کراچی:

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کے نام پرشہریوں کو مشکلات میں ڈالا گیا، گٹرمیں گرنے کے واقعات متعدد ہوچکے ہیں، کئی سال گزرنے کے بعد بی آر ٹی لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، اس کے ڈیزائن میں نقائص ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ ختم کرکے یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تین ہزار تین سو ساٹھ ارب روپے سندھ حکومت کھا گئی۔ سندھ حکومت نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ کسی بھی شہری کے گھر پر کوئی قبضہ کریگا ہم مزاحمت کریں گے، ہم نے قبضہ چھڑوانے کے لیے سیل قائم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں دریائے راوی کے قریب غیرقانونی سوسائٹی بنائی گئی، پورے پاکستان میں زمین پرقبضہ کرنے والوں کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ بدل دو نظام تحریک کے تحت اب جہاں کہیں بھی قبضہ ہوگا جماعت اسلامی اس کے ساتھ ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتظامی یونٹس کی بحث سے لوگوں کو آپس میں لڑایا جاتا ہے، ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سب مل کر اس شہر کے وسائل پر قبضہ کررہے ہیں، سندھ ہو یا پنجاب اتھارٹیز بنا کر وسائل کو لوٹا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے کہا کہ

پڑھیں:

افغانستان بھارت و اسرائیل کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، فیصل کنڈی

 

پشاور:(نیوزڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغان حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے ترکئی، جلبئی اور دیگر مقامات پر بجلی گرڈ اسٹیشن اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر فیصل کریم کنڈی نے افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے باشندے بے شک عالمی قوانین کے مطابق ویزے پر تجارت اور سیاحت کے لیے پاکستان آ اور جا سکتے ہیں لیکن ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قیام نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستانی دنیا کے ہر ملک میں ویزے پر آتے جاتے ہیں اسی طرح قانون افغان باشندوں کے لیے بھی ہے، وہ ہمارے بہن بھائی ہیں ہمیشہ پاکستان میں بطور مہاجرین قیام ان کی خوب مہمان نوازی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان اسرائیل اور بھارت کے ہاتھوں کھیل رہا ہے اور وہاں کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے امن کے لیے جام شہادت نوش کی۔

گورنر کے پی نے کہا کہ جب پاکستان میں امن ہو گا تو ملک میں ترقی اور خوش حالی ہوگی، خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن لانے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کی جانب سے ہری پور ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات غلط قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پولنگ اسٹیشنوں میں ڈیوٹی کرنے والے تو صوبائی حکومت کے محکموں صحت، تعلیم اور دیگر کے ملازمین ہی تھے تو پھر الیکشن میں دھاندلی کہاں سے ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن جانا اچھی بات ہے اسی طرح پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کا پر امن احتجاج ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنچاب میں بھی پی پی پی کے امیدواروں نے پریس کانفرنس اور شکوہ کرکے کہا کہ وہ دھاندلی کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، پی پی پی ہمیشہ سے یہ کہتے ہوئے چلی آرہی ہے کہ ملک میں عام انتخابات شفاف، آزادانہ اور غیر جانب درانہ ہونے چاہئیں تاکہ عوام اپنے پسند کے نمائندے منتخب کر سکیں۔

فیصل کریم کندی نے کہا کہ اپوزیشن 27 ویں ترمیم پر جو اعتراض کررہی ہے تو آج، کل اور کسی کی حکومت آکر اس کے بعد اور ترامیم کرے گی۔

گورنر نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں تو لوگ سڑکوں، روڈز اور پلوں کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہیں حالانکہ یہ صوبائی حکومت کے کام ہیں، مجھے صوابی میں کسی بھی جگہ ڈبل روڈ نظر نہیں آیا، ہم پر گیس اور بجلی مرکز کے محکمے قرار دینے والوں کی پی ٹی آئی اس صوبے پر مسلسل 13 برسوں سے حکومت کررہی ہے مگر اب تک کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے تھے کہ پی ٹی آئی وعدوں کے مطابق صوابی سمیت پورا خیبرپختونخوا سوئٹزرلینڈ بن جائے گا لیکن وہاں اب تک کھنڈرات ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے علاوہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈز سمیت جو وفاق کے ادارے ہیں مسائل حل کریں گے، اگرچہ مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اور پی پی پی اتحادی ہے اور میں وقتاً فوقتاً وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی وزرا سے ملتا رہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • بچہ مین  ہول میں گر کر لاپتا؛ ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے، کچھ کہوں تو لوگ ناراض ہونگے، میئر کراچی
  • میئر کراچی کا سارے اداروں پر قبضہ، پھر بھی بچے گٹر میں گر رہے ہیں: جماعت اسلامی
  • میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • بااختیاربلدیاتی نظام کیلیے تحریک 7دسمبر سے شروع ہوگی‘ طارق سلیم
  • حافظ نعیم الرحمن کا ایجنڈا
  • کراچی میں املاک پر قبضوں کے خلاف جماعت اسلامی خاموش نہیں رہے گی، امیر جماعت اسلامی
  • کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب نظام کیلئے 85.5 ارب روپے مختص کیے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
  • گلشن اقبال میں گھر پر قبضہ کرنے اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،منعم ظفر خان
  • افغانستان بھارت و اسرائیل کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، فیصل کنڈی