امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایک خاندان کے کتے نے گینز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ اس کی زبان، جو عام طور پر منہ کے کنارے باہر رہتی ہے، 7.83 انچ لمبی ماپی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ڈاگ شو، ایف 9 پارک میں رنگا رنگ میلا

او زی، جو فرانسیسی ماسٹیف اور بل ماسٹیف کا مرکب ہے اور انجیلا پک اور ان کے خاندان کا پالتو ہے، زندہ کتے کی سب سے لمبی زبان کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

اس سے قبل بلومنگٹن، الینوائے کے کتے راکی کی زبان 5.

46 انچ ماپی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کتوں کی ریکارڈ ملاقات کیسی رہی؟

انجیلا پک نے بتایا کہ او زی کی زبان پیدائش سے ہی باہر رہتی ہے، مگر اس میں کوئی طبی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے بھی جانچ کی اور سب کچھ نارمل پایا۔

او زی اپنی بڑی زبان کے باوجود زیادہ چاٹتا نہیں۔ پک نے کہا کہ وہ صرف چہرے کے قریب آتا ہے اور ناک ملانے کا انداز اپناتا ہے، لیکن زیادہ نہیں چاٹتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا کتا لمبی زبان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا کتا کی زبان

پڑھیں:

ڈیجیٹل ہراسانی کےحوالے سے خواتین کےلیےموبائل ایپلیکیشن بنائی گئی ہے، وزیرقانون

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین کی ہراسانی خصوصاً ڈیجیٹل بدسلوکی ایک بڑھتا ہوا چیلنج ہے، اور ہم متاثرہ خواتین کی اصل مشکلات کا مکمل اندازہ نہیں لگا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ جدید ٹیکنالوجی نے زندگی کو آسان بنایا ہے، لیکن اسی نے ہراسانی کے نئے راستے بھی کھول دیے ہیں جن کا نشانہ سب سے زیادہ خواتین بنتی ہیں۔

وزیر قانون نے بتایا کہ پاکستان نے ہراسانی کے مسئلے پر پہلے کے مقابلے میں بہتر کنٹرول حاصل کیا ہے، تاہم عدالتی سطح پر ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح ابھی تک تسلی بخش نہیں ہے ، اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زیادہ افسوس اس وقت ہوتا ہے جب واضح ثبوت موجود ہونے کے باوجود ’’شک کا فائدہ‘‘ ملزمان کو مل جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ہراسانی کے خلاف پاکستان نے خصوصی موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے تاکہ متاثرہ خواتین فوری قانونی مدد حاصل کر سکیں، اور یہ کہ ریاست ان کے لیے تمام قانونی راستے فراہم کرتی ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج، فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنیوالوں کی زبان نکال کر جوتے کی سول بنائی جائے گی، فیصل واوڈا
  • امریکا: پالتو کتے نے دنیا کی سب سے لمبی زبان کا ریکارڈ بنا دیا
  • فیصل آباد: دانتوں سے شوہر کی زبان کاٹنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی میں سردی بڑھ گئی؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم  کیسا رہے گا؟
  • این ایف سی ایوارڈ اور پسماندہ اضلاع
  • ڈیجیٹل ہراسانی کےحوالے سے خواتین کےلیےموبائل ایپلیکیشن بنائی گئی ہے، وزیرقانون
  • ہاف میراتھون میں 137 شرٹس کے ساتھ دوڑ، امریکی شہری نے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
  • چین میں روبوٹ نے 106کلو میٹر پیدل سفر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • 2024 میں عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ، بڑی کمپنیوں نے 679 ارب ڈالر کا کاروبار کیا