کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں عوام کو ہیوی ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا۔
جعمے کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکرایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اورشہریوں نے واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ فرحان ولد نور محمد کے نام سے کی گئی، متوفی بچہ 100 کوارٹرز بنگالی پاڑا کا رہائشی تھا، وہ مدرسے میں زیرتعیلم اور 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا ، مدرسے سے چھٹی ہونے کے باعث محلے کے بچے گھر کے قریب گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے۔
جائے حادثہ پرموجود متوفی بچے کےدوست کے مطابق متوفی فرحان نے کرائے پرسائیکل حاصل کی ہوئی تھی اور فرحان گراؤنڈ میں سائیکل چلا رہا تھا، سائیکل واپس کرنے کا وقت ختم ہونے پرمتوفی فرحان سائیکل دکاندارکو واپس کرنے جا رہا تھا کہ کورنگی 100 کوارٹرزبنگالی پاڑا کے مرکزی بازارمیں واٹر ٹینکرکی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے فرحان کو ہلکی سے ٹکر ماری بچہ سائیکل سے گرتے ہی سامنے سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے پچھلے پہیوں تلے کچلا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔