پاکستان بنگلا دیش کو برآمد کرنے کیلیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدے گا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-11
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) نے بنگلا دیش کو سپلائی کرنے کیلیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا ٹینڈر جاری کر دیا۔ ٹی سی پی کے 20 نومبر کو جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق قیمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر کو صبح 11:30 بجے تک ہے۔ ٹینڈر میں کمپنیوں، پارٹنرشپس اور واحد مالکان سے علیحدہ سربمہر بولیاں طلب کی گئی ہیں تاکہ ایک لاکھ ٹن لمبے دانے والے سفید چاول (ایری- 6) کی خریداری کی جا سکے، جو کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے ’’بریک بلک کارگو‘‘ کی شکل میں بنگلا دیش کو برآمد کیا جائے گا۔ واضح ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں تک تعلقات خراب رہے تاہم اگست 2024 میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان تعلقات میں بہتری اور دوطرفہ روابط میں اضافہ دیکھا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور:تین روزہ اجتماع عام کے اختتام کے بعد شرکاء گھروں کو لوٹنے کیلیے ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار