بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم کی حالیہ اننگز نے نہ صرف ان کی بیٹنگ فارم کو بحال کیا ہے بلکہ پوری ٹیم پر مثبت اثرات ڈالے ہیں۔ شاہین کے مطابق بابراعظم ایسے کھلاڑی نہیں جنہیں 2 یا 3 میچوں کی ناکامی کی بنیاد پر پرکھا جائے، وہ گزشتہ 4 سے 5 سال سے پاکستان کے لیے مستقل پرفارم کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
اپنی پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے اور بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ میدان میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ 17 سال بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ہمیشہ سخت ہوتی ہے، تاہم پاکستانی کھلاڑی پراعتماد ہیں اور حالیہ ٹی 20 سیریز میں ٹیم نے اچھا کھیل دکھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: رضوان و شاہین کی تنزلی، بابراعظم نمبر 2 پر
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے، فیصلے ادارے کرتے ہیں اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بولنگ میں مزید بہتری لانے پر فوکس کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ٹیم کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں مضبوط کریں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے ٹورنامنٹ میں شدید گرمی نے بولرز کو مشکل میں ڈالا، مگر اب موسم بہتر ہورہا ہے، البتہ شام کے وقت گیند گیلی ہونے سے مشکلات رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی چھٹی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
بابر اعظم کی واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ جب سینیئر کھلاڑی پرفارم کرتے ہیں تو پورا اسکواڈ مضبوط ہوتا ہے، اور بابراعظم نے پچھلے میچ میں دکھایا کہ وہ میچ فنش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کپتان ہوں یا نہ ہوں، ہمیشہ پاکستان کے لیے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بابر اعظم پاکستان جنوبی افریقہ شاہین شاہ آفریدی کپتان محمد رضوان ون ڈے سیریز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان جنوبی افریقہ شاہین شاہ ا فریدی کپتان محمد رضوان ون ڈے سیریز شاہین شاہ ا فریدی نے کہا کہ کرتے ہیں یہ بھی
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی