کراچی: اسکول جانیوالے طالبعلم عابد کو تیز رفتار ٹینکر نے روند ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا۔
17 سالہ طالب علم عابد گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔
مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، ریسکیو ادارے نے رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات کے تشویشناک اعداد و شمار جاری کر دیے۔
کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمیحادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو، اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔
عابد عثمان پبلک ہائی اسکول کا گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور وہ گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔
فور کے چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر جانے والا عابد اُس وقت زندگی کی بازی ہار گیا جب ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے روند ڈالا۔
حادثے کے فوراً بعد علاقہ مکین مشتعل ہو گئے جنہوں نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا یونٹ موقع پر پہنچا اور ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 2 سگے بھائیوں کی جان لے لی۔
دوسری جانب ریسکیو ادارے نے رواں سال کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
رواں برس شہر میں اب تک 806 افراد مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 632 مرد،81 خواتین، 71 بچے، 22 بچیاں شامل ہیں۔
ریسکیو ادارے کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں 11 ہزار 596 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک سے 244 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور انتظامیہ کی حکمتِ عملی کے باجود حادثات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر ٹینکر نے
پڑھیں:
کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع حکومتی نااہلی ہے، ایم کیو ایم
اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے فور کے چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ رکھا ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، گزشتہ دنوں کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر بھی ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جو حکومتی نااہلی اور ٹریفک نظام کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں کیمرے لگانے اور ہزاروں چالان کرنے کے باوجود ٹینکر مافیا بے قابو ہو چکا ہے، ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔