محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ٹی ایل پی کے ان کارکنوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ ان 577 کارکنوں کی جائیداد ضبط اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے یہ کارروائی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تجویز پر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 577 کارکنوں اور رہنماوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیئے ہیں۔ ٹی ایل پی کے ان کارکنوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ ان 577 کارکنوں کی جائیداد ضبط اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے یہ کارروائی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تجویز پر کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر دیئے گئے ہیں محکمہ داخلہ کارکنوں کے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی