ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے ٹکٹ سیل کے اعلان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک تشہیری پوسٹر جاری کیا، جس میں بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی تصاویر شامل ہیں۔
تاہم ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک دیکھنے میں آیا، اور پوسٹر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی تصویر شامل نہیں کی گئی، جس پر پاکستانی شائقین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ کرکٹ مداحوں نے آئی سی سی کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر مناسب اور حیران کن قرار دیا۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سال فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں منعقد ہوگا، اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین آج سے آن لائن ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں ہی پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ رپورٹ کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دیدی
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فروخت کرنے کی منظوری دے دی، جس کی مجموعی مالیت 686 ملین ڈالرز ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ فروخت پاکستان کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھے گی۔
خط کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید ٹیکنالوجی اور معاونتی خدمات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
خط کے مطابق اس پیکج میں لنک-16 ڈیٹا لنک سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ گریڈز، تربیت اور وسیع تر لاجسٹیکل سپورٹ شامل ہیں۔
ڈی ایس سی اے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ واشنگٹن کے وسیع تر مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی، کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور آئندہ ہنگامی حالات کی تیاری میں امریکی اور اتحادی افواج کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
خط کے مطابق یہ فروخت پاکستان کے ایف-16 بیڑے کو جدید بنانے، اس کی حفاظت بہتر کرنے اور اسے موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے میں معاون ہوگی۔ اس اپ گریڈ سے بلاک–52 اور مڈ لائف اپ گریڈ (MLU) ایف-16 طیاروں کے استعمال کی مدت 2040 تک بڑھ جائے گی۔