چوہدری اسلم کی بیوہ کا بھارتی فلم ’دھریندر‘ پر شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بالی وڈ فلم ’دھریندر‘ کے ٹریلر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔نورین اسلم کے مطابق ٹریلر میں ایک نامناسب ڈائیلاگ کے ذریعے چوہدری اسلم اور ان کی والدہ کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم مسلمان ہیں، شیطان اور جن سے پیدا ہونے والے بچے والی بات ناقابلِ قبول ہے، یہ چوہدری کی والدہ کی کردارکشی ہے۔"انہوں نے بھارتی رائٹرز پر پاکستان کی غلط تصویر دکھانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ اگر فلم میں چوہدری اسلم کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا تو وہ قانونی حق استعمال کریں گی۔رحمان ڈکیت کے کردار پر بات کرتے ہوئے نورین اسلم نے کہا کہ فلم میں اسے اصل سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، جبکہ چوہدری اسلم نے اس سے کہیں خطرناک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں دوبارہ زندگی ملے تو وہ پھر چوہدری اسلم جیسے شوہر کا ہی انتخاب کریں گی اور بتایا کہ ان کی شادی گھر والوں کے کہنے پر ہوئی تھی مگر بعد میں چوہدری اسلم ان کا فخر بنے۔
---
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چوہدری اسلم کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی، طلال چوہدری
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، لیکن ریاست اس کی اجازت نہیں دے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور پی ٹی آئی پر پابندی کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن یہ خود ایسے حالات پیدا کررہے ہیں کہ سیاسی شہید بننے کا موقع ملے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے خود عمران خان سے ملنا ہی نہیں چاہتے، صرف جیل کے باہر شعبدہ بازی کی جارہی ہے، ان کی پارلیمانی کمیٹی کی کوئی سیاسی وقعت نہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی لوگوں نے بہت سے فیصلے کیے مگر جیل سے رد ہوگئے، پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے لیکن جیل سے حکم آگیا۔
طلال چوہدری نے کہاکہ ہم ملک میں سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتے، لیکن پی ٹی آئی ملک میں انتشار چاہتی ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ یہ سیاسی عمل کا حصہ بنیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم تو 9 مئی کے بعد بھی انتہائی اقدام کی طرف نہیں گئے اور ان کو موقع دیا گیا، لیکن یہ بھارت سے مدد مانگنے پر آگئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان الطاف حسین والی پوزیشن سے بھی آگے جا چکے ہیں، اور ان کے لوگ اب بھارتی میڈیا پر جا کر انٹرویوز دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات میسر ہیں وہ ان کو ملتی رہیں گی، کیوں کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل ڈی جی آئی ایس پی آر طلال چوہدری عمران خان قومی سلامتی وزیر مملکت داخلہ وی نیوز