سی ڈی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈکے مابین اسلام آباد میں کرکٹ گراونڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سی ڈی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈکے مابین اسلام آباد میں کرکٹ گراونڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اور پاکستان کرکٹ بورڈکے مابین وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرکٹ گراونڈز کی اپ گریڈیشن اور کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سے ملاقات کے دوران ہوئے۔
ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر سمیت سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ایم او یو کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان کھلاڑیوں میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائیگا۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نہ صرف کھلاڑیوں کی شفاف سلیکشن میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ انہیں کوچنگ اور بین الاقوامی معیار کی تربیت بھی فراہم کرے گا۔ ایم او یو کے تحت پی سی بی اسلام آباد میں دو کرکٹ گراونڈز کی اپگریڈیشن میں سی ڈی اے کی معاونت بھی کریگا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ کے فروغ کیلئے سی ڈی اے کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ کو فروغ کیساتھ بہترین نوجوان ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بین الاقوامی اور قومی کھیلوں کا مرکز بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کرکٹ بلکہ باقی کھیلوں کی سہولیات اور گرانڈز کی اپگریڈیشن پر بھی کام کر رہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کرکٹ گرانڈ اور دیگر کھیل کے میدانوں سے حاصل ہونے والی آمدن کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس سہولیات کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ اسی طرح خواتین میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اسلام آباد کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون سے اسلام آباد میں کرکٹ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کاوشیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی رغبت اور دارالحکومت کو ایک جدید ترین کھیلوں کے مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شخص پاکستانی نہیں، افغان شہری نکلا امریکا میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شخص پاکستانی نہیں، افغان شہری نکلا جو جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، علیمہ خان تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے مگر ہمارا صوبہ محروم ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا این ایف سی اجلاس، ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط فیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسلام آباد میں کرکٹ وفاقی دارالحکومت چیئرمین سی ڈی اے کرکٹ گراونڈز کی کرکٹ کے فروغ نے کہا کہ سب نیوز
پڑھیں:
نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی
نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن سیکٹر میں واقع نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ،واقعے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔گیس لیکج کے بعد آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا پاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا ستائیسویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ آڈیالہ جیل میں عمران خان سے عظمی خان اور وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرا دی گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم