کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طاقتور سمندری طوفان ملیسا کے باعث جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق طوفان کے دوران لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ اب تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہلاکتوں کی
پڑھیں:
راولپنڈی میں 10 ماہ کے دوران کتنے غیر قانونی افغانی واپس گئے؟ اہم ریکارڈ سامنے آگیا
راولپنڈی میں گزشتہ دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ہوئی؟ دستاویزات منظرعام پر آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق پہلے دس ماہ میں 3216غیرقانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ ویزہ کی تاریخ ختم ہونے پر 242 غیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ 22 کے قریب کارڈ ہولڈر کو واپس بھی بھیجا جاچکا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اے سی سی کارڈ ہولڈر کی تعداد 671 رہی۔ پی او آر کارڈ ہولڈر میں 1408 لوگ شامل تھے۔ کل حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 5583 رہی۔ تصدیق کا عمل پورا ہونے پر 1057 لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔ ہولڈنگ سنٹر میں حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 584 رہی۔ جبکہ پہلے دس ماہ میں غیر قانونی افغانیوں کی تعداد 3942 رہی جو واپس جاچکے ہیں۔