کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع حکومتی نااہلی ہے، ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے فور کے چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ رکھا ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، گزشتہ دنوں کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر بھی ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جو حکومتی نااہلی اور ٹریفک نظام کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں کیمرے لگانے اور ہزاروں چالان کرنے کے باوجود ٹینکر مافیا بے قابو ہو چکا ہے، ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیے جائیں
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔