جماعت اسلامی کا بی آر ٹی پروجیکٹ بند کرنے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، بی آر ٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔ان کا کہنا تھا میئر صاحب نے سارے ادارے اپنے قبضہ میں کر رکھے ہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، مطالبہ ہے ریڈ لائن پروجیکٹ ختم کیا جائے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کیا جائے یہ کراچی کے عوام کے ساتھ بہت بڑی بہتری ہوگی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا گلشن اقبال میں شہری کے گھر قبضہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ناکام بنایا، لگتا ہے یہاں کوئی حکومت موجود ہی نہیں، شہری غیر محفوظ ہو گئے ہیں، کرمنالوجی میں سندھ حکومت نے کئی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جماعت اسلامی نے سیل بنا دیا ہے، زمینوں پر قبضے کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، عوام کی شمولیت سے قبضہ گیروں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے، کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بی آر ٹی
پڑھیں:
جماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی کاای چالان کیخلاف مہم چلانے کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)سندھ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے ای چالان کے کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی کا ضلعی کونسل مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قیم ضلع شمالی اور صدر یوتھ ضلع شمالی سمیت یوتھ کے صدور علاقہ جات نے شرکت کی۔اجلاس میں ای چالان قانون کے عوامی مسائل اور اس کے منفی اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس عوام دشمن قانون کے خلاف ایک منظم اور پُرامن احتجاجی مہم شروع کی جائے گی۔ مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ گلی محلوں کے نوجوانوں کو اس مہم میں بھرپور طور پر شامل کیا جائے گا تاکہ اسے وسیع پیمانے پر مؤثر بنایا جاسکے۔ ساتھ ہی شعوری آگاہی مہم کے آغاز پر بھی اتفاق کیا گیا جس کے تحت عوام کو اس قانون کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ عوامی رابطہ بڑھانے کے لیے دستخطی مہم چلائی جائے گی جس کے ذریعے شہریوں کی رائے اور حمایت جمع کی جائے گی۔ شکیل احمد قیم ضلع شمالی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ عوامی حقوق کی جدوجہد میں فعال کردار ادا کریں اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے متحد رہیں۔