رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی، مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مجرم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں توہین آمیز کلمات ادا کیے۔ مجرم کی سابق اہلیہ نے بھی مقدمے کی کارروائی میں گواہی دی اور اس کی جانب سے مبینہ طور پر کہے گئے توہین آمیز کلمات کی آڈیو ریکارڈنگ بھی پیش کی۔ مجرم نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اپنے دفاع میں کہا کہ میں باعقیدہ مسلمان ہوں اور کلمہ پر حلف لینے کے لیے تیار ہوں۔ مجرم نے کہا کہ سابق بیوی نے اس کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ہڑپنے کے لیے شکایت کنندہ کے ساتھ مل کر اسے مقدمے میں پھنسایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وکیل صفائی نے استغاثہ کے موقف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر غیر واضح تاخیر کے ساتھ درج کی گئی تھی اور ملزم کو جال میں پھنسایا گیا۔
انہوں نے دلیل دی کہ ملزم کے مبینہ قابل اعتراض کلمات کو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے موبائل فون کا کوئی فرانزک تجزیہ نہیں کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شہزاد مظفر ہمدانی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے یو ایس بی ڈیوائس میں محفوظ ملزم کی آواز کا فرانزک تجزیہ کیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔ جج نے کہا کہ کسی اور وجہ سے جھوٹے اثرات یا ہیرا پھیری کا کوئی امکان نہیں پایا جا سکتا اور اس کے نتیجے میں ملزم کی سابق بیوی کی گواہی کی اندرونی اہمیت کا پتا نہیں چل سکتا۔ ملزم کے دفاع کو مسترد کرتے ہوئے جج نے کہا کہ ملزم کا عقیدہ عدالت کے سامنے زیر غور نہیں ہے کیونکہ عدالت کو اس کے توہین مذہب کے مبینہ فعل کی جانچ پڑتال کرنا تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم اپنی جائیداد کی کوئی دستاویز پیش کرنے میں بھی ناکام رہا جس کے لیے اسے شکایت کنندہ نے غلط طور پر پھنسایا۔ جج نے کہا کہ دفاع میں پیش کی گئی دستاویزات بالترتیب نامکمل اور بے نتیجہ دکھائی دیتی ہیں، جس سے نہ تو ملزم کے حق میں کوئی مقصد حاصل ہوا اور نہ ہی استغاثہ کے بیان پر کوئی منفی اثر پڑا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شہزاد مظفر ہمدانی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجھے یہ نتیجہ اخذ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ یا الزام بلاشک و شبہ ثابت کیا اور ملزم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامی اصولوں کے حوالے سے توہین آمیز کلمات ادا کیے۔ جج نے نوٹ کیا کہ ملزم ایک درمیانی عمر کا شخص ہے جو پختہ سوچ کا حامل ہے اور ذہنی یا جسمانی طور پر بیمار نہیں ہے اور نہ ہی اس کے وکیل نے کسی بھی مرحلے پر ایسا کوئی موقف اپنایا ہے۔ عدالت نے ملزم کو دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ملزم کے ایف آئی کہ ملزم کے لیے

پڑھیں:

گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال

فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔

گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار