2025-11-18@09:10:50 GMT
تلاش کی گنتی: 55

«روپے رشوت»:

    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) رائے پور کے اودھیا پاڑہ کی تنگ گلیوں میں ایک پرانا، بوسیدہ مکان ہے۔ تقریباً 84 سال کے جگیشور پرساد آودھیا اس گھر میں رہتے ہیں۔ اس گھر کی خستہ حال دیواروں پر نام کی تختیاں چسپاں نہیں ہیں۔ فتح کا کوئی نشان نہیں ہے۔ لیکن اگر یہ دیواریں بول سکتیں تو یہ کہانی سناتیں کہ کس طرح ایک شخص نے 39 سال تک انصاف کے دروازے پر دستک دی اور آخر کار جب وہ دروازہ کھلا تو زندگی کی اکثر کھڑکیاں بند ہو چکی تھیں۔ غیر منقسم مدھیہ پردیش کے سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں کلرک کے طور پر کام کرنے والے جگیشور پرساد آودھیا کو 1986 میں 100 روپے رشوت لینے کے الزام میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران پر 25 کروڑ روپے سے زائد رشوت وصول کرنے کے  الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق  شہزاد حیدر (ایڈیشنل ڈائریکٹر)، حیدر عباس (ڈپٹی ڈائریکٹر)، محمد بلال (سب انسپکٹر) اور دیگر افسران نے غیر ملکی شہری  کے ساتھ ملی بھگت کر کے غیر قانونی کال سینٹرز سے بھاری رقوم رشوت کے طور پر وصول کیں۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے پندرہ (15) کال سینٹرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے افسران پر 25 کروڑ...
    اسلام آباد: ڈکی بھائی سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکور کرلیے گئے، ملزمان کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی بھی تحقیقات شروع ہوگئیں۔ رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے چھ افسران کو ضلع کچہری عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں پیش کیا اور ملزمان کو ہتھکڑیاں لگاکر لایا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے رانا معروف ایڈوکیٹ اور فاروق باجوہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ پڑھیں : ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کا کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ہے۔ڈی ایس پی لیگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ افسر کی بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے 15 کروڑ روپے رشوت لی اور انکوائری کی وجہ سے خود روپوش تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیس کا مقدمہ درج ہوچکا ہے اور گرفتاری بھی ہو چکی۔ این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
    سٹی 42: ریلوےکوارٹرزکی غیرقانونی الاٹمنٹ میں اہم پیشرفت ہوگئی ۔ ریلوےپولیس نےکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ میں ملوث4ملازمین کوگرفتارکرلیامبینہ طورپر10کروڑروپےرشوت لےکرکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ کی گئی۔گرفتارملزموں  میں وقاص،محمد ضیغم،محمد نذر اور ذیشان شاہد شامل ہیں۔دیگر ملزموں  کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔فراڈ میں ریلوے کے 19 ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ڈی جی ویجیلنس ریلوے نے اس بارےاپنی رپورٹ بنا کر چیئرمین ریلوے کو ارسال کی تھی۔ وزیراعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالے اداروں، کمپنیوں اور افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت فراڈمیں  ملوث ملازمین میں غلام تبسم،توقیرحسین،رفاقت،احسان عارف،کلیم،راشدرشید،زاہد،حافظ شفیق ایازاوردیگرکےنام بھی شامل ہیں ۔کوارٹرزکی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ریلوے کےبعض افسروں کےنام بھی سامنےآنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ 
    یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں سرکاری افسران پر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے متعدد افسران پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ مقدمہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر کے خاندان سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق تفتیشی افسر نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے عوض 60 لاکھ روپے وصول...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز اور دیگر افسران کے خلاف رشوت لینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف " ڈکی بھائی" کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کے افسران نے یوٹیوبر کی فیملی سے 90 لاکھ روپے رشوت کے طور پر وصول کیے۔ ایف آئی آر کے مطابق، تفتیشی افسر شعیب ریاض نے 60 لاکھ روپے رشوت وصول کی اور یہ رقم یوٹیوبر کے دوست عثمان نے فراہم کی۔ اس کے بعد شعیب ریاض نے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ کرانے کے لیے مزید 30 لاکھ...
    اختیارات کےناجائز استعمال پر این سی سی آئی اے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام پر ایف آئی اے نےنیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا،این سی سی آئی اے کے افسران کو اختیارات کےناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اےذرائع کے مطابق چوہدری سرفرازسمیت این سی سی ائی اے کےدیگر افسران ایف ائی اے کی تحویل میں ہیں،ملزمان کو ایف ائی اے کی...
    معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ جن پر جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ اس کیس میں گرفتار ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے بار بار ضمانت کے لیے درخواستیں دی گئیں مگر انہیں ابھی تک ریلیف نہیں ملا اور کیس زیر سماعت ہے۔ اب اس حوالے سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈکی بھائی کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں ڈیڑھ کروڑ کی رقم ادا کرنے کا کہا گیا تاکہ یوٹیوبر کو ریلیف دلوایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ عروب جتوئی کی گفتگو،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے  کہ کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،  قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے یکم ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ 60 دن میں سڑکوں کی استرکاری مکمل ہوگی مگر 40 دن گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ  جہانگیر روڈ،  ناتھا خان برج، ایس ایم توفیق روڈ، مرزا آدم خان روڈ، 7000 فٹ روڈ، نئی کراچی، ملیر ٹاؤن، ابراہیم حیدری، فور کے چورنگی سے چونگی تک ، چونگی سے نیا...
    لاہور میں ڈاکٹر سے 29 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 4 ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس میں تعینات 4 ڈولفن اہلکاروں کو رشوت ستانی کی شکایت ملنے اور انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ برطرف ہونے والوں میں کانسٹیبل طاہر، قیصر، یاسین اور خادم علی شامل ہیں، جنہیں انکوائری رپورٹ میں رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ مذکورہ اہلکاروں پر ڈاکٹر سے رشوت وصولی کا الزام تھا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈولفن ٹیم کی انکوائری رپورٹ میں اہلکار قصوروار پائے گئے۔ انکوائری...
    لاہور: پولیس میں کڑے احتساب کو مثال بناتے ہوئے رشوت وصول کرنے والے 4 ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر رشوت لینے والے اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، نوکری سے برخاست کیے گئے اہلکاروں میں طاہر، قیصر، یاسین اور خادم علی شامل ہیں، جنہیں انکوائری رپورٹ میں رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ان اہلکاروں پر ڈاکٹر سے رشوت وصول کرنے کا الزام سامنے آیا تھا، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-17 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ گلبرگ میں پرائیویٹ شہری کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے درخواست گزار پر تشدد کیا اور تھانے لے گئے، کئی گھنٹے حبس بے بس میں رکھنے کے بعد ایس ایچ او گلبرگ نے رہائی کے عوض1 کروڑ روپے طلب کیے۔ ایس ایچ او نے رقم کی عدم ادائیگی پر جعلی مقابلے میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے درخواست گزار پر  شدید دباؤ ڈال کر5 لاکھ روپے کیش جبکہ 55 لاکھ روپے کے6 چیک لے لیے۔ درخواست گزار نے رہائی کے بعد پولیس افسران کے خلاف عدالت میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی۔ عدالت میں درخواست کے بعد ایس ایچ او اور دیگر پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کا جونیئر کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے ذیشان نامی کلرک کو 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہی گرفتار کر لیا، جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کلرک سرکاری دفتر میں شہری سے رقم وصول کر رہا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ذیشان نے شہری سے نقشہ پاس کروانے کے لیے 70 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، تاہم 50 ہزار روپے پر معاملہ طے پا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔...
    راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے  فیصلے  میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء  میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
    پنجاب کے ضلع قصور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر جھگڑے میں اوباش نوجوانوں نے تشدد کرتے ہوئے بس ڈرائیور کی جان لے لی۔ رپورٹ کے مطابق مصطفی آباد ٹول ٹیکس پر بس ڈرائیور خلیل احمد کو کئی افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، بیمار والد کی عیادت کی جلدی میں خلیل احمد نے ٹول ٹیکس کم دیا،  ٹول ٹیکس پر کھڑے اوباش نوجوانوں نے خلیل احمد پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔ تشدد سے خلیل احمد موقع پر جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو حکام نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا، مقتول خلیل احمد مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔...
    قصور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصور میں مصطفی آباد ٹول پلازہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تنازعے نے ایک گھر کا کفیل چھین لیا۔ اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور خلیل احمد بیمار والد کی عیادت کے لیے عجلت میں سفر کر رہے تھے۔ ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر ان کی تلخ کلامی وہاں موجود نوجوانوں سے ہوگئی۔ بات بڑھتے ہی اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں سے خلیل احمد پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔...
    راولپنڈی میں ڈینگی لاروا برآمد کرنے کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو بلیک میل اور رشوت طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ ہیلتھ پنجاب کے سینٹری انسپکٹر عمران اصغر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی نگرانی میں کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کے باہر چھاپہ مارا گیا جبکہ کارروائی کے دوران انسپکٹر کی جیب سے نشان زدہ 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر کلینک مالک عمران مغل سے ڈینگی لاروا برآمد کرنے اور مقدمہ درج کرانے کی دھمکیاں دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا رہا۔ متاثرہ کلینک مالک نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر ٹریپ ریڈ کروایا گیا۔ اینٹی...
    سٹی 42: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں96ارب روپےکےفنڈزمنظور ہوئے فنڈزکی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے19ویں اجلاس میں دی گئی،اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈڈاکٹرنعیم رؤف نےکیگوردواروں ، چرچ اورمندروں کےتحفظ وتزئین و آرائش کیلئے1ارب50کروڑ منظور کیے گئے ، سیوریج و سیلابی پانی کےنکاس کوبہتربنانےکیلئے22 ارب 47کروڑمنظور  کیے گئے ، خانیوال ، کامونکی،وہاڑی اور وزیر آباد میں نکاسی آب کے منصوبوں کومکمل کیا جائیگا،لاہورسمیت دیگرشہروں میں ماڈل ویلجزکےقیام کیلئے72ارب کےفنڈزمنظور کیے گئے لاہور،ڈی جی خان،سرگودھا،بہاولپورمیں ماڈل ویلجزبنائےجائیں گے،راولپنڈی،ملتان،گوجرانوالہ اورساہیوال میں بھی ماڈل ویلجزبنائےجائیں گےاجلاس میں سیکرٹری پی این ڈی بورڈ رفاقت علی بھی شریک ہوئے  محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری
    فائل فوٹو  اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اقبال سنگھیڑا نے بطور اے ڈی سی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کی این او سی کے بدلے 17 کروڑ کی رشوت لی۔ذرائع کے مطابق  زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی، 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بحریہ ٹائون کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ سفاری ہسپتال کو منی لانڈرنگ کے لئے فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا گیا جبکہ ریکارڈ اور کیش کی ترسیل ایمبولینس کے ذریعہ  کی جاتی رہی۔ یہ ایک منظم کرپشن نیٹ ورک تھا جس کے ذریعہ  اربوں روپے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک منتقل کئے گئے۔ بدھ کو اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحریہ ٹائون کرپشن کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یہ کارروائی ایف آئی اے کی...
    بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کیخلاف کرپشن کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف...
    ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اور ثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش...
    اسلام آباد: حکومت نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے )کے نئے خریدار کو 5 سال کے عرصے میں خسارے میں چلنے والی ایئرلائن میں 70 ارب روپے تک کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی لیکن حتمی سرمایہ کاری کی ضروریات کا اندازہ اگلے ماہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کے دستیاب ہونے کے بعد کیا جائے گا۔  نجکاری کمیشن کے سیکریٹری عثمان باجوہ نے کہا کہ نئے سرمایہ کاروں کو 5سالوں میں 60 سے 70 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے یہ بیان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے دوران دیا ۔اجلاس کی صدارت  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کی۔عثمان باجوہ نے کہا کہ...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت سے متعلق کیس کی نئی دستاویزات منظرعام پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متوفیہ اور مالک مکان کے درمیان کئی سال سے کرائے کا تنازعہ چل رہا تھا جو ایک سنگین رخ اختیار کر چکا تھا، اس حوالے سے سامنے آنے والی سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ حمیرا اصغر اور مالک مکان کے درمیان کرایہ داری کا معاہدہ 20 دسمبر 2018ء کو طے پایا تھا جس میں سالانہ 10 فیصد کرایہ بڑھانے کی شرط بھی شامل تھی۔ عدالت میں جمع کیس دستاویزات میں مالک مکان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 2019/20ء کے دوران حمیرا نے 40 ہزار روپے واجب الادا...
    اسلام آباد سفر کیلئے 5600روپے دینے پر ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ظہرانے کی دعوت ٹھکرا دی۔اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے سفر کے 5600 روپے ادا کیے جس پر عماد شکیل نے شکریہ کے ساتھ دعوت مسترد کردی۔عماد شکیل نے دعوت کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ اتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی پر لگ جاتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ظہرانے کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جن میں سفیان خان، رانا وحید ،عبداللہ، منیب الرحمان اور...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے کے لیے انہیں متعلقہ ملک کے حساب سے ہنرمندی کی تربیت دی جاتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افرادی قوت ملک سے باہر بھیج کر ترسیلات زر میں اضافہ کیا جائے۔ پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو ہنرمند بنانے کا شعبہ بھی زوال پذیر ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، لیکن ان میں سے بہت کم افراد ہی ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ہنر کی بنیاد پر بیرون ملک پہنچ پاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک جانے والے سینکڑوں مسافروں کو روکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین محمد عدنان پراچہ...
    بچوں کے وارڈ کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ روپے ، سول ہسپتال آپریشن تھیڑ کیلیے 5 کروڑ رکھے گئے ٹراما سنٹر میں ویسکیولر اینڈو ویسکیولر ڈپارٹمنٹ کی تعمیر کیلیے 37 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ محکمہ صحت سندھ نے بجٹ میں سول اسپتال کراچی میں ایمرجنسی وارڈ، ٹراما سینٹر اور لانڈھی اسپتال میں برنس سینٹر، سعود آباد اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے این آئی سی وی ڈی میں بچوں کے وارڈ کا تعمیر کرنے کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، سول اسپتال میں آپریشن تھیٹر بنانے کے لئے 5 کروڑ خرچ ہونگے، ٹراما سنٹر میں ویسکیولر اینڈو ویسکیولر ڈپارٹمنٹ کی تعمیر کے لئے...
    وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے پر خریدار کو ایک کروڑ روپے ظاہر کرنے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جائیداد کی منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لینے کا امکان وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آیا اس کے پاس اتنے پیسے ہیں بھی یا نہیں۔ بلال اظہر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا کہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری کی اجازت ہوگی لیکن اس کے لیے ایک کروڑ روپے ظاہر کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 3 سالوں میں 50 ہزار روپے کی موجودہ وقعت صرف 20 ہزار 833 روپے رہ گئی، پاکستانیوں کی قوتِ خریداری میں 58 فیصد کمی ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت کی جانب سے 3 سالوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری اور پاکستانیوں کی قوت خرید میں تشویش ناک حد تک کمی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ماہر معیشت ثاقب شیرانی کی جانب سے تحریر کیے گئے کالم میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2022 سے اب تک پاکستانیوں کی قوتِ خریداری میں 58 فیصد کمی آئی، مارچ 2022 میں کمائے گئے 50 ہزار روپے کی موجودہ وقعت صرف 20 ہزار 833 روپے رہ گئی ہے۔اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن...
    ‎راولپنڈی میں 2 شہریوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے مقدمے میں عدالت  نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد رازق کو 2 مرتبہ سزائے موت، 13 سال قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم کو ،2 لاکھ روپے جرمانہ اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی، ملزم کو قتل کے جرم میں 2 مرتبہ سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ ‎ ‎ملزم کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم کو ضرر کے جرم میں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی۔ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پی کے عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں جبکہ خیبر پی کے حکومت لاہور ہائی کورٹ بار و مزید پانچ کروڑ روپے دے رہی ہے۔ دوسری بار ہے کہ خیبر پی کے سے کروڑوں روپے لاہور ہائیکورٹ بار کو دئیے جا رہے ہیں۔ یہ سیاسی رشوت ہے عوامی پیسے کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔ خیبر پی پی کے عوام کے پیسے پر پی ٹی آئی کی سیاسی مہمان نوازی جاری ہے۔ لاہور کے وکلاء کے لئے کروڑوں ہیں اور خیبر پی کے کے ہسپتالوں میں دوائیں نہیں۔ تحریک انصاف نوٹ چھاپ رہی ہے اور ووٹرز دھوکہ کھا گئے۔
    راولپنڈی: ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے ایک دل دہلا دینے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سوتیلی بہن سے زیادتی اور اس کے بعد بیہمانہ قتل کے مجرم اظہر کو دو بار سزائے موت، سات سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم اظہر نے اپنی سوتیلی بہن نمرہ کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر بے دردی سے قتل کر دیا۔ عدالت نے زیادتی کے جرم میں اظہر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ قتل کے جرم میں بھی سزائے موت...
    پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنے بیٹے کی موت کو زندگی کا سب سے غمگین لمحہ قرار دے دیا۔ لطیف کھوسہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سیاسی اور نجی موضوعات پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا جوان بیٹا جو ایچی سن کالج میں پڑھتا تھا اور نویں جماعت کا طالبعلم تھا وہ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا یہ میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر آیا ہوا تھا اور چونکہ وہ چھوٹا تھا تو اس کو اکیلے گاڑی لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس نے ڈرائیور کو...
    سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے اپنے بھائی کے ذریعے 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کی، الزام تراشی کی گئی ہے جس کا اثر کروڑوں پمفلٹس سے بھی زیادہ ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف کے بیانات پر جرح کی۔ شہباز شریف نے سوالات...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کےمطابق جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا، والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخلہ ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔ پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور طالبان کے درمیان پسِ...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا، والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخلہ ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔
    ---فائل فوٹو  لاہور کے ایک تھانے کے ڈیوٹی افسر سمیت تین اہلکار رشوت کے صرف ایک ہزار روپے کی تقسیم پر جھگڑ پڑے۔پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی شاہو کے اہلکاروں نے ناکے پر ایک رکشہ سوار کو روکا اور اس سے ایک ہزار روپے رشوت لے لی۔معاملہ ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر تک پہنچا تو اس نے بھی اہلکاروں سے حصہ مانگا جس پر دونوں اہلکاروں نے اسے دھکے دیے اور گالم گلوچ کی۔واقعہ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی گوجر پورہ سہیل کاظمی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ایس پی کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے...
    علامتی فوٹو راولپنڈی کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 مجرمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔مجرمان کو پیکا ایکٹ کے تحت 7-7 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ عدالت نے مجرمان کو 295 سی میں سزائے موت اور 10-10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔مجرمان کو 295 بی میں عمر قید، 295 اے میں 10-10 سال قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا۔عدالت نے مجرمان کو 298 اے میں 3-3 سال قید اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔توہین مذہب کا مقدمہ 15 ستمبر 2023 کو سائبر کرائم راولپنڈی سرکل نے درج کیا تھا۔
    ماریہ قتل کیس: عدالتی فیصلہ، والد اور بھائی کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مقامی عدالت نے گذشتہ برس بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون ماریہ بی بی کے مقدمے میں ان کے والد اور بھائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مقتولہ کی بھابھی اور بڑے بھائی کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ والد کی موجودگی میں بھائی کا اپنی بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خوفناک واردات کے بعد والد کا اپنے بیٹے کو...
    تیمور سلیم جھگڑنے شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹی وی شوز میں میرے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کئے جائیں۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹی وی شوز میں میرے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کئے جائیں۔  مزید :
    فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اغواء اور قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔مجرم عتیق خان کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم یاسر علی کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، معاوضے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہوگی۔مجرمان پر شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، مجرمان کے خلاف دسمبر 2021 میں تھانا فتح جنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے 8سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں مجرم دلاور علی کو سزائے موت اور پندرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی ۔(جاری ہے) ملزم کے خلاف مقدمہ 2020 میں تھانہ نشتر کالونی میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے اینٹیں مار کر زخمی کیاجس کے نتیجے میں بچی کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی۔استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حمیرا اعجاز...
    رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی، مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مجرم نے...
    علامتی تصویر۔ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان کی عدالت میں تہرے قتل کیس کے 3 مجرموں کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ پانچ برس قبل دشمنی پر فائرنگ کرکے مسعودالحسن، غضنفر اور آصف محمود کو قتل کیا گیا تھا۔ مجرموں میں عمران، کاشف منیر اور عبدالوحید شامل ہیں۔ تہرے قتل کا مقدمہ 2020 میں تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ مجرموں کو سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے سنایا۔
    اسلام آباد(صباح نیوز) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی تو ہین آمیز مواد پھیلانے پر 2ملزمان کو ایف آئی آر میں درج مختلف دفعات کے تحت سزائے موت عمر قید دیگر دفعات میں مجموعی طور پر دس سال قید و سات لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم دیا ہے، عدم ادائیگی جرمانہ مجرموں کومزیدقید کاٹنا ہوگی ،ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا،ملزمان ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی دفعہ 295 بی میں عمر قید،دفعہ 298 اے میں تین سال قید...
    فوٹو فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توہین مذہب پر 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔دونوں مجرموں پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے کا مقدمہ درج تھا، مجرموں کو دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے دفعہ295 بی میں عمر قید، دفعہ298 اے میں3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔مجرموں کو پیکا سیکشن11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی، مجرموں کے خلاف 2021 میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا تھا۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ آسلام آباد نے سوشل میڈیا پر مذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے کے الزامات پر 2 ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ سزائے موت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنائی، ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ ملزمان ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان کو دفعہ 295 بی میں عمر قید،دفعہ 298 اے میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔  ملزمان کو پیکا کی سیکشن 11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ...
    پاکستان میں لاکھوں نوجوان ہر سال روشن مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرتے ہیں اور بعض اوقات انہی خوابوں کو پورا کرنے کے لیے وہ غیر قانونی طریقہ بھی اختیار کر بیٹھتے ہیں اور انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ عام طور پر غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے والوں کی تعداد سینٹرل پنجاب میں زیادہ ہے جن میں سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سرفہرست ہیں۔ گوجرانوالہ کے ایک گاؤں کے ایک 23 سالہ شخص نے بھی ایسا ہی ایک غلط فیصلہ کیا تھا۔ بہتر روزگار کے حصول کی خاطر 2 بچوں کے باپ ہارون نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کا ارادہ کیا اور اس غرض سے...
    کراچی میں دواؤں کی قیمتیں غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، گزشتہ سال دواؤں کی قیمیتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ کیا گیا۔ امراض قلب، نزلہ زکام، ذہنی دباؤ، ملٹی وٹامن، شوگر اور اینٹی الرجی سمیت روز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد مریضوں کی اکثریت نے ادویات روزانہ استعمال کے بجائے ایک دو دن کے وقفے سے کھا رہے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 900 ادویات کی فارمولیشن رجسٹرڈ ہیں، ان میں 400 فارمولیشن جان بچانے والی (Essential) جبکہ 500 فارمولیشن (Non-Essential) رجسٹرڈ ہیں۔ No-Essential ادویات کی قیمتوں کو ڈی کنٹرول کر دیا گیا جبکہ Essential...
    راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...
۱