وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور تحریکِ آزادی کشمیر کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کریں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، آزاد کشمیر کے عوام کو نوجوان وزیراعظم فیصل راٹھور سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلاول بھٹو کی نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر موجود تھیں۔ دوروان ملاقات چیئرمین پی پی نے نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر سے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل ذمہ داری اور خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں، عوامی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھائیں تاکہ آزاد جموں و کشمیر کے حقیقی مسائل سے مسلسل آگاہی حاصل رہے۔ دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نامزدگی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
  • آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
  • شہباز شریف کی راجہ فیصل ممتاز کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
  • چوہدری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، راجہ فیصل ممتاز آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم منتخب
  • عوام نے اعتماد کیا ہے، اب کارکردگی سے جواب دینا ہو گا; نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
  • آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
  • بلاول بھٹو کی نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت
  • چئیرمین بلاول بھٹو سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات