Jasarat News:
2025-11-04@05:01:04 GMT

بلو اسکائی کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT

بلو اسکائی کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مشابہت رکھنے والے ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم بلو اسکائی نے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرنے کے بعد ’ڈس لائک‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ڈس لائک فیچر صارفین کو اپنی فیڈ میں ایسے مواد کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جسے وہ دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے اور پلیٹ فارم کے الگورتھم کو صارفین کی ترجیحات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور بااحترام ماحول میں ہو۔’ڈس لائک‘ فیچر کے علاوہ، بلو اسکائی نئے فیچرز جیسے سوشل نیبرہڈز، ڈیزائن اپ ڈیٹس اور ریپلائی سسٹم میں بہتری پر بھی کام کر رہا ہے۔

پلیٹ فارم اپنے ماڈل میں بھی بہتری لا رہا ہے تاکہ اسپیم، منفی یا غیر متعلقہ تبصروں کی نشاندہی کی جا سکے اور انہیں نیچے دکھانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کو ایک محفوظ اور متوازن سوشل نیٹ ورک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پلیٹ فارم

پڑھیں:

صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں‘ وزیر توانائی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-08-24

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے کاروبار سے باہر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر انڈسٹری کے لیے بجلی 16 روپے فی یونٹ سستی کی گئی۔ سرپلس بجلی عوام کو 7.5 روپے فی یونٹ کے حساب سے پیشکش کی جا رہی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاور پلانٹس کے مالکان سے مذاکرات کے ذریعے 2058 تک 3600 ارب روپے کی اضافی ادائیگی روکی گئی۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا ہمیں مہنگی بجلی وراثت میں ملی، جس کی لاگت 9.97 روپے فی یونٹ ہے۔ روپے کی بے قدری اور کیپیسٹی چارجز کے باعث بجلی مہنگی ہوئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں‘ وزیر توانائی
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
  • واٹس کا نیا اہم فیچر، صارفین فون نمبر کے بغیر کال کرسکیں گے
  • ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اسپتالوں میںجگہ کم پڑ گئی
  • بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • سندھ میں نئی اجرک نمبر پلیٹ کے لئے 2 ماہ کی توسیع
  • ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا