امریکا پیچھے رہ گیا، اسرائیلی سیاحوں کی پہلی پسند دبئی بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
دبئی اسرائیلی شہریوں کے لیے تیزی سے سب سے پسندیدہ اور محفوظ سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف نومبر 2025 میں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی شہریوں نے دبئی کا سفر کیا، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ تعداد 99 ہزار رہی جبکہ اسی دوران امریکا کا سفر کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 72 ہزار تھی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر بڑے عالمی سیاحتی شہروں کے مقابلے میں دبئی اسرائیلیوں کے لیے نسبتاً زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دبئی میں انہیں فلسطین حامی مظاہروں یا کسی خاص سیاسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس کے باعث یہ شہر ان کے لیے ترجیحی مقام بن چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عدالتی اصلاحات کے ثمرات، ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے
عدالتی اصلاحات کے ثمرات، ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی عدالتی اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صرف نومبر 2025 میں لاہور ہائی کورٹ نے 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کر کے ایک نمایاں سنگِ میل عبور کیا ہے۔
اس عرصے میں عدالت میں 12 ہزار 457 نئے کیس دائر ہوئے جبکہ فیصلوں کی تعداد ان سے 5 ہزار 585 زیادہ رہی، وکلاء اور سائلین نے اس غیر معمولی کارکردگی کو خوش آئند اور عوام دوست اقدام قرار دیا ہے۔
ڈیجیٹل اصلاحات، کیس مینجمنٹ سسٹم اور عدالتی آٹومیشن کے باعث مقدمات نمٹانے کی رفتار میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے مطابق بروقت انصاف اور شفافیت لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے اور عدلیہ اس مقصد کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم الیکشں کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم