کراچی میں بے قابو واٹر ٹینکر سے کچل کر دوبہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی۔ نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب کالج جانے والے 18 سالہ عابدرئیس ولد رئیس احمدکوواٹر ٹینکر نے کچل دیا۔عابد رئیس عثمان پبلک اسکول کیمپس 2 فرسٹ ایئر کے طالب علم تھے۔
آج 18 سالہ عابد موٹرسائیکل پر کالج جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ چند ہی قدم کے فاصلے پر بے قابو اور تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں عابد موقع پر جاں بحق ہوگیا.
یاد رہے کہ شہر قائد میں رواں سال ہیوی ٹریفک حادثات میں 244 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر بے لگام واٹر ٹینکرز، ڈمپرز اور ٹریلرز کی وجہ سے شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ بسوں اور منی ٹرکوں کی ٹکر سے بھی متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔شہر قائد میں ای چالان کے باجود ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات سوالیہ نشان ہیں،شہر میں منہ زور ہیوی ٹریفک کے خلاف موثر اقدامات کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
تمام تر دعوو ں کے باوجود شہر میں دن کے اوقات میں ڈمپر اور خصوصاً واٹر ٹینکر دوڑتے پھرتے ہیں مگر شہر میں لگائے گئے جدید کیمروں کے ذریعے بھی ارباب اختیار کو نظر نہیں آتے ۔اور جو آئے روز کسی نہ کسی گھر کا چراغ گل کردیتے ہیں۔
کراچی میں امسال ٹینکر کے ذریعے 54 واقعات رونما ہوچکے ہیں شہر قائد میں رواں سال ہیوی ٹریفک حادثات میں 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر ٹریفک سے 800 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر بے لگام واٹر ٹینکرز، ڈمپرز اور ٹریلرز کی وجہ سے شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ بسوں اور منی ٹرکوں کی ٹکر سے بھی متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
شہر قائد میں ای چالان کے باجود ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات سوالیہ نشان ہیں،شہر میں منہ زور ہیوی ٹریفک کے خلاف موثر اقدامات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ شہر کراچی ایسا شہر بن گیا ہے جہاں آئے روز شہری اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹریفک حادثات میں واٹر ٹینکر ہیوی ٹریفک شہریوں کی ہیں شہر
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ