قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مالیات کے اجلاس میں ایف بی آر کے حکام نے اعتراف کیا کہ مہنگے اسمارٹ موبائل فونز پر 55 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کیوں ختم کرانا چاہتے ہیں؟

کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر نے کہاکہ گاڑیوں کے بعد اب ایف بی آر موبائل فونز پر بھی حد سے زیادہ ٹیکس لگا رہا ہے۔

انہوں نے سوال کیاکہ کیا اس ملک میں بڑی گاڑی یا موبائل فون رکھنا گناہ ہے؟ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ موبائل فونز عیش و آرام کی چیز نہیں بلکہ ہر شخص کے لیے ضرورت ہیں۔

ایف بی آر کے حکام نے بھی تسلیم کیاکہ مہنگے اسمارٹ فونز پر ٹیکس کی شرح 55 فیصد تک ہے۔

نوید قمر نے کہاکہ صرف ریونیو کا مسئلہ نہیں بلکہ معیشت کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

کمیٹی نے موبائل فونز پر ٹیکس کی صورتحال پر مارچ کے وسط تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: موبائل فونز پر ناقابلِ برداشت ٹیکس سے چھٹکارا، 3 دسمبر کو کیا فیصلہ متوقع ہے؟

انہوں نے مزید کہاکہ موبائل فونز پر ٹیکس کا معاملہ نئے بجٹ سے قبل دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ اسمارٹ فونز کو عیش و آرام کی چیز کے طور پر نہ دیکھا جائے اور ٹیکس کم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسمارٹ فونز پارلیمانی کمیٹی ٹیکس مطالبہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسمارٹ فونز پارلیمانی کمیٹی ٹیکس مطالبہ وی نیوز موبائل فونز پر فونز پر ٹیکس اسمارٹ فونز

پڑھیں:

ایکس سروس مین سوسائٹی کا پاک فوج پر اظہار اعتماد، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ

ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہاکہ فوج کی قیادت پر ان کا اور تنظیم کا مکمل اعتماد ہے، اور یہ رائے ان کی ذاتی اور تنظیمی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر، پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، ایم کیو ایم

انہوں نے کہاکہ سوسائٹی ایک سیاسی جماعت کے ریاستی اداروں سے متعلق رویے پر گہری تشویش رکھتی ہے اور اس جماعت کے خلاف پابندی سمیت سخت اقدامات کی سفارش کرتی ہے۔

ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9 مئی کے کیسز کا جلد فیصلہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا، جبکہ بیرونِ ملک سے چلنے والی پروپیگنڈا مہم پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سوسائٹی کے صدر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاکہ ملکی استحکام کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی اصل قوت عوام ہیں اور فوج نے 1947 سے آج تک ہر محاذ پر ملک کے دفاع کی ذمہ داری نبھائی ہے۔

انہوں نے بھارت کی مبینہ ہائبرڈ وار، خطے میں کشیدگی، اور افغانستان کی سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کے بعض میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان مخالف بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔

جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاکہ جنرل عاصم منیر اپنی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت اس اعلیٰ منصب تک پہنچے ہیں، جبکہ شہدا کی بے حرمتی جیسے واقعات نہایت افسوسناک ہیں۔

انہوں نے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کی ضرورت بھی اجاگر کی اور بتایا کہ عالمی درجہ بندی میں پاک فوج بارہویں نمبر پر ہے، جب کہ بھارت کا دفاعی بجٹ پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج اور فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنیوالوں کی زبان نکال کر جوتے کاتلا بنایا جائےگا، فیصل واوڈا

پریس کانفرنس کے آخر میں مقررین نے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ قومی سلامتی، اتحاد اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اظہار اعتماد ایکس سروس مین پاک فوج پی ٹی آئی پابندی فیلڈ مارشل عاصم منیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں مودی سرکار پر کڑی تنقید، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ
  • ٹیکس کلیکشن میں سندھ سب سے آگے، معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، بلاول بھٹو
  • بھارت میں اسمارٹ فونز کی ہر وقت لوکیشن ٹریکنگ کا نیا منصوبہ زیرِ غور
  • ایکس سروس مین سوسائٹی کا پاک فوج پر اظہار اعتماد، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ
  • کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ، خفیہ اطلاع پر کارروائی، 564 اسمگل شدہ موبائلز، 1 ٹیمپرڈ گاڑی ضبط
  • بھاری جرمانے قبول نہیں، ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
  • کراچی ٹول پلازہ کے قریب کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور گاڑی برآمد
  • کراچی، ڈیفنس سے گرفتار ’کرولا گینگ‘ کے سنسنی خیز انکشافات
  • ڈیفنس فیز 7 سے گرفتار ’کرولا گینگ‘ کے سنسنی خیز انکشافات