واٹس کا نیا اہم فیچر، صارفین فون نمبر کے بغیر کال کرسکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
واٹس ایپ ایسی نئی فیچر پر کام کررہا ہے جس کے تحت صارفین فون نمبر کے بجائے صرف یوزرنیم کے ذریعے وائس یا ویڈیو کال کرسکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو پرائیویسی برقرار رکھتے ہوئے رابطہ کرنے کی سہولت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف، بیک اپ تک رسائی مزید آسان
رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ مستقبل میں صارفین کو کالز ٹیب میں ہی براہِ راست یوزرنیم سرچ کر کے کال کرنے کی اجازت دے گا اور اس دوران فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر مطلوبہ یوزرنیم موجود ہوا تو وہ سرچ رزلٹ میں ظاہر ہوجائے گا اور صارف اپنی پرائیویسی سیٹنگز کے مطابق بنیادی معلومات بھی دیکھ سکے گا۔
تاہم، اس فیچر کے لیے ایک شرط لازمی ہوگی: آپ کسی بھی یوزرنیم پر کال تب ہی کرسکیں گے جب یا تو اس شخص کے ساتھ آپ کی پہلے سے چیٹ موجود ہو، یا پھر انہوں نے ’یوزرنیم کی‘ نامی سیکیورٹی فیچر فعال نہ کیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی
یوزرنیم کی ایک اضافی پاس کوڈ سیکیورٹی ہے جسے فعال کرنے پر پہلی مرتبہ کال کرنے والے شخص کو وہ کی بتایا جاتا ہے، ورنہ کال ممکن نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ کے مطابق یوزرنیم کے ذریعے کی جانے والی تمام کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ محفوظ ہوں گی۔
یہ فیچر فی الحال ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور آنے والے اپ ڈیٹ میں پہلے آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سیکیورٹی کال واٹس ایپ یوزرنیم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی کال واٹس ایپ یوزرنیم واٹس ایپ
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔