹ ایئر ویز، ڈمانیا، موڈی لفٹ اور این ای پی سی جیسے نام منظرِ عام پر آئے۔ یہ کمپنیاں جدید خدمات، کم کرایوں اور بہتر وقت کی پابندی کا دعویٰ کرتی تھیں، لیکن زیادہ تر چند ہی سالوں میں ختم ہو گئیں۔

2000 کی دہائی: کم لاگت ایئرلائنز کا زمانہ
ایئر ڈکن نے 2003 میں سستے سفر کا آغاز کیا اور فضائی سفر کو عام آدمی تک پہنچایا۔ لیکن کم منافع، بلند اخراجات اور تیز مقابلے نے اسے بھی جلد ختم کر دیا۔ کنگ فشر ایئرلائن عیاشی اور بھاری اخراجات کے بوجھ تلے دبی اور 2012 میں 8 ہزار کروڑ روپے کے قرض کے ساتھ بند ہوئی۔ علاقائی ایئرلائنز, ایئر کوسٹا، پیگاسس، اڑیسہ اور دیگر ایئر لائنز بھی چند سال سے زیادہ نہ چل سکیں۔

جیٹ ایر ویز جو کبھی بھارت کی سب سے مضبوط نجی ایئرلائن سمجھی جاتی تھی، 2019 میں دیوالیہ ہو گئی۔ گوفرسٹ نے 2023 میں بینک کرپسی کا اعلان کر دیا، انجن مسائل نے اس کی بیڑہ غرق کر دیا۔

ماہرین کے مطابق بھارتی ایوی ایشن میں بنیادی ڈھانچہ ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔ایوی ایشن ٹربائن فیول آپریشنل اخراجات کا 40 سے 45 فیصد بنتا ہے، جو دنیا بھر سے زیادہ ہے۔

ڈالر مہنگا ہونے سے لیز، مرمت اور فیول کی لاگت بڑھ جاتی ہے، کمپنیاں زیادہ تر لیز پر چلتی ہیں، اور کیش فلو رکنے پر لیز دینے والے طیارے واپس لے لیتے ہیں۔ نتیجہ یہ کہ صنعت کا مالی ڈھانچہ کمزور ہو جاتا ہے اور ایئرلائنز ایک کے بعد ایک ختم ہوتی جاتی ہیں۔

انڈیگو اس دور میں اپنی سخت نظم و ضبط، واحد طیارہ بیڑے اور کم قرض کی پالیسی کے باعث کامیاب رہا، مگر اب ایف ڈی ٹی ایل قوانین اس کے آپریشن پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ایئر انڈیا ٹاٹا گروپ کے تحت نئے بیڑے اور سرمایہ کاری کے ساتھ ازسرنو ابھرنے کی کوشش کر رہی ہے، مگر ابھی مکمل طور پر مستحکم نہیں۔ اسپائس جیٹ شدید مالی مسائل کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ اکاسا ایئر نئی امید کے طور پر ابھر رہی ہے۔

لیکن تاریخ یہی بتاتی ہے کہ بھارت کی فضائیں مسلسل نئی ایئرلائنز کو جنم بھی دیتی ہیں ، نگل بھی لیتی ہیں اور جو سبق نہ سیکھے، وہ اسی قبرستان کا حصہ بن جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایوی ایشن بھارت کی کر دیا کے بعد بند ہو ہو گئی

پڑھیں:

جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا

جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سرپرست اعلی اور سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے)کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین کے برادراکبرچوہدری محمد حنیف سابق پروڈکشن منیجر ٹاپس مری بروری طویل علالت کے بعد کیپیٹل ہسپتال میں انتقال کر گئے جن کی نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں اداکر دی گئی۔
نمازجنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل و سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمردخان،چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبرقومی اسمبلی انجم عقیل خان،سابق ڈپٹی میئرسید ذیشان نقوی،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عمران اشرف،راجہ شاہ رخ پرویز،انچارج پیپلز سیکرٹریٹ سید سبط الحیدربخاری،مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزرڈاکٹر محمد امجد،چوہدری محمد جہانگیر،چوہدری رضوان صادق،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر،ممبرورکرزویلفیئربورڈ محسن الیاس،سیاسی وسماجی شخصیت محمد افضل کھوکھر،پی ایف یوجے کے صدر محمد افضل بٹ،چیئرمین اے بی این گروپ مہتاب خان،اخبارفروش یونین کے ٹکا خان،نیشنل پریس کلب کے سابق صدرانوررضا،علی رضاعلوی،زاہد فاروق ملک،طارق عثمانی،چیمبر آف کامرس کے اعجاز عباسی،عبدالرف عالم،ممبرایڈمنسٹریشن سی ڈی اے طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرانوائرمنٹ اسفندیاربلوچ،یادگاراسلاف مولانا عبدالغنی نقشبندی،خواجہ پیر عبید احمد عبیدنقشبندی،قاری املاک حسین چشتی،حافظ محمداکرم چشتی،علامہ جہانگیر شاہ سعیدی،محمد اسلم ضیائی،چوہدری اسدمحمودترجمان گھمگول شریف،راجہ قیصر محمودسجادہ نشین بسال شریف،سابق چیئرمین ترلائی چوہدری منظور،ملک رعنازحسین آف سوہان،سید دادشاہ،چوہدری جہانگیر مغل آف بھڈانہ،عدنان علی کیانی،چوہدری اللہ دتہ،احمد خان،انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے سید الطاف شاہ،چوہدری عبید اللہ،خرم اقبال،چوہدری ضیا الحق،چوہدری طفیل آف پھلگراں،سیٹھ طفیل آف تمیر،انجمن شہریان تاجران کے محمد خالد قریشی،سی ڈی اے ایمپلائزفیڈریشن کے سابق صدرچوہدری اشرف آف ترنول،پاکستان سپورٹس بورڈ سے محمداکرم بھٹی،پی سی پی یونین سے چوہدری بلال محمود،سٹیٹ بنک یونین سے چوہدری شفقت اللہ وڑائچ،نیشنل لیبرفیڈریشن کے شمس الرحمان سواتی،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسدمحمود،اے ٹی وی یونین کے صفدرنفیس،سی ڈی اے ورکریونین کے جنرل سیکرٹری سید شباب بخاری،سی ڈی اے ورکرزفیڈریشن کے راجہ غلام مرتضی،چوہدری شوکت،غلام محمد بلتی،نمبرداروحید کے علاوہ سی ڈی اے افسران،سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی بی اے کمیٹیزکے نمائندگان،سی ڈی اے محنت کشوں سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
اس موقع پرتمام شرکا نے چوہدری محمد یسین و دیگرلواحقین سے سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں،اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے تمام شرکا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں غم کی اس گھڑی میں تمام افرادکا شکرگزارہوں جنہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے مرحوم کے لیے دعائیں کیں اور دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات ، دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات ، دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم... ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں... کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی وزیراعلی پنجاب نے امام مسجد اعزازیہ کارڈ کی منظوری دیدی،یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں فضائی سفر مفلوج، انڈیگو کی ہزاروں پروازوں کی منسوخی سے افراتفری
  • سوناکشی اور ظہیر نے رومانوی تعلق کے تیسرے سال بریک اپ کا کیوں سوچا؟ رشتہ کیسے بچا؟
  • بھارتی ایئرلائن کا بحران شدت اختیار کر گیا، 500 سے زائد پروازیں معطل
  • بھارت کی 500 سے زائد پروازیں متاثر؛ طیاروں کی قطاریں لگ گئیں؛ ہزاروں مسافر رُل گئے
  • بھارتی ایئر لائن میں پائلٹس کا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے
  • بھارت: پائلٹوں کی کمی سے ہوائی اڈوں پر بدنظمی‘ پروازیں منسوخ
  • بھارت کی سب سے بڑی فضائی ایئرلائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر شدید بدنظمی
  • ’’ایئر انڈیا طیارہ دانستہ طور پر گرایا گیا‘‘ ٹیلیگراف رپورٹ میں بڑے انکشافات
  • جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا