اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ظلم و جبر کی خونی داستانیں رقم کی ہے جس کی مذمت کا سلسلہ عالم گیر سطح پر جاری ہے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔  

برطانوی بینڈ ریڈیوہیڈ کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار تھام یورک نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار تھام یورک نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل یا نیتن یاہو حکومت کے قریب کہیں بھی پرفارم نہیں کریں گے۔

تھام یورک نے یہ بات دی سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی، جہاں ان کے ساتھ بینڈ کے بیس گٹارسٹ جانی گرین ووڈ بھی موجود تھے۔

برطانوی بینڈ کے گلوکار تھام یورک کا کہنا تھا کہ میں بالکل بھی اسرائیل میں پرفارم نہیں کروں گا۔ میں نیتن یاہو حکومت کے قریب بھی نہیں جانا چاہتا۔

یہ انٹرویو اس وقت سامنے آیا ہے جب ریڈیوہیڈ سات سال بعد اگلے ماہ سے اپنا نیا ورلڈ ٹور شروع کرنے جا رہا ہے۔

2017 میں ریڈیوہیڈ نے تل ابیب میں کنسرٹ کیا تھا جس پر انہیں فلسطین نواز کارکنوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تھام یورک نے 2017 کے اس کنسرٹ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بااثر شخص میرے پاس آیا اور کہا کہ آپ کے یہاں پرفارم کرنے سے بہت خوشی ہوئی۔ یہ سن کر میں ہکا بکا رہ گیا۔

انھوں نے اُس منظر کو یاد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مجھے لگا ہمارا شو کسی سیاسی مقصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے، اور یہ میرے لیے خوفناک لمحہ تھا۔

بینڈ کے ایک اور رکن ایڈ او برائن نے کہا کہ مجھے بھی 2017 میں اسرائیل میں پرفارم کرنے پر افسوس ہوا تھا۔ ہمیں اس وقت رام اللہ میں بھی پرفارم کرنا چاہیے تھا۔

واضح ہے کہ کئی کھیلوں کے مقابلوں میں بھی اسرائیل کو شرکت سے روکا گیا اور صیہونی ریاست کے کھلاڑیوں پر پابندیاں بھی عائد کی گئیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل تھام یورک

پڑھیں:

عاطف اسلم کا ڈھاکا میں کنسرٹ اچانک منسوخ

پاکستانی معروف گلوکارعاطف اسلم کا بنگلہ دیش میں 13 دسمبر کو منعقد ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ ہو گیا۔عاطف اسلم کے شائقین جو کنسرٹ کے لیے بے حد پُرجوش تھے، تقریب کی اچانک منسوخی پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں، ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہونے کے باوجود پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا جس نے شائقین کی ناراضی میں مزید اضافہ کر دیا۔عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی اور کہا" ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم 13 دسمبر 2025 کو ڈھاکا میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم نہیں کر رہے"۔گلوکار کے مطابق کنسرٹ کے منتظمین اور مینجمنٹ مقامی حکام سے ضروری اجازت نامے، سیکیورٹی کلیئرنس اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث ان کی شرکت ممکن نہ ہو سکی۔کنسرٹ کی منسوخی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کا شدید ردِعمل سامنے آیا، متعدد افراد نے سوال اٹھایا کہ جب ضروری حکومتی اجازت نامے حاصل نہیں کیے گئے تھے تو پھر ٹکٹوں کی فروخت کیوں کی گئی؟شائقین اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ خریدے گئے ٹکٹس کی ریفنڈ پالیسی کیا ہوگی اور رقم کس طریقے سے واپس کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو کی گرفتاری روکنے کیلیے برطانیہ نے’ آئی سی سی‘ کی فنڈنگ بند کرنے کی دھمکی دی
  • یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی
  • یورو وژن 2024 کے فاتح گلوکار کا ٹرافی واپس کرنے کا اعلان
  • عاطف اسلم کا ڈھاکا میں کنسرٹ اچانک منسوخ
  • روس ڈونباس پر کنٹرول چاہتا ہے لیکن اسے قبول نہیں کریں گے، زیلینسکی
  • امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
  • ڈھاکا میں عاطف اسلم کا کنسرٹ اچانک منسوخ، وجہ کیا بنی؟
  • امریکا چاہتا ہےکہ یوکرین ڈونباس سے مکمل دستبردار ہوجائے: زیلنسکی
  • امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے مکمل دستبردار ہو جائے، زیلنسکی
  • پاکستان امن چاہتا ہے… مگر کن شرائط پر؟