لاہور: گڈز ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ، ٹریفک آرڈیننس 2025 واپس لیا جائے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
سٹی42: لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک آرڈیننس 2025 کے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز چالان اور جرمانوں کا نظام ختم کیا جائے۔
انہوں نے پیرا فورس کی جانب سے غیر ضروری جرمانوں کے خاتمے اور اس ادارے کو لامحدود اختیارات نہ دینے پر زور دیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ٹریفک قوانین کے ساتھ چلنے کے خواہاں ہیں اور حکومت و متعلقہ اداروں سے تعاون چاہتے ہیں, انہوں نے ٹرک سٹینڈوں میں مناسب پارکنگ سہولیات فراہم کرنے اور لاہور میں نئے ٹرک اڈوں کے قیام کی بھی درخواست کی۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک چالان میں کوڈ 24 فوری طور پر ختم کرنےاور روٹ پرمٹ جاری کرنے کے لیے واضح ٹائم ٹیبل مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی کئی ماہ تک روٹ پرمٹ جاری نہیں کیے جاتے اور روٹ پرمٹ نہ ہونے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں جو ان کے کاروبار کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔
مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔