Daily Mumtaz:
2025-12-03@09:28:06 GMT

سوشل میڈیا پر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

سوشل میڈیا پر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

‍‍‍‍‍‍

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے۔

سب سے پہلے خبر دینے کی دوڑ میں سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کے انتقال پر 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے ممبر معین خان کی تصویر لگادی۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر معین خان راجپوت محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان تھے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان خیریت سے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبر کی وجہ سے دنیا بھر میں معین خان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔

سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے اس جھوٹی خبر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا نے تصدیق کیے بغیر میرے متعلق خبر چلائی، جس سے سخت کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجھے سینکڑوں پیغامات اور ٹیلی فون کالز وصول ہوئیں۔

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک معین خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینا بہت ضروری ہوتا ہے، بصورت دیگر متعلقہ افراد کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے اپنے ہم نام سینئر کرکٹر کی رحلت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

https://dailymumtaz.

com/wp-content/uploads/2025/12/Moin-Khan-video.mp4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل

کراچی:

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر 6.3 ملین اور یوٹیوب پر 3 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح جون میں ہوا تھا جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ ہوئی تھیں۔

اُس وقت لوگوں نے سمجھا کہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے تاہم اصل رخصتی اب دسمبر میں رکھی گئی تھی جو گزشتہ روز کراچی میں انجام پائی۔

شادی میں ربیکا خان نے روایتی گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت اور بھاری کام والا لہنگا اور انارکلی اسٹائل شرٹ زیب تن کی۔

نفیس زیورات، ہلکا میک اپ اور سادہ جُڑا ان کے عروسی لک کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔

دولہا حسین ترین نے آف وائٹ ایمبیلشڈ شیروانی اور قُلّہ پہن رکھا تھا جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئے۔

جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • میں بالکل صحت مند اور خیریت سے ہوں: معین خان نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی
  • ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل
  • انگلینڈ کے سابق کرکٹر روبن اسمتھ انتقال کر گئے
  • انگلینڈ کے نامور سابق کرکٹر اچانک انتقال کرگئے
  • سابق کرکٹر معین خان کی موت کی افواہیں بے بنیاد، ویڈیو پیغام میں تردید کردی
  • سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
  • انگلش آل راؤنڈر معین علی نے بھی آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
  • سابق برٹش کپتان معین علی کا بھی بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان