data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان نے بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریداری کے لیے باضابطہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ٹی سی پی کے مطابق چاول کراچی پورٹ کے راستے برآمد ہوگا۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ کم از کم 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن کی بولی دی جا سکے گی۔

حکام کے مطابق کنٹریکٹ ملنے کے بعد 45 دن کے اندر اندر ترسیل یقینی بنانا ہوگی۔ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بنگلادیش کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے کراچی پورٹ کو چین اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت خطے کے دیگر ممالک تک رسائی کے لیے گیٹ وے کے طور پر استعمال کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چاول برآمدات میں 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے بھارتی چاول سمیت مختلف مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے امریکی مارکیٹ میں نئی تجارتی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان نے ایک لاکھ کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری