الخدمت کا مزید 600 فلسطینی طلبہ کو پاکستان لانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-10
اسلام آباد (صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مزید 600فلسطینی طلبہ کوتعلیم کے لیے پاکستان لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن نے 15 ارب روپے کی ری بلڈ غزہ مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ 23 لاکھ فلسطینیوں کی زندگیوں کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 8 ارب 10 کروڑ مالیت کا امدادی سامان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو فراہم کر چکی ہے۔ ری بلڈ غزہ کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن غزہ کی سرحد کے قریب فیلڈ اسپتال کے قیام، یتیم بچوں کی سرپرستی، صاف پانی کے منصوبے، اسکول اور پناہ گاہیں بنانے، زخمی فلسطینیوں کا علاج پاکستان میں کرانے اور فلسطینی طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کی اسکالرشپ فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ اس وقت 400 سے زائد فلسطینی طلبہ وطالبات کی پاکستان میں میزبانی کر رہے ہیں، ہم 600 مزید فلسطینی طلبہ وطالبات کو پاکستان لا کر اسکالرشپ کی فراہمی اور میزبانی کے لیے مکمل پلاننگ کے بعد اس پر عملی ورکنگ کا آغاز کر چکے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں فلسطینی نیشنل کونسل کے اسپیکر اور الخدمت اسکالرشپ پر پاکستان میں موجود فلسطینی طلبہ وطالبات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدور محمد عبد الشکور، ائر مارشل (ر) ارشد ملک، ائر مارشل (ر) فاروق حبیب، ڈائریکٹر الخدمت فلسطین ایجوکیشن اسکالرشپ ڈاکٹر سعد ظفر، الطاف شیر، کرنل (ر) سیف الرحمن سمیت الخدمت ٹیم نے معزز اسٹیٹ گیسٹ اسپیکر فلسطین نیشنل کونسل روحی فتوح اور فلسطینی طلبہ و دیگر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر تقریب میں فلسطین، شام اور دیگر ممالک کے معزز سفیروں کے علاوہ سیاسی شخصیات، سینئر بیوروکریٹس، سینئر صحافیوں سمیت مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔فلسطینی طلبہ نے بھی تقریب میں اپنے خوشی اور تشکر کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے الخدمت کی پاکستان میں میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن فلسطینی طلبہ پاکستان میں
پڑھیں:
طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں 50ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن سمیت مختلف مراعات بھی دی جائیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت کی جانب سے اس اسکیم کی مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔